You are on page 1of 1

‫طالل فرحت‪ ......

‬مختصر تعارف‬

‫ملکی اور غیر ملکی اسناد و ایوارڈیافتہ‪ ،‬اسکرپٹ رائٹر‪ ،‬پروڈیوسر ڈائریکٹر طالل فرحت کا تعلق بیرسٹر گھرانے سے بلوچستان‬
‫کے شہر کوئٹہ سے ہے‪،‬ابتدائی تعلیم اسالمیہ ہائی اسکول‪ ،‬کوئٹہ سے کی‪ ،‬والد محترم کے انتقال کے بعد کوئٹہ سے کراچی شفٹ‬
‫ہوگئے اور اپنی تعلیم کس سلسلہ جاری رکھا‪،‬پاکستان ٹیلی وژن‪ ،‬کراچی مرکز سے تقریبا ‪ 34‬برس مختلف پروڈیوسرز سے فنی‬
‫بحیثیت معاون پروگرام تربیت حاصل کی‪ ،‬پی ٹی وی کی کہنہ مشق ٹیم کے ساتھ کئی پروگرامز کیے جن میں نعت رسول مقبول‬
‫ﷺ‪ ،‬حمد باری تعالی‪ ،‬قوالی‪ ،‬موسیقی‪ ،‬شوز‪،‬بچوں کے پروگرامز‪،‬طویل دورانیے کے ڈرامے‪ ،‬نوجوانوں کے شوز سمیت خصوصی‬
‫پروگرامز میں معاونت کی‪ ،‬نوجوانوں کے شو”ستاروں سے آگے“ اور بچوں سے جبری مشقت پر مبنی خصوصی کھیل”گرہن“‬
‫میں معاونت کی جس پر بہترین کارکردگی پرپی ٹی وی نے ”گرہن“ ٹیم کو ان کے پروگرامز پر”پی ٹی وی ایوارڈز“سے نوازا‪،‬ان‬
‫کی ہدایات میں بننے والے ملی نغمے”میں بھی پاکستانی“ کو پاکستان ٹیلی وژن نے ‪ 14‬اگست کی خصوصی ٹرانسمیشن کے ملی‬
‫نغموں کے مقابلے کی دوڑ میں شامل کیا‪ ،‬مشہور زمانہ ملی نغمے”جگ جگ جیے میرا پیارا وطن“ اور”اے روح قائد آج کے دن‬
‫ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں“ کو نئی جدت کے ساتھ اسکرین پر پیش کر کے داد سمیٹی‪ ،‬پاکستان کی پہلی تاریخی سائیکوتھرلر‬
‫فیچر فلم ”ہوٹل“ کے معادن ہدایتکار بھی رہے‪ ،‬اس فلم نے بین االقوامی فلمی میلے میں بھارت سے ”ہوٹل“ فلم نے ‪ 2‬ایوراڈ حاصل‬
‫کیے جس سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند ہوا‪،‬یہی نہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی چھوٹے قد کے لوگوں پر دستاویزی‬
‫فلم”اٹھننی“ بنا کر ملکی و غیرملکی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ بھارت سے ستائشی سرٹیفیکٹ بھی حاصل کیا‪،‬‬
‫پاکستان کے پہلے نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید(نشان حیدر) پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دستاویزی فلم”عظمت کا‬
‫نشان“ بنا کر داد سمیٹی‪ ،‬حال ہی میں کورونا ویکسین پر مختصر دورانیے پرفلم ”ان ماسکنگ“ میں بحیثیت اداکار کام کیا اور اس‬
‫فلم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ‪ 12‬بین االقوامی ایوارڈ حاصل کر کے پاکستان کا نام بلند کیا‪ ،‬ان دنوں ریلوے پر بننے والی‬
‫فلم”دی السٹ ٹرین“ میں بحیثیت اداکار شوٹنگ میں مصروف ہیں‪ ،‬سوشل میڈیا پر اپنا ایک شو ”ماضی کے جھروکوں سے“ پیش‬
‫کرتے ہیں جس میں وہ مہمان ہستیاں شامل ہوتی ہیں جنہوں نے کسی نہ کسی فیلڈ میں کوئی کارنامہ انجام دیا ہوتا ہے اور اپنے ہنر‬
‫‪.‬اور فن سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہوتا ہے‬

You might also like