You are on page 1of 4

‫!

سی ایس ایس پاس کرنے کا ‪25‬سالہ آزمودہ نسخہ‬

‫اہم ترین موضوعات جیسے آبادی‪ ،‬ماحولیات‪ ،‬کرپشن‪ ،‬معیشت‪ ،‬توانائی بحران‪ ،‬دہشت گردی‪ ،‬جینڈر ایشوز‪ ،‬جمہوریت‪ ،‬تہذیبوں کا‬
‫تصادم‪ ،‬وغیرہ پر مضامین کا مواد اچھے انداز میں تیار کریں۔‬

‫سی ایس ایس میں انگریزی مضمون یعنی "ایسیز" لکھتے ہوئے عام طور پر صرف انگریزی زبان صحیح لکھنے پر توجہ دی‬
‫جاتی ہے جیسا کہ گرائمر کے رولز‪ ،‬سپیلنگ‪ ،‬پنکچوئیشن وغیرہ لیکن بہت کم لوگ اس بات کا ادراک رکھتے ہیں کہ انگریزی‬
‫مضمون پاس کرنے کے لیے اچھی انگزیری لکھنے کے ساتھ اُس کا مواد بھی برابر اہمیت کاحامل ہوتا ہے۔‬

‫انگریزی کا مضمون لکھتے ہوئے سب سے پہلی بحث تھیسز اسٹیٹمنٹ کی ہوتی ہے آپ حیران ہوں گے کہ ایک انتہائی سادہ مگر‬
‫اہم بات یعنی تھیسز اسٹیمنٹ کے متعلق طلباءتو درکنار انگریزی کے اساتذہ میں بھی ابہام پایا جاتا ہے۔ بالخصوص وہ اساتذہ جو‬
‫ستر کی دہائی یا اُس سے پہلے کے تعلیم یافتہ ہیں۔‬

‫آئیے اب تھیسز اسٹیٹمنٹ کی پہیلی کو حل کرتے ہیں۔ اگر آپ کوئی ایک مضمون (یہاں مضمون سے مراد انگریزی ایسیز ہے)‬
‫پاکستان میں پائی جانے والی کرپشن پر لکھنے لگے ہیں اور آپ کا ابتدائیہ فقرہ کچھ اس طرح سے ہے "کہ پاکستان ایک انتہائی‬
‫کرپٹ ملک ہے یا آپ یوں لکھتے ہیں کہ پاکستان میں کرپشن بہت زیادہ پائی جاتی ہے" ۔‬

‫اپنے مضمون کا آغاز اس طرح کے فقرے سے کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے مضمون کے آغاز میں نتیجہ اخذ کر لیا ہے اگر‬
‫آپ ابتدائیہ فقرے کے ساتھ صرف ایک لفظ "اگرچہ" کا لکھ دیں تو یہ فقرہ تھیسز اسٹیٹمنٹ بن جاتا ہے۔‬

‫اب پہلے لکھے ہوئے فقرے کے ساتھ اگرچہ کا اضافہ کچھ یوں ہوگا؛ "اگرچہ پاکستان میں کرپشن بہت زیادہ ہے لیکن اگر قانون‬
‫کی باالدستی قائم کی جائے عوام میں شعور بیدا ر کیا جائے اور ماضی کے ڈھونڈرا پیٹنے سے زیادہ مستقبل میں اس کے تدارک‬
‫کی منصوبہ بندی کی جائےتو پاکستان ایک خوشحال ملک بننے کی پوری صالحیت رکھتا ہے"۔‬

‫اب آپ اس فقرے پر غور کریں تو یہ ایک لچک دار ‪ ،‬آرگیو ایبل فقرہ بن جاتا ہے جو یقینا پڑھنے اور سننے میں زیادہ مناسب لگتا‬
‫ہے۔ اس فقرے کو اس طرح سے لکھنے کو ہی تھیسز اسٹیٹمنٹ کہتے ہیں اور یہ اسٹیٹمنٹ مضمون کے ابتدائیہ میں لکھی جاتی‬
‫ہے۔‬

