Created by Zeeshan Ul Haq

Sahih Muslim – 3 Volumes – Urdu Translation by Shaykh Abidur Rahman Siddiqi Kandhelvi

صحیح مسلم صحاح ستہ میں صحیح مسلم کا دوسرا نمبر ہے اور طبقات کتب حدیث میں یہ طبقہ اول کی کتاب ہے۔ صحیح مسلم تین لاکھ حدیثوں کا انتخاب ہے۔ اس میں احادیث صحیحہ کو نقل کیا، مکرر کو حذف کردیاطرق و اسناد کو جمع کر دیا، فقہ اور تراجم کے بابوں پر مرتب ہے، یہ کتاب سہل الماخذ ہے، جودت ترتیب، حدیث کے شواہد و متابعات کے اجماع کے لحاظ سے اس کو صحیح بخاری پر ضرور ترجیح ہے۔ صحیح مسلم میں اسّی سے زیادہ حدیثیں ایسی ہیں جن کی سند میں امام مسلم اور رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے درمیان چار واسطے ہیں یہ ان کی اعلی سند ہے۔ صحیح مسلم میں بعد حذف مکررات چار ہزار حدیثیں ہیں، شروح و حواشی وغیرہ کی تعداد تیس سے زیادہ ہیں۔