You are on page 1of 5

‫‪10/04/2022, 14:13‬‬

‫ویڈیو‬ ‫سائنس‬ ‫فن فنکار‬ ‫کھیل‬ ‫ورلڈ‬ ‫آس پاس‬ ‫پاکستان‬ ‫صفحۂ اول‬

‫سنیچر کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟‬

‫آصف فاروقی‬
‫بی بی سی اردو ڈاٹ کام‪ ،‬اسالم آباد‬

‫‪ 10‬اپريل ‪PKT 03:26 ،2022‬‬

‫‪APP‬‬

‫وزیراعظم کے خالف تحریک عدم اعتماد کے ہنگامے کے درمیان سنیچر کی شب وزیراعظم ہاؤس میں غیر‬
‫معمولی سرگرمی دیکھنے میں آئی اور اس دوران کچھ تاریخی فیصلے اور واقعات رونما ہوئے‪ ،‬کچھ کیمروں کے‬
‫سامنے اور بیشتر بند کمروں میں۔‬

‫سنیچر کے روز تمام دن گہما گہمی کا مرکز پارلیمنٹ ہاؤس رہا جہاں کبھی تقاریر ہوتیں اور کبھی اجالس ملتوی‬
‫کر کے حکومتی اور اپوزیشن ارکان سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان مذاکرات کیے جاتے رہے۔‬

‫لیکن شام کے وقت جب قومی اسمبلی کا اجالس روزہ افطار کرنے کے لیے ملتوی کیا گیا تو سرگرمی کا مرکز‬
‫اچانک وزیراعظم ہاؤس بن گیا۔‬

‫…‪https://www.bbc.com/urdu/pakistan-61055639?at_custom1=%5Bpost+type%5D&at_medium=custom7&at_custom4=C7AE110A-B854-11EC-B620-2C9796E8‬‬ ‫‪1/5‬‬
‫‪10/04/2022, 14:13‬‬

‫وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجالس طلب کر لیا اور اس کے ساتھ ہی اپنے قانونی و سیاسی‬
‫مشیروں‪ ،‬سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور بعض بیوروکریٹس کو بھی طلب کر لیا گیا۔‬

‫کابینہ کے اجالس میں اس مبینہ کیبل کو بعض عہدیداروں کو دکھانے کی منظوری دی گئی جس کے بارے میں‬
‫سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس مراسلے میں ان کی حکومت کے خاتمے کے لیے امریکی سازش کی‬
‫تفصیل درج ہے۔‬

‫اس دوران قومی اسمبلی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بھی ایواِن وزیراعظم پہنچے لیکن انہیں وزیراعظم کے دفتر کے‬
‫برابر والے الؤنج میں انتظار کرنے کا کہا گیا۔‬

‫اس دوران دو بن بالئے مہمان بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر‪ ،‬غیر معمولی سکیورٹی اور چاق و چوبند جوانوں کے حصار‬
‫میں وزیراعظم ہاؤس پہنچے اور وزیراعظم سے تقریبًا پونا گھنٹہ تنہائی میں مالقات کی۔‬

‫اس مالقات میں کیا بات ہوئی ظاہر ہے‪ ،‬اس بارے میں کوئی اطالعات دستیاب نہیں ہیں تاہم باوثوق اور معتبر‬
‫سرکاری ذرائع نے جنھیں اس مالقات کے بارے میں بعد میں معلومات فراہم کی گئیں‪ ،‬انھوں نے بی بی سی کو‬
‫بتایا کہ یہ مالقات کچھ زیادہ خوشگوار نہیں رہی۔‬

‫مالقات میں موجود ایک اعلٰی عہدیدار کو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ایک گھنٹہ قبل ہی ان کے عہدے‬
‫سے برطرف کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس لیے وزیراعظم کے لیے ان مہمانوں کی یوں بن بالئے اچانک آمد غیر‬
‫متوقع تھی۔ عمران خان ہیلی کاپٹرز کے منتظر تو تھے لیکن اس ہیلی کاپٹر کے مسافروں کے بارے میں ان کا اندازہ‬
‫اور توقعات بالکل غلط ثابت ہوئیں۔‬

