You are on page 1of 1

‫ڈی جی نیب پختونخوا کا ہرماہ کھلی کچہری لگانے کافیصلہ‬

‫پشاور(سپیشل رپورٹر )چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے احکامات پر عمل درآمد کر تے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل نیب خیبر‬

‫پختونخوابریگیڈئر فاروق ناصر اعوان نے عوام کی شکایات خود سنیں گے۔ معاشرے میں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو‬

‫مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین نیب خیبر پختونخوا جسٹس جاوید اقبال نے عوامی شکایات خود سننے فیصلہ کیا اور ساتھ ہی صوبائی‬

‫ڈائریکٹر جنرلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات خود سنیں۔ تفصیالت کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا ہر‬

‫مہینے کی آخری جمعرات کو عوام کی شکایات براہ راست سنیں گے۔اس سلسلے مینشکایت سننے کاپہال پروگرام‪ 25‬جنوری‪2018‬‬

‫بروزجمعرات دپہر‪ 2‬بجے سے ‪ 4‬بجے تک ہو گا۔ اس پروگرام کے دوران نیب خیبر پختونخوا کے تمام ڈائریکٹر ز بھی ڈائریکٹر‬

‫جنرل کے ہمراہ ہوں گے جس کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے۔ اس ضمن میں اگر کسی سرکاری اہلکار ان نے جان بوجھ کر‬

‫ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدے پہنچائے ہوں‪ ،‬یا ایسا ادارہ جس نے ایک سے زیادہ افراد سے منافع‬

‫پر رقم وصول کر کے خورد برد کی ہو‪ ،‬ایسے اشخاص جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ملک سے باہر جا نے کا جھانسہ دے رہے‬

‫ہوں‪ ،‬کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو ایک سے زیادہ اشخاص کو پالٹ دینے کیلئے سکیم بنائے اور االٹمنٹ نہ کرے‪ ،‬بینک کے حکام‬

‫سے مل کر بینک فراڈ میں ملوث افراد ‪ ،‬سرکاری کام کیلئے رشوت طلب کر نے والے‪ ،‬واپڈا کے اہلکاروں سے ملکر بجلی چوری‬

‫میں ملوث افراد اور دھوکہ دہی سے قرض دلوانے والوں کے خالف شکایات سنیں گے۔ ڈائریکٹرجنرل بریگیڈئر فاروق ناصر اعوان‬

‫نے کہا ہے کہ تمام شکایات پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہوگی اور ملزمان کے خالف قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔‬

You might also like