You are on page 1of 2

‫کروشیا میں زیر ٓاب ایک پتھر سے بنی سڑک دریافت کرلی گئی جس کی قدامت کا اندازہ ‪ 7‬ہزار برس

لگایا جارہا ہے۔‬

‫سائنس دانوں نے کروشیا میں ساحل کے قریب ایک قدیم بستی کی باقیات سے منسلک سمندری کیچڑ کی تہہ میں دبی ہوئی سات ہزار سال‬
‫پرانی پتھروں سے بنی ایک سڑک دریافت کی ہے۔‬

‫کروشیا کی یونیورسٹی ٓاف زادر کے ماہرین نے پتھر کی قدیم سڑک کو اس وقت دریافت کیا جب وہ کورچوال جزیرے پر سولین کے عالقے‬
‫کے ساحل سے سمندری مٹی کے ذخائر کو صاف کر رہے تھے۔‬

‫ماہرین ٓاثار قدیمہ کے مطابق یہ قدیم سڑک ممکنہ طور پر ہوار تہذیب کی سمندر میں ڈوبی ہوئی بستی کو کورچوال کے ساحل سے جوڑتی‬
‫تھی۔‬

‫ان کا کہنا تھا کہ پتھر کی سلوں کو‪ ،‬جو ‪ 4‬میٹر چوڑے پلیٹ فارم کا حصہ تھیں‪ ،‬بظاہر احتیاط سے جوڑا گیا۔‬

‫اس مقام کے قریب سے ملنے والی محفوظ لکڑی کی ریڈیو کاربن ڈیٹنگ سے اس بات کا اندازہ ہورہا ہے کہ پوری بستی ‪ 4‬ہزار ‪ 900‬قبل‬
‫مسیح کے قریب تعمیر کی گئی ہوگی۔‬

‫ماہرین ٓاثار قدیمہ کا خیال ہے کہ اس وقت کے قدیم لوگ اس سڑک پر سفر کرتے تھے جو تقریبًا سات ہزار سال پہلے بنائے گئے مصنوعی‬
‫جزیرے کو ساحل سے جوڑتی تھی۔‬

‫زادر یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے فیس بک پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کورچوال جزیرے پر سولین کے ڈوبے ہوئی نوولتھک سائٹ‬
‫کی زیر ٓاب تحقیق میں ماہرین ٓاثار قدیمہ کو ایسی باقیات ملی ہیں جس نے انہیں حیران کر دیا ہے۔‬

‫انہوں نے کہا کہ سمندری کیچڑ کی تہوں کے نیچے انہوں نے ایک ایسی سڑک دریافت کی جو ہوار تہذیب کی ڈوبی ہوئی قبل از تاریخ کی‬
‫ایک بستی کو کورچوال جزیرے کے ساحل سے جوڑتی تھی۔‬

‫سائنس دانوں کا قیاس ہے کہ یہ سڑک‪ ،‬جو اب سطح ٓاب سے تقریبًا پانچ میٹر نیچے ہے‪ ،‬اپنے عروج کے زمانے میں ایک فعال جگہ کا‬
‫حصہ تھی۔‬

‫ماہرین ٓاثار قدیمہ نے اسی عالقے میں موجود دیگر عجیب ڈھانچے کو بھی دریافت کیا ہے‪ ،‬انہوں نے کورچوال جزیرے کے دوسری جانب‬
‫گراڈینا خلیج میں سولین سے ملتی جلتی ایک اور بستی دریافت کی ہے۔‬

‫گراڈینا خلیج کے مرکزی حصے میں غوطہ خوری اور اس کی کھوج کرتے ہوئے چار سے پانچ میٹر کی گہرائی میں ایک اور ایسی ہی‬
‫بستی کا وجود دریافت ہوا ہے جو سولین میں واقع ہے۔‬

‫اس مقام پر استرے اور پتھر کی کلہاڑی کے ساتھ ساتھ قربانی کے ٹکڑے جیسے نمونے بھی ملے ہیں۔‬
‫ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوار تہذیب کے لوگ‪ ،‬جو جزیرے کے باشندوں کے اصل گروہوں میں سے ایک تھے‪ ،‬اس وقت انہی عالقوں میں رہ‬
‫رہے تھے۔ یہ خطہ پتھر کے زمانے سے تعلق رکھنے والی گھریلو بستیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔‬

You might also like