You are on page 1of 1

‫‪PUNJAB‬‬

‫‪Education Foundation‬‬
‫تاریخ‪ 8:‬اگست‪2021 ،‬‬ ‫حوالہ نمبر‪PEF/M&E/2021/4599 :‬‬

‫محترم پیف پارٹنرز )‪(FAS/EVS/NSP‬‬

‫پیف پارٹنرسکولز کی ریگولر مانیٹرنگ اور طلباء کی ماہانہ تصدیق‬ ‫عنوان‪:‬‬


‫السالم علیکم!‬
‫امید ہے کہ تمام پیف پارٹنرز خیریت سے ہونگے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ موجودہ پیف‬
‫انتظامیہ اپنے پارٹنرز کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ سے سرگرم عمل رہی ہے اور تمام اہم معامالت میں‬
‫پیف پارٹنرز کو بذریعہ سرکلر اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے ہمیشہ سے اعتماد میں لیا گیا ہے۔‬

‫پیف انتظامیہ کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ شر پسند عناصر اور ایسے سکول مالکان‬
‫جن کا الحاق پیف سے ختم ہو چکا ہے‪ ،‬حقائق کو جانتے ہوئے پیف انتظامیہ اور قانون کی پاسداری کرنے والے‬
‫پیف پارٹنرز کے درمیان غلط فہمی پیدا کر کے مانیٹرنگ کے عمل میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں۔اس طرح‬
‫کے چند عناصر نے ضلع میانوالی میں پریس کانفرنس کے ذریعے سکولوں میں کل سے شروع ہونے والی‬
‫مانیٹرنگ کے بائیکا ٹ جیسے مذموم عزائم کا اظہار کیا ہے۔‬

‫لہذا پیف انتظامیہ کی تمام معزز پیف پارٹنرز سے استدعا ہے کہ ان شر پسند عناصر کی باتوں‬
‫پر توجہ نہ دیں‪ ،‬ان کا مقصد صرف اور صرف پیف کی ساکھ کو کمزور کرنا اور ایسے پارٹنر سکولوں کو‬
‫نقصان پہنچانا ہے جو معیاری تعلیم کے فروغ میں سب سے آگے ہیں۔ تمام پیف پارٹنرز کو بذریعہ سرکلر کل‬
‫‪9‬اگست سے سکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل شروع ہونے بارے آگا ہ کر دیا گیا تھا۔ اور تمام پیف پارٹنرز اس‬
‫بات سے بھی آگاہ ہیں کہ سکولو ں کی‪ SIS‬ویری فکیشن اور انفرا سٹرکچر مانیٹرنگ جو ‪2‬اگست سے شروع‬
‫ہونی تھی کو پارٹنرز کی خواہش پرموخرکیا گیا تھا۔ پیف مروجہ قوائد و ضوابط کے مطابق جو سکول‪ SIS‬ویر‬
‫فکیشن کروانے سے گریز کرے گا اُس سکول کے سارے بچے اگلی‪ SIS‬ویری فکیشن تک غیر حاضر تصور‬
‫کیے جائیں گے اور ان کی تمام پیمنٹس بھی روک لی جا ئیں گی۔اسی طرح انفرا سٹرکچر مانیٹرنگ جو سال میں‬
‫دو مرتبہ کی جاتی ہے اس سال کورونا صورتحال کے پیش نظر صرف ایک مرتبہ (اگست تا ستمبر ‪)2021‬میں‬
‫کی جا رہی ہے‪،‬یاد رہے کہ اس سے پہلے انفرا سٹرکچر مانیٹرنگ ستمبر ‪-‬اکتوبر ‪ 2019‬میں کی گئی تھی۔لہذا‬
‫پیف پارٹنرز پر الزم ہے کہ‪ SIS‬ویری فکیشن اور انفراسٹرکچر مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں۔ ان‬
‫مانیٹرنگز کا بائیکاٹ کرنے والے سکول مالکان اپنے اس عمل کے خود ذمہ دار ہونگے۔ مزید یہ بتانا ضروری‬
‫ہے کہ مانیٹرنگ سے انکار کی صورت میں متعلقہ سکول کو کی جانے والی ادائیگیاں بھی کالعدم قرا ر دی جا‬
‫سکتی ہیں جن کی ریکوری پیف کے اور دیگر حکومتی مروجہ قوانین کے تحت کی جائے گی۔لہذا تمام پیف‬
‫پارٹنرز کو یہ تنبیہ کی جاتی ہے کہ سرکلر نمبر‪ PEF/M&E/2021/4318‬جو ‪30‬جوالئی‪2021 ،‬کو پیف ویب‬
‫سائیٹ پر اپ لوڈ کیا گیا تھا کے مطابق مانیٹرنگ ٹیم سے مکمل تعاون کریں۔ شکریہ‬

‫ا ہلل پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔‬

‫خیر اندیش‬
‫ڈائیریکٹر (ایم اینڈ ای)‬
‫پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن‪ ،‬الہور‬

‫‪Page 1 of 1‬‬
‫‪Head Office:‬‬ ‫‪Regional Office Rawalpindi‬‬ ‫‪Regional Office Multan‬‬
‫‪52-L, Gulberg-III, Lahore‬‬ ‫‪H#3, Main Road, Near Car Chowk, Phase 6‬‬ ‫‪25/G, Shah Rukne Alam Colony,‬‬
‫‪Ph: 042-99268114-7‬‬ ‫‪Gulraiz Colony, Rawalpindi‬‬ ‫‪Multan Ph: 061-6780043‬‬
‫‪Ph: 051-9330273‬‬

You might also like