You are on page 1of 2

‫پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد فاسٹ فوڈز کو پسند کررہی ہے‪ ،‬جن میں

بالخصوص نوجوان طبقہ سرفہرست ہے‪ ،‬یہ‬


‫برگر مارکیٹ میں نت نئے انداز سے پیش کیے جاتے ہیں۔‬

‫اس بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے برگر فروش نوجوانوں کو راغب کرنے کیلئے منفرد اور جدید انداز میں اپنے برگرز تیار کرکے‬
‫پیش کررہے ہیں۔‬

‫حال ہی میں بھارتی شہری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ’پان برگر‘ منفرد‬
‫انداز میں بنایا جارہا ہے۔‬

‫‪Unmute‬‬

‫بیف‪ ،‬چکن اور چپلی کباب کے بعد ’پان واال برگر‘ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے مگر پان واال برگر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد‬
‫سوشل میڈیا صارفین اس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔‬

‫سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر برگر فروش برگر کو نئی جدت دیتے ہوئے پان واال‬
‫برگر تیار کر رہا ہے۔‬

‫ویڈیو میں دکاندار کو برگر میں مختلف اجزاء جیسے کہ برفی‪ ،‬چاکلیٹ‪ ،‬چاکلیٹ سیرپ‪ ،‬بادام‪ ،‬مایونیز‪ ،‬پان کا پتا اور مختلف میٹھے مسالے‬
‫استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔‬

‫ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا تو کسی نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔‬
‫اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین اور کھانے پینے کے شوقین افراد کو یہ فوڈ کمبینیشن بالکل‬
‫پسند نہیں ٓارہا ہے۔‬

You might also like