‫تھیسز اسٹیٹمنٹ تعارف کا حصہ ہوتی ہے اور تعارف سے مراد آپ جس موضوع پر مضمون لکھنے لگے ہیں اُس کی تفصیلی‬
‫تعریف ہوتی ہے جیسا کہ آپ کرپشن کی وضاحت کرتے ہوئے یہ لکھیں گے کہ "اگرچہ کرپشن کی بہت ساری اقسام ہیں مگر‬
‫پاکستان جیسے ملک کے لیے کرپشن کی سب سے بڑی شکل اور مشکل مالی کرپشن ہے"۔‬
‫انگریزی مضمون لکھتے ہوئے دوسری اہم بات موازنہ کرنا اور مثالیں دینا ہوتا ہے ان دو باتوں کو سمجھنے کے لیے ہم آج کے‬
‫منتخب موضوع "کرپشن" کی مثال لے لیتے ہیں کہ اگر آپ کا مضمون پاکستان میں کرپشن پر ہے تو آپ کو دیگر اُن ممالک مثال‬
‫بھارت کی مثال دینی چاہیے کہ بھارت میں ترقی نہ ہونے کی بڑی وجہ کرپشن ہے حاالنکہ وہاں پر کبھی بھی جمہوریت ڈی ریل‬
‫نہیں ہوئی۔‬

‫اسی طرح دوسری مثال چین کی دی جاسکتی ہے چونکہ ایک کیمونسٹ ملک ہے اور کیمونسٹ ملک میں صرف ایک ہی سیاسی‬
‫پارٹی ہوتی ہے اُسی پارٹی کے اندر الیکشن ہوتا ہے اور نئی حکومت سامنے آتی ہے جبکہ اپوزیشن کا سرے سے کوئی وجود‬
‫نہیں ہوتا اس لیے تمام مغربی لکھاری اور دانشور چین جیسے ملک کو جمہوری ملک تسلیم نہیں کرتے۔‬

‫دوسری طرف چین دُنیا کی دوسری بڑی معاشی و عسکری قوت بن چکا ہے اور دو ہزار پچیس تک دُنیا کی پہلی معیشت بن جائے‬
‫گا۔‬

‫اب یہ دو مثالیں اور موازنہ یہ بات سمجھانے کے لیے کافی ہیں کہ کسی بھی ملک کی ترقی کرنے کے لیے جمہوریت سے زیادہ‬
‫کرپشن سے پاک ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح آپ دُنیا کے اُن ممالک کی مثال دے سکتے ہیں جہاں کرپشن ہے تو ترقی ہرگز‬
‫نہیں ہوسکی بھلے کتنے ہی قدرتی وسائل موجود ہوں۔‬

‫اس کی سب سے بڑی مثال ایک اور مسلمان نائیجریا ہے جو کہ تیل کی دولت سے ماال مال ہے ‪ ،‬اوپیک کا ممبر بھی ہے مگر‬
‫چونکہ وہاں پر کرپشن دنیا میں سب سے زیادہ ہے اس لیے وہاں ترقی کا نام و نشان تک نہیں۔‬

‫انگریزی مضمون لکھتے ہوئے تیسری بات اُس موضوع سے متعلق بنیادی معلومات یعنی اعداد وشمار اور حقائق کا معلوم ہونا‬
‫ضروری ہوتا ہے۔ جیسا کہ ہم پاکستان میں مالی کرپشن پر مضمون لکھ رہے ہیں تو ہمیں یہ پتہ ہونا چاہیے کہ پاکستان میں ساالنہ‬
‫کتنے ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے؟ کون کون سے محکمہ ان میں سب سے نمایاں ہیں؟ اور پاکستان کا کرپشن کے اعتبار سے‬
‫دُنیا میں کون سا نمبر آتا ہے؟۔ بالخصوص پاکستان تاریخی اعتبار سے سب سے ٹاپ کے ممالک میں (دُنیا کا دوسرا بڑا کرپٹ‬
‫ملک بھی رہا ہے) کونسا نمبر رہ چکا ہے؟‬

‫انگریزی مضمون لکھتے ہوئے ایک آزمودہ کلیہ ہے جس کے مطابق اس کے تین حصے ہوتے ہیں ۔ ماضی‪ ،‬حال اور مستقبل۔ اس‬
‫بات پر بالخصوص غور کیجئے کہ آپ جس عنوان پر بھی لکھ رہے ہیں اُس کا ماضی سب سے پہلے لکھا جاتا ہے جس میں عام‬
‫طور پر وجوہات کی بات کی جاتی ہے۔حال میں اُس کے اثرات پر لکھا جاتا ہے اور مستقبل سے متعلق لکھتے ہوئے اُس کا حل یا‬
‫تجاویز بیان کی جاتی ہیں۔‬

