You are on page 1of 1

‫جناب صدر ‪,‬قابل قدر اساتذه کرام اور میرے پیارے ساتھیو‪ ,‬السالم علیکم‬

‫میرا نام محمد حسن خالد ہے اور آج میں آپ سے جس موضوع پر مخاطب ہوں وہ‬
‫ہے ہے گلوبل ڈگنیٹی ڈے‪.‬‬
‫انسان کی کسی روپ میں تحقیر نہ کرنا‬
‫پھرتا ہے زمانے میں خدا بھیس بدل کر‬
‫جناب صدر‪ ____ ,‬اکتوبر گلوبل ڈگنٹی ڈےکے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مطلب‬
‫ہے کہ تمام انسان یکساں طور پر قابل احترام ہیں‪.‬امیر کو غریب پر‪ ,‬افسر کو مالزم پر‬
‫اور حاکم کو محکوم پر کسی قسم کی کوئی فوقیت حاصل نہیں‪.‬ہر انسان اور وقار‬
‫زندگی گزارنے کا حق دار ہے‪.‬یہ معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ ہر شخص کو تعلیم‪,‬‬
‫تعلیم صحت اور مالزمت کے یکساں مواقع حاصل ہوں‬
‫درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو‬
‫ورنہ اطاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں‬
‫جناب صدر! آج کے دن ہمیں یہ شعور اجاگر کرنا ہے کہ ہمیں دوسروں کے لئے اسی‬
‫طرح سوچنا چاہیے جیسے ہم اپنے لیے سوچتے ہیں‪.‬ہمیں دوسروں کو اتنی ہی عزت‬
‫ٰ‬
‫چاہیےحتی کہ اگر دوسرے ہمیں‬ ‫دینی چاہیے جتنا کے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں ملنے‬
‫عزت نہ بھی دے تو ہمیں پھر بھی انہیں عزت دینا ہے تاکه ہم غلط سوچ کو غلط ثابت‬
‫کر سکیں‪.‬‬
‫کرو مہربانی تم اہل زمیں پر‬
‫خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر‬
‫جناب صدر اس موقع پر میں آپ سب کو وہ مشہور واقعہ ضرور یاد دالنا چاہوں گا‬
‫جب حضرت ابوبکر صدیق رضی ہللا تعالی عنہ مسلمانوں کے پہلے خلیفہ مقرر ہوئے‬
‫آئے تو پوچھا گیا کہ یا امیرالمومنین! آپ کی تنخواہ کتنی مقرر کی جائے‪ .‬فرمایا کہ‬
‫جتنی مزدور کی تنخواہ ہے‪ .‬عرض کیا گیا یا امیرالمومنین اگر اس میں آپ کا گزارہ نہ‬
‫ہو سکے تو‪ .‬جواب میں فرمایا کہ میں مزدور کی تنخواہ بڑھا دوں گا‪.‬‬
‫میرے پیارے ساتھیوں آئے آج کے دن ہم سب یہ عہد کریں کہ آج کے بعد ہم کسی‬
‫انسان یا کسی پیشے کو حقیر نہ سمجھیں گے‪.‬‬
‫خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے‬
‫میں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگ‍‍ا‬

You might also like