You are on page 1of 1

‫بیتے وقتوں میں ایسے واقعات سننے میں آتے تھے جس میں ایک پہنچے ہوئے بزرگ‪ ،‬عامل

یا‬
‫پیر صاحب کسی گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتے تھے اور اُن سے ایک سنگترہ طلب کرتے تھے پھر منہ‬
‫ہی منہ میں کچھ پڑھ کر پھونکتے تھے اور اُنکے پاس ‪ 2‬سنگترے ہو جاتے تھے یہی عمل دو چار‬
‫اور چیزوں کے ساتھ دہرانے کے بعد جب وہ گھر والوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو‬
‫جاتے تھے تو کہتے تھے گھر میں جتنے بھی سونے چاندی کے زیورات اور نقدی ہے سب لے‬
‫آؤ‪ ،‬بابا ایک عمل کرنے جا رہے ہیں جس سے ہر چیز دوگنی ہو جائے گی‪ -‬سادہ لوح گھر والے‬
‫بابا کی باتوں میں آ جاتے تھے اور تمام زیورات اور نقدی بابا کے سامنے ال کر رکھ دیتے تھے‪ -‬بابا‬
‫حکم دیتے کہ سب آنکھیں بند کرو ابھی سب چیزیں دوگنی کرتا ہوں‪ -‬گھر والے حکم کی تعمیل‬
‫کرتے ہوئے آنکھیں بند کر کے بیٹھ جاتے اور جب آنکھیں کھولتے تو بابا زیورات اور نقدی سمیت‬
‫غائب ہوچکے ہوتے تھے‪-‬‬

‫پھر وقت بدال اور زمانے کے ساتھ ہی یہ بابے‪/‬ڈبل شاہ وغیرہ اور اِنکے طور طریقے بھی بدل گئے‬
‫اب جدید زمانہ ہے اور جدید بابے ہیں‪ -‬اب یہ بابا ہر سال کسی گھر کے نہیں ایک پورے ملک کے‬
‫دروازے پر دستک دیتے ہیں اور ملک والوں کے سامنے کچھ شعبدہ بازیاں دکھاتے ہیں کبھی‬
‫کفن لہراتے ہیں تو کبھی قبریں کھودنے کا حکم دیتے ہیں‪ ،‬سنگترے کی جگہ مائیک اور‬
‫جوشیلی تقریروں نے لے لی ہے‪ -‬گھر کے لوگوں کو انقالب کا جھانسا دے کر زیورات اور نقدی‬
‫طلب کی جاتی ہے‪ -‬گھر کے بہت سے لوگ بابا کی شعلہ بیانی سے متاثر ہو کر زیورات اور‬
‫نقدی حوالے بھی کر دیتے ہیں اور پھر یہ دھرنے میں آنکھیں بند کر کے انقالب کا انتظار کرنے‬
‫لگتے ہیں‪ -‬جیسے ہی آنکھیں کھولتے ہیں بابا زیورات‪ ،‬نقدی اور انقالب سمیت غائب ہو چکے‬
‫ہوتے ہیں‪ -‬یہ سلسلہ اگلے سال پھر سے شروع ہو جاتا ہے‪-‬‬

‫ماضی کے ڈبل شاہ تو پکڑے بھی جاتے تھے اور اِن پر فراڈ اور جعل سازی کے مقدمات بھی‬
‫دور جدید کے انقالبی بابوں کا س ِد باب کیسے کیا‬
‫ِ‬ ‫بنتے تھے اِن کو جیل بھی ہوتی تھی مگر‬
‫جائے؟ اِس کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک میں جمہوری عمل جاری رہے اور منتخب حکومتوں کو‬
‫چاہیے کہ وہ عوام کو مایوس نہ کریں‪ -‬عوام ایسے مسیحاؤں کی طرف ُاسی وقت دیکھتے ہیں‬
‫جب وہ اپنی منتخب حکومتوں سے مایوس ہو چکے ہوتے ہیں‪ -‬خوش آئیند بات یہ ہے کہ‬
‫پاکستان میں عوام کی اکثریت ایسے جعل سازوں کی باتوں میں نہیں آتی اور ایک بہت ہی‬
‫چھوٹی سی اقلیت اِن کے ساتھ ہوتی ہے‪-‬‬

‫جمہوری عمل کے ساتھ ہی عوام کے سیاسی شعور میں اضافہ ہوگا اور وہ یہ بات جان لیں گے‬
‫کہ انقالب اور تبدیلی کیا ہوتی ہے؟ کیسے آتی ہے؟ انقالب کوئی میگی نوڈلز نہیں ہوتا جو ‪2‬‬
‫منٹ میں تیار ہو جائے بلکہ اِس کے پیچھے جدوجہد کی ایک پوری تاریخ ہوتی ہے‪-‬‬

‫مصنف ایک طالب علم ہیں مگر غیر نصابی سرگرمیوں میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں‪-‬‬
‫ٹویٹر پر پائے جاتے ہیں‬
‫‪@sbnkn‬‬

You might also like