‫ان تین پہلوؤں پر لکھ لینے کے بعد آپ کو یہ یقین اور تسلی ہوجاتی ہے کہ آپ نے اپنے موضوع کو مکمل طور پر بیان کر لیا‬
‫ہے بھلے آپ نے ہزار الفاظ کا مضمون ہی کیوں نہ لکھا ہو۔‬
‫ہمارا آج کا موضوع یعنی کرپشن پر لکھتے ہوئے آپ بیان کریں گے کہ پاکستان میں اس کی ابتداء کس دور میں ہوئی؟ کون سے‬
‫عوامل تھے جنہوں نے کرپشن کو پاکستان میں عروج دیا؟ کرپشن ہماری سوسائٹی میں کون سے منفی اثرات مرتب کر رہی ہیں‬
‫اور اس برائی سے نجات کے ذرائع کون سے ہوسکتے ہیں؟ ان تین پہلوؤں پر لکھنے کے بعد آپ کا مضمون مکمل ہوجاتا ہے اور‬
‫آپ کو یہ تشنگی باقی نہیں رہتی کہ آپ نے مضمون پورا لکھا ہے یا نہیں۔‬

‫سی ایس ایس میں انگریزی مضمون لکھتے ہوئے سب سے اہم چیز موضوع کاچناؤ ہوتا ہے۔ اگر آپ نے لٹریچر کا یا کوئی ایک‬
‫ایسا موضوع چنا جو کہ متنازعہ ہو یا جس کے متعلق اختالف رائے زیادہ پایا جاتا ہو تو اس کی مثال یوں لی جا سکتی ہے یعنی‬
‫انگریزی کا ایک موضوع سی ایس ایس کے امتحانات میں متعدد بار آیا ہے "ویمن دائی نیم از فریلیٹی"۔‬

‫یہ شیکسپیئر کا ایک مشہور قول ہے اب آپ غور کریں کہ اگر آپ اس موضوع پر لکھ رہے ہیں تو آپ کو تاریخی ‪ ،‬مذہبی‪ ،‬کیپٹل‬
‫ازم‪ ،‬کیمونزم وغیرہ کے اعتبار سے اس موضوع پر لکھنا ہوگا۔‬

‫بات یہاں ختم نہیں ہوتی جدید دُنیا میں جینڈر ایشوز جیسا کہ آپ جینڈر اسٹڈیز میں پڑھتے ہوں کہ اتنا اہم ہوچکا ہے کہ اس فقرے‬
‫کو متروک یا منفی سمجھا جائے گا۔ اب آپ کو اس موضوع پر لکھتے ہوئے کبھی بھی تسلی نہیں ہوسکتی کہ آپ نے جو لکھا وہ‬
‫مکمل ہے اور ممتحن آپ کے لکھے ہوئے افکار سے متفق ہے یا نہیں۔‬

‫لہذا آپ کے پاس ہونے کے امکانات معدوم ہوجاتے ہیں۔ اگر اس موضوع کی جگہ آپ کرپشن پر لکھیں تو کوئی دوسری رائے‬
‫نہیں ہے کہ کرپشن ایک منفی عمل ہے اور اسے ختم ہونا چاہیے۔‬

‫اس کی سب سے اچھی مثال ماحولیات پر یعنی اینوائرنمنٹ پر لکھنا ہے ۔ یہ موضوع خالصتا سائنسی نوعیت کا بن جاتا ہے۔ اس پر‬
‫اختالف رائے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتااور جب آپ اس ٹاپک پر لکھیں گے تو ماحولیاتی آلودگی کے اسباب‪ ،‬اثرات اور ادراک پر‬
‫لکھنے کے بعد آپ کا مضمون مکمل ہوجائے گا اور آپ کی لکھی ہوئی باتیں ممتحن کے لیے اختالف کا ہرگز باعث نہیں بنیں گی‬
‫اور یوں آپ کے پاس ہونے کا امکان مزید بڑھ جائے گا۔‬

