You are on page 1of 1

‫‪....

‬انسان کمزور ہے‬

‫تحریر‪ :‬عبدالسالم کٹاریہ‬

‫انسان کمزور ہے یہ ایک اٹل اور غیر مختلف فیہ بات ہے‪...‬اس کمزوری کا تعلق ظاہری نہیں بلکہ باطنی کمزوری سے ہے‪...‬انسان‬
‫کی یہ کمزوری اس کی بہت بڑی دشمن ہے جو وقتا فوقتا اس کو زندگی کے مختلف مراحل میں نقصان پہنچاتی رہتی ہے‪....‬میری یہ‬
‫کمزوری بھی بعض اوقات مجھے‪ F‬کہیں کا نہیں چھوڑتی‪...‬نتیجتا میں اپنے ضمیر کی عدالت میں مجرم قرار پاتا ہوں‪...‬انسان کی یہ‬
‫‪...‬کمزوری مختلف اوقات میں مختلف شکلیں اختیار کر کے اس کے لیے تباہی کا سامان مہیا کرتی ہے‬

‫کبھی یہ کمزوری اچانک غصے کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے‪...‬کبھی یہ انسانی أنا کی صورت میں حملہ آور ہوتی ہے‪...‬کبھی یہ نفرت‬
‫‪...‬کی بیھانک صورت میں سامنے آتی ہے‪....‬اس کمزوری کو ایک مثال سے سمجھنے‪ F‬کی کوشش کرتے ہیں‬

‫دو آدمی جب آپس کے کسی رشتہ میں‪ ...‬چاہیے وہ دوستی ہو یا کوئی بھی‪...‬جوڑے ہوتے ہیں تب انسان کی یہ کمزوری اکثر اس کے‬
‫لیے مشکالت کھڑی کر دیتی ہے‪...‬انسان جب کسی شخص سے اختالف کرنا شروع کرتا ہے تو یہ کوئی بری بات نہیں‪....‬لیکن بیک‬
‫وقت یہ اختالف یا اختالف رائے انسانی کمزوری کے آنے والے عوامل کی بنیاد بن جاتا ہے‪...‬پہلے اختالف ہوتا ہے‪..‬پھر اس اختالف‬
‫کو اپنی أنا یا میں کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے‪...‬اور پھر نفرت کی بنیاد رکھ دی جاتی ہے‪....‬اختالف کے بعد کے سارے مراحل انسانی‬
‫کمزوری کے عکاس ہیں‪...‬انسانی احساسات‪ F‬اتنے کمزور واقع ہوئے ہیں کہ ذرا سے اختالف کو اپنی أنا کا مسئلہ بنا کر نفرت کا بیج بو‬
‫کر دوسرے سے قطع تعلقی جیسا غیر معقول عمل پر چل پڑتے ہیں‪...‬یا نفرت کی بنا پر دوسرے کو نقصان پہچانے کا عمل شروع کر‬
‫دیتے ہیں‪....‬یہ سب انسانی کمزوری ہی کی وجہ سے ہوتا ہے‪...‬یہ کمزوری نا قابل عالج نہیں بلکہ قابل عالج ہے‪...‬بس ذرا سی توجہ‬
‫‪....‬کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے اندر عاجزی اور خدا خوفی کی صفات پیدا کرنے کی ضرورت ہے‬

‫چونکہ تمام انسانوں کی طرح بحثیت انسان میں بھی کمزور ہوں‪...‬اور میری یہ کمزور بعض اوقات کسی کا دل دکھانے کا سبