You are on page 1of 1

‫‪3/11/23, 10:50 AM‬‬ ‫سیف علی خان نے مردوں کو جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کا مشورہ دے دیا ‪ -‬ایکسپریس

جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کا مشورہ دے دیا ‪ -‬ایکسپریس اردو‬

‫سیف علی خان نے مردوں کو جوان اور خوبصورت خواتین سے شادی کا مشورہ دے دیا‬
‫‪express.pk/story/2453037/24‬‬

‫‪March 10, 2023‬‬

‫کرینہ کپور اور سیف علی خان ‪ 16‬اکتوبر ‪ 2012‬کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے(فائل فوٹو)‬

‫ممبئی‪ :‬بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اداکارہ کرینہ کپور سے اپنی شادی کو زندگی کا بہترین فیصلہ قرار دے دیا۔‬

‫سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی بالی ووڈ کی مشہور شادیوں میں سے ایک ہے جس میں کرینہ کپور کو اپنے سے بڑی عمر کے اداکار سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اس جوڑی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں۔‬

‫بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان سے شوہر اور بیوی کی عمر میں فرق سے شادی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سوال کیا گیا۔‬

‫جس پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ’میں تمام مردوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ جوان اور خوب صورت خواتین سے شادی کریں۔‘‬

‫دوسری جانب کرینہ کپور نے بھی کئی سال قبل اپنی فلم ’وی آر فیملی‘ کی تشہیری مہم کے دوران ہدایت کار کرن جوہر سے بڑی عمر کے مرد سے محبت کے حوالے سے بات کی تھی جس کےسوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔‬

‫کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ اب اسکرین پر اپنے سے بڑی عمر کے مرد کے ساتھ محبت کا کردار نہیں کریں گی کیونکہ ان کے اور سیف کے درمیان حقیقی زندگی میں صرف ‪ 10‬سال کا فرق ہے۔‬

‫کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی بڑی عمر کے آدمی سے پیار نہیں کرنا چاہتی‪ ،‬سیف ان سے ‪ 10‬سال بڑے ہیں‪ ،‬سیف سے بڑی عمر کا کوئی بندہ اداکارہ سے برداشت نہیں ہوگا نہ ہی انہیں کوئی دلچسپی ہوگی۔‬

‫یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان ‪ 16‬اکتوبر ‪ 2012‬کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے یہ سیف کی دوسری شادی تھی جس سے ان کے دو بیٹےتیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔‬

‫اس سے قبل سیف اپنے سے بڑی عمر کی ساتھی اداکارہ امریتا سنگھ سے ‪ 1991‬میں شادی کی تھی جن سے ان کے دو بچے بیٹی سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔‬

‫‪https://www.express.pk/story/2453037/24/‬‬ ‫‪1/1‬‬

You might also like