‫یہاں ایک اور اہم بات کی نشاندہی بھی ضروری ہے کہ انگریزی کی اصطالح میں "جارگن" ہوتا ہے اس سے مراد کسی بھی‬
‫موضوع پر مخصوص اصطالحات کا استعمال ہے۔ ان اصطالحات کو یاد رکھنا اور انہیں مناسب جگہ پر استعمال کرنے سے‬
‫تحریر میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔‬

‫جیسے ہم کرپشن کی بات کررہے ہیں‪ ،‬تو آپ کو کرپشن پر مضمون لکھتے ہوئے اس کی مخصوص اصطالحات معلوم ہونی‬
‫چاہیے جیسے بڑے ٹھیکوں میں کمیشن کھانے کو "کک بیکس" کہا جاتا ہے۔ قرضے لے کر ہڑپ کر جانے کو "ایمبیزلمنٹ" کہتے‬
‫ہیں۔ اپنی فائل تیزی سے چالنے کو "پام گریزنگ" کہتے ہیں۔ اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے کسی کا منہ بند کرنے کو "ہش‬
‫منی" کہتے ہیں۔‬
‫یہ تمام الفاظ کرپشن کے موضوع پر لکھے جانے والی تحریر کے لیے کے لیے جارگن ہیں۔ جو آپ کی تحریر کو جاندار اور‬
‫دوسروں سے منفرد بنا دیتی ہیں۔ منفرد تحریر سی ایس ایس کے امتحا ن میں تریاک کا درجہ رکھتی ہے۔‬

‫واضح رہے کہ سی ایس ایس کے ممتحن کو جب پانچ سو پرچوں کا بنڈل دیا جاتا ہے تو اُسے یہ ہدایت ہوتی ہے کہ اس میں سے‬
‫پچاس سب سے اچھے اُمیدوار نکال کر ہمیں دیں یعنی پاس کر دیں۔ اس لیے انگریزی مضمون تحریر کرتے ہوئے صرف پاس‬
‫کرنے واال لکھنا ضروری نہیں بلکہ دوسروں سے منفرد اور بہتر ہونا بھی ضروری ہے۔‬

‫اس کے لیے آپ اپنے منتخب کردہ موضوع سے متعلق کتابیں ‪ ،‬آرٹیکلز ‪ ،‬انگریزی اخبار‪ ،‬کسی بھی ویب سائٹس سے ماہر ین کے‬
‫لیکچرز سن سکتے ہیں اور سب سے اچھا ذریعہ اگر کوئی ایک اُستاد سے آپ اُس مضمون سے متعلق تفیصلی لیکچر لے لیں تو‬
‫آپ کا مواد نا صرف بھرپور بلکہ دوسروں سے منفرد ہوجائے گا۔‬

‫واضح رہے کہ بعض اوقات ایک ٹوئسٹ ڈال دی جاتی ہے اس کی مثال یوں ہے کہ آپ نے ایک مضمون کرپشن پر بہت اچھا تیار‬
‫مگر امتحان میں کرپشن کو دہشت گردی سے جوڑ دیا جائے تو آپ ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہوسکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ‬
‫نے کرپشن کے عالوہ معیشت پر بھی مضمون تیار کیا ہوگا تو آپ دونوں کو مال کر لکھنے میں خوشی اور آسانی محسوس کریں‬
‫گے۔‬

‫سب سے آخری بات دس سے پندرہ اہم ترین موضوعات جیسے آبادی‪ ،‬ماحولیات‪ ،‬کرپشن‪ ،‬معیشت‪ ،‬توانائی بحران‪ ،‬دہشت گردی‪،‬‬
‫جینڈر ایشوز‪ ،‬جمہوریت‪ ،‬تہذیبوں کا تصادم‪ ،‬وغیرہ پر مضامین کا مواد اچھے انداز میں تیار کریں۔‬

‫یعنی انگریزی مضمون میں سے صرف اس بات پر زور نہ رکھیں کہ آپ نے اچھی انگریزی لکھی یعنی کیسا لکھا بلکہ اس بات‬
‫پر بھی زور رکھیں کہ کیا لکھا ہے؟ یعنی اس کا مواد کیا تھا جس کی مثال ہم نے کرپشن کے مضمون کے حوالے سے پہلے ہی‬
‫‪.‬دے دی ہے‬

‫‪.‬اس کے عالوہ فری سیمینارز ہوتے ہیں ان میں شمولیت کی کوشش کریں کافی حد تک مدد ملتی ہے‬

You might also like