You are on page 1of 2

‫شرائط نماز‬

‫ِ‬
‫نماز کی چھ شرطیں ہیں‪:‬‬
‫‪ .1‬طہارت یعنی نمازی کا بدن اور کپڑے پاک ہوں۔‬
‫ستر عورت یعنی بدن کا وہ حصہ جس کا چھپانا فرض‬ ‫‪ِ .2‬‬
‫ہے وہ چھپا ہوا ہو۔ مردکے لیے ستر ناف سے لے کر‬
‫گھٹنے تک ہے اور عورت کے لیے ہاتھوں‪ ،‬پاؤں اور‬
‫چہرہ کے عالوہ سارا بدن ستر ہے۔‬
‫‪ .3‬استقبا ِل قبلہ یعنی منہ اور سینہ قبلہ کی طرف ہو۔‬
‫‪ .4‬وقت یعنی نماز کا اپنے وقت پر پڑھنا۔‬
‫‪ .5‬نیت کرنا ‪ .‬دل کے پکے ارادہ کا نام نیت ہے اگرچہ‬
‫زبان سے کہنا مستحب ہے۔‬
‫‪ .6‬تکبیر تحریمہ‬
‫نماز شروع کرنے سے پہلے ان شرطوں کا ہونا‬
‫ضروری ہے ورنہ نماز نہیں ہوگی‪.‬‬
‫فرائض نماز‬
‫ِ‬
‫نماز کے سات فرائض ہیں‪:‬‬
‫تکبیر تحریمہ یعنی اﷲُ ا ْکب ُر کہنا۔‬
‫ِ‬ ‫‪.1‬‬
‫‪ .2‬قیام یعنی سیدھا کھڑے ہوکر نماز پڑھنا۔فرض‪ ،‬وتر‪،‬‬
‫بالعذر صحیح‬
‫ِ‬ ‫واجب اور سنت نماز میں قیام فرض ہے‪،‬‬
‫اگر یہ نمازیں بیٹھ کر پڑھے گا تو ادا نہیں ہوں گی‪ .‬نفل‬
‫نماز میں قیام فرض نہیں۔‬
‫‪ .3‬قرآت یعنی مطلقاًایک آیت پڑھنا۔ فرض کی پہلی دو‬
‫رکعتوں میں اور سنت وتر و نوافل کی ہررکعت میں‬
‫فرض ہے جب کہ مقتدی کسی نماز میں قرآت نہیں‬
‫کرے گا۔‬
‫‪ .4‬رکوع کرنا۔‬
‫‪ .5‬سجدہ کرنا۔‬
‫‪ .6‬قعدئہ اخیرہ یعنی نماز پوری کرکے آخرمیں بیٹھنا۔‬
‫‪ .7‬خروج بصن ِع ِہ یعنی دونوں طرف سالم پھیرنا۔‬
‫اِن فرضوں میں سے ایک بھی رہ جائے تو نماز نہیں‬
‫ہوتی اگرچہ سجدئہ سہو کیا جائے۔‬

You might also like