You are on page 1of 1

‫ایک شخص‪ :‬یہ لڑکا تمہارا کیا لگتا ہے۔‬ ‫‪1‬۔‬

‫دوسرا‪ :‬یہ میرا دور کا بھائی ہے۔‬

‫پہال‪ :‬دور کے بھائی سے تمہاری کیا مراد ہے؟‬

‫دوسرا‪ :‬میرے اور اس کے درمیان دس بھائیوں کا فاصلہ ہے۔‬

‫‪2‬۔بیوی‪( :‬تھانے دار سے) جناب! ایک ہفتہ ہوگیا‪ ،‬میرے شوہر آلو خریدنے گئے تھے‪،‬‬
‫اب تک لوٹ کر نہیں آئے۔‬

‫تھانے دار‪:‬آپ کوئی اور سبزی پکالیں۔‬

‫‪3‬۔ایک دوست‪( :‬دوسرے پر رعب ڈالتے ہوئے) اگر میں صبح اپنی کار میں بیٹھ کر اپنی‬
‫زمین دیکھنے نکلوں تو شام تک پوری زمین نہیں دیکھ پاتا۔‬

‫دوسرا‪ :‬چچ چچ! بہت عرصہ پہلے ہمارے پاس بھی ایک ایسی ہی کھٹارا کار تھی۔‬

‫ایک کنجوس آدمی اپنی بائیں آنکھ پر ہاتھ رکھ کر جارہا تھا۔ ایک شخص نے‬ ‫‪4‬۔‬
‫پوچھا‪:‬‬
‫”کیا ہوا بھائی! آنکھ کو کیا ہوا۔“‬
‫اس نے جواب دیا‪:‬‬
‫”کچھ بھی نہیں! جب ایک آنکھ سے کام چل جاتا ہے تو دوسری کیوں استعمال کروں۔‬
‫سگریٹ ایک لعنت ہے‬ ‫‪5‬۔‬
‫آؤ مل کر‬
‫اس لعنت کو ختم کریں‬
‫ایک ڈبی میں ختم کرتا ہوں۔‬
‫ایک ڈبی آپ ختم کریں‬
‫دو آدمی ایک الماری کو سیڑھیوں کے ذریعے اوپر لے جارہے تھے‪ ،‬لیکن الماری‬ ‫‪6‬۔‬
‫اوپر نہیں جارہی تھی‪ ،‬تنگ آکر نیچے والے آدمی نے کہا۔ لگتا ہے کہ یہ الماری اوپر نہیں‬
‫جاسکتی۔ اوپر والے آدمی نے حیرانی سے کہا۔ اوپر ؟ میں تو سمجھا تھا اسے نیچے لے‬
‫کر جانا ہے۔‬
‫‪7‬۔ایک صاحب ماہر فلکیات تھے ایک رات وہ دور بین آنکھوں سے لگائے تاروں کو‬
‫دیکھ رہے تھے۔‬
‫چوکیدار بھی موجود تھا ‪ ،‬اتنے میں چوکیدار نے آسمان پر ایک ستارے کو ٹوٹتے ہوئے‬
‫دیکھا۔‬
‫تو بوال "واہ صاحب! کیا نشانہ ہے آپ کا"۔‬

You might also like