‫ان ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم توقع کر رہے تھے کہ اس ہیلی کاپٹر میں ان کے نو مقرر کردہ عہدیدار‬
‫وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے اور اس کے بعد وہ شور و غوغا مدھم پڑ جائے گا جو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد‬
‫پارلیمنٹ ہاؤس سے شروع ہوا تھا۔‬

‫شاید ایسا ہو بھی جاتا لیکن مسئلہ یہ ہوا کہ اس اعلٰی ترین برطرفی اور ایک نئی تعیناتی کے لیے جو قانونی‬
‫دستاویز (نوٹیفیکیشن) وزارت دفاع سے جاری ہونی چاہیے تھیں وہ جاری نہ ہو سکیں یوں اس ’انقالبی‘ تبدیلی کی‬
‫وزیراعظم ہاؤس کی کوشش ناکام ہو گئی۔‬

‫ویسے اگر وزیراعظم کے حکم پر برطرفی کا یہ عمل مکمل ہو بھی جاتا تو بھی اسے کالعدم قرار دینے کا بھی‬
‫بندوبست کیا جا چکا تھا۔‬

‫سنیچر کی رات اسالم آباد کی ہائیکورٹ کے تالے کھولے گئے اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کا عملہ ہائیکورٹ‬
‫پہنچا۔‬

‫بتایا گیا کہ ہائیکورٹ ہنگامی طور پر ایک پٹیشن سماعت کے لیے مقرر کی جانے والی ہے جس میں ایک عام شہری‬
‫کی حیثیت سے عدنان اقبال ایڈووکیٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بری فوج کے سربراہ کی برطرفی کے‬
‫’ممکنہ‘ نوٹیفیکشن کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔‬

‫…‪https://www.bbc.com/urdu/pakistan-61055639?at_custom1=%5Bpost+type%5D&at_medium=custom7&at_custom4=C7AE110A-B854-11EC-B620-2C9796E8‬‬ ‫‪2/5‬‬
‫‪10/04/2022, 14:13‬‬

‫اس فوری درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے سیاسی اور ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے اپنے اختیارات‬
‫کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ کو برطرف کرنے کی سفارش کی ہے لٰہ ذا عدالت اس حکم کو‬
‫بہترین عوامی مفاد میں کالعدم قرار دے۔‬

‫یہاں یہ وضاحت ضروری ہے کہ یہ درخواست تیار تو کر لی گئی لیکن اس میں بری فوج کے سربراہ کی برطرفی کے‬
‫نوٹیفیکشن نمبر کی جگہ خالی چھوڑ دی گئی تھی۔ اس کی وجہ یہ رہی کہ وزیراعظم کی خواہش کے باوجود یہ‬
‫نوٹیفیکشن جاری نہیں ہو سکا اور یوں اس پیٹشن پر سماعت کی نوبت ہی نہیں آئی۔‬

‫متعلقہ عنوانات‬

‫عمران خان‬ ‫اسالم آباد‬ ‫سیاست‬ ‫پاکستان‬ ‫تحریِک عدم اعتماد‬

‫اسی بارے میں‬

‫الئیو عمران خان‪ :‬وزیراعظم پاکستان کے خالف تحریک عدم اعتماد‬


‫کامیاب‪ ،‬شہباز شریف کا بدلہ نہ لینے کا وعدہ‪ ،‬بالول ’پرانے پاکستان‘‬
‫میں واپسی پر خوش‬

‫عمران خان‪ :‬تحریِک انصاف کا کپتان پہلی اننگز میں ہٹ وکٹ‬


‫‪ 10‬اپريل ‪2022‬‬

‫عمران خان کے خالف تحریِک عدم اعتماد کامیاب‪ :‬کیا پاکستان تحریک‬
‫انصاف کی حکومت کو آئین شکن کے طور پر یاد رکھا جائے گا؟‬
‫‪ 10‬اپريل ‪2022‬‬

‫اہم خبریں‬

‫’وزیِر اعظم ہاﺅس میں نہیں رہوں گا‘ سے ’امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں‘ تک‬
‫‪ 9‬گھنٹے قبل‬

‫الئیو نئے وزیر اعظم کے امیدوار پر پی ٹی آئی کی مشاورت‪ ،‬عمران خان کی حمایت میں ُپ رامن احتجاج کی کال‬
‫…‪https://www.bbc.com/urdu/pakistan-61055639?at_custom1=%5Bpost+type%5D&at_medium=custom7&at_custom4=C7AE110A-B854-11EC-B620-2C9796E8‬‬ ‫‪3/5‬‬
‫‪10/04/2022, 14:13‬‬

