Professional Documents
Culture Documents
2012ء ميں دنيا کے امير ترين افراد
2012ء ميں دنيا کے امير ترين افراد
جيف بيزوس
ستاون برس کی عمر کے امريکی شہری جيف بيزوس اس وقت دنيا کے امير ترين شخص ہيں۔ وہ کل
182.1بلين ڈالر کا سرمايہ رکھتے ہيں۔ بيزوس نے 1994ء ميں اپنے گيراج سے انٹرنيٹ پر ايميزون
کی بنياد رکھی تھی۔ بيزوس ايميزون کے عالوہ ’دا واشنگٹن پوسٹ‘ اور ايرو اسپيس کمپنی ’بلو
اوريجن‘ کے بھی مالک ہيں۔
ايلون مسک
امير ترين افراد کی فہرست ميں 176.2بلين ڈالر کی ملکيت کے ساتھ امريکی ايلون مسک دوسرے
نمبر پر ہيں۔ مسک زمين اور خال ميں ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانا چاہتے ہيں۔ زمين پر اپنی اليکٹرک کار
کمپنی ٹيسال کی مدد سے اور خال ميں اسپيس ايکس کی مدد سے۔
برنارڈ آرنوں
فرانسيسی برنارڈ آرنوں اپنے بچوں کے ہمراہ 153.3بلين ڈالر کے مالک ہيں۔ وہ ستر مختلف برانڈز
کے مالک ہيں ،جن ميں لوئی وتوں ،ٹفينی اينڈ کو اور سيفورا جيسے بڑے نام شامل ہيں۔
بل گيٹس
امير ترين افراد کی فہرست ميں چوتھا نمبر بل گيٹس کا ہے۔ گيٹس کی مجموعی دولت 121.4بلين ڈالر
ہے۔ مائکروسافٹ کے سابق کرتا دھرتا بل گيٹس ان دنوں اپنی اہليہ کے ساتھ ’بل اينڈ ملنڈا گيٹس
فاؤنڈيشن‘ چالتے ہيں ،جو دنيا کی سب سے بڑی نجی فالحی تنظيم ہے۔
مارک زوکربرگ
سماجی رابطوں کی ويب سائٹ فيس بک کے بانی مارک زوکربرگ اس فہرست ميں پانچويں نمبر پر
ہيں۔ ان کی دولت چورانوے بلين ڈالر کے آس پاس ہے۔
زونگ شنشان
زونگ شنشان نے ابتداء ہی ميں اسکول چھوڑ ديا تھا۔ ايک وقت انہوں نے مزدور کے طور پر کام کيا،
پھر ايک اخبار کے رپورٹر کے طور پر بھی۔ پھر آہستہ آہستہ انہوں نے اپنے کاروبار شروع کيے اور
آج شنشان 92.4بلين ڈالر کے مالک اور دنيا کے چھٹے سب سے امير شخص ہيں۔
وارن بوفے
وارن بوفے کو دنيا کا سب سے کامياب سرمايہ کار کہا جاتا ہے۔ ان کی مجموعی دولت 88.1بلين ڈالر
ہے اور وہ ساتويں سب سے امير آدمی ہيں۔ امريکی شہری بوفے کی اس وقت عمر نوے سال ہے۔
ليری ايليسن
ليری ايليسن کی عمر 76برس ہے اور وہ اٹھاسی بلين ڈالر کے مالک ہيں۔ وہ اوريکل کمپنی کے
چيئرمين ہيں۔ ليری امير ترين افراد کی فہرست ميں آٹھويں نمبر پر ہيں۔ انہوں نے بھی اپنی بيشتر دولت
خود ہی اکھٹی کی ہے۔
ليری پيج
دنيا کے نويں امير ترين شخص کا نام ليری پيج ہے۔ پيچ ان گنت ٹيکنالوجی کمپنيوں کے مالک ہيں يا
پھر ان ميں سرمايہ کار اور پارٹنر ہيں۔ ان کی دولت 77.6بلين ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ وہ گوگل کی
پيرنٹ کمپنی ايلفابٹ کے سی ای او رہ چکے ہيں۔ ليری پيج امريکی شہری ہيں۔
مکيش امبانی
بھارتی شہری مکيش امبانی امرا کی فہرست ميں دسويں نمبر پر ہيں۔ امبانی 75.4بلين ڈالر کے مالک
ہيں اور يہ دولت انہوں نے اپنی ريالئنس انڈسٹريز سے کمائی ہے۔ کورونا کی عالمی وبا کے دوران
امبانی کی مجموعی دولت ميں بيس بلين ڈالر کا اضافہ ہوا۔