You are on page 1of 1

‫‪Headlines 11 June, 2018‬‬

‫موبائل صارفین کے لئے خوشخبری۔۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے موبائل کارڈ پر‬
‫وصول کئے جانے والے ٹیکسز معطل کر دئیے۔۔۔ احکامات پر عمل کے لئے دو دن کی‬
‫مہلت دے دی۔۔۔ عدالت نے ریمارکس دئیے جس کا موبائل فون کا استعمال زیادہ ہے‬
‫اس سے ٹیکس لیں۔۔۔ موبائل فون کارڈز پر ٹیکس وصولی کے لئے جامع پالیسی بنائی‬
‫جائے۔۔۔‬

‫انٹر بنک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اونچی ُاڑان۔۔۔ انٹر بن میں ڈالر ‪ 5‬روپے ‪38‬‬
‫پیسے مزید مہنگا ہو کر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ‪ 121‬روپے پر جا پہنچا۔۔۔‬
‫اوپن مارکیٹ میں ڈالر ‪ 118‬روپے ‪ 50‬پیسے بڑھ کر ‪ 122‬روپے پر پہنچ گیا۔۔۔اسٹیٹ‬
‫بنک کا روپے کی قدر میں مزید کمی پر مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ۔۔۔ ذرائع کے مطابق‬
‫مرکزی بنک کی جانب سے ڈالر کی قدر میں اضافے پر بیان جاری ہونے کا امکان۔۔۔‬
‫ایکسپورٹرز نے معاملے پر عدم مداخلت کو روپے ڈی ویلیوایشن پالیسی کا حصہ قرار‬
‫دے دیا۔۔۔‬

‫عام انتخابات ‪ 2018‬کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز الیکشن کمیشن‬
‫کے دفاتر پر زبردست گہما گہمی۔۔۔ شہباز شریف نے این اے‪، 132 -‬حمزہ شہباز نے پی‬
‫پی ‪ ،64‬شہلا رضا این اے‪ 243-‬سے کاغذات جمع کروادئِیے۔۔۔ عمران خان کو این اے‪-‬‬
‫‪ 243‬سے اسکروٹنی کے لئے طلب کر لیا گیا۔۔۔۔‬

You might also like