You are on page 1of 2

‫‪7/5/23, 12:25 PM‬‬ ‫اسرائیل میں مالزمت کرنے والے ‪ 5‬پاکستانی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ‪ -‬ایکسپریس اردو‬

‫اسرائیل میں مالزمت کرنے والے ‪ 5‬پاکستانی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار‬
‫‪express.pk/story/2506715/1‬‬

‫‪Express News‬‬ ‫‪July 5, 2023‬‬

‫ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی‬

‫‪ ‬اسالم آباد‪ :‬ایف آئی اے نے اسرائیل میں مالزمت کرنے والے ‪ 5‬پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا۔‬

‫وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کرائم سرکل میرپور خاص نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل میں مالزمت اختیار‬
‫کرنے والے ‪ 5‬پاکستانی ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ مجموعی طور پر ‪ 8‬ملزمان کے خالف ‪ 5‬مقدمات درج کر لیے گئے۔‬
‫ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر مالزمت سرانجام دیتے رہے۔‬

‫ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ‪ 4‬سے ‪ 7‬سال تک تل ابیب میں مقیم رہے‪ ،‬جنہوں نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری‬
‫حاصل کی۔ ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس ‪ 3‬سے ‪ 4‬الکھ روپے ادا کیے۔ گرفتار ملزمان نعمان صدیقی‪ ،‬کامل انور‪،‬‬
‫کامران صدیقی‪ ،‬محمد ذیشان اور محمد انور کا تعلق میرپور خاص سے ہے‪ ،‬جو شینگن ویزے پر جارڈن ائرپورٹ سے اسرائیل‬
‫داخل ہوتے تھے۔‬

‫ملزمان ویسٹرن یونین کے ذریعے پاکستان رقوم منتقل کرتے رہے اور ترکی‪ ،‬کینیا و سری لنکا کے راستے سے بھی جارڈن‬
‫ائرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔ ملزمان وطن واپسی کے لیے دبئی کے راستے جارڈن ائرپورٹ سے کراچی آتے تھے۔‬
‫ملزمان کے خالف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے‬
‫لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔‬

‫‪https://www.express.pk/story/2506715/1/‬‬ ‫‪1/2‬‬
‫‪7/5/23, 12:25 PM‬‬ ‫اسرائیل میں مالزمت کرنے والے ‪ 5‬پاکستانی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ‪ -‬ایکسپریس اردو‬

‫‪https://www.express.pk/story/2506715/1/‬‬ ‫‪2/2‬‬

You might also like