‫عمران خان کے خالف عدم اعتماد پر انڈیا میں رِد عمل‪’ :‬پاکستان نے نیٹ فلکس کو پیچھے چھوڑ دیا‘‬
‫‪ 22‬منٹ قبل‬

‫فیچر اور تجزیے‬

‫’دیکھتے ہیں کہ عمران خان اپوزیشن میں بیٹھ کر کیسے مقابلہ کرتے‬
‫ہیں‪ ،‬گڈ بائے عمران خان‘‬
‫‪ 10‬اپريل ‪2022‬‬

‫کیا کھویا کیا پایا۔۔۔ عمران خان حکومت کی ناکامیاں اور کامیابیاں‬
‫‪ 10‬اپريل ‪2022‬‬

‫صبا آزاد‪ :‬ریتک روشن کی دوست کون ہیں؟‬


‫‪ 9‬اپريل ‪2022‬‬

‫ایک ہرمیز برکن بیگ کی قیمت تم کیا جانو بابو!‬


‫‪ 8‬اپريل ‪2022‬‬

‫سب سے زیادہ پڑھی جانے والی‬

‫سنیچر کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟‬ ‫‪1‬‬

‫عمران خان کے خالف عدم اعتماد پر انڈیا میں رِد عمل‪’ :‬پاکستان نے نیٹ فلکس کو پیچھے چھوڑ دیا‘‬ ‫‪2‬‬

‫’وزیِر اعظم ہاﺅس میں نہیں رہوں گا‘ سے ’امپورٹڈ حکومت تسلیم نہیں‘ تک‬ ‫‪3‬‬

‫ۂ‬ ‫ئ‬
‫…‪https://www.bbc.com/urdu/pakistan-61055639?at_custom1=%5Bpost+type%5D&at_medium=custom7&at_custom4=C7AE110A-B854-11EC-B620-2C9796E8‬‬ ‫‪4/5‬‬
‫‪10/04/2022, 14:13‬‬
‫مکران ہائی وے‪ :‬بحیرۂ عرب کے کنارے جنوبی ایشیا کی سب سے دلکش شاہراہ‬ ‫‪4‬‬

‫مغربی خفیہ ایجنسیوں نے روس یوکرین جنگ سے متعلق معلومات عام کیوں کیں؟‬ ‫‪5‬‬

‫دنیا کی سب سے بڑی ڈارک نیٹ سائٹ کو کیسے بند کیا گیا؟‬ ‫‪6‬‬

‫اوجڑی کیمپ‪ :‬جب ‪ 34‬برس قبل راولپنڈی‪ ،‬اسالم آباد پر قیامت ٹوٹ پڑی‬ ‫‪7‬‬

‫’دیکھتے ہیں کہ عمران خان اپوزیشن میں بیٹھ کر کیسے مقابلہ کرتے ہیں‪ ،‬گڈ بائے عمران خان‘‬ ‫‪8‬‬

‫کیا کھویا کیا پایا۔۔۔ عمران خان حکومت کی ناکامیاں اور کامیابیاں‬ ‫‪9‬‬

‫صبا آزاد‪ :‬ریتک روشن کی دوست کون ہیں؟‬ ‫‪10‬‬

‫جانیے کہ آپ بی بی سی پر کیوں اعتماد کر سکتے ہیں‬

‫کوکیز‬ ‫استعمال کے ضوابط‬

‫بی بی سی سے رابطہ کریں‬ ‫بی بی سی کے بارے میں‬

‫‪AdChoices / Do Not Sell My Info‬‬ ‫پرائیویسی پالیسی‬

‫© ‪ 2022‬بی بی سی‪ .‬بی بی سی بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں بیرونی لنکس کے بارے میں ہماری پالیسی‪.‬‬

‫…‪https://www.bbc.com/urdu/pakistan-61055639?at_custom1=%5Bpost+type%5D&at_medium=custom7&at_custom4=C7AE110A-B854-11EC-B620-2C9796E8‬‬ ‫‪5/5‬‬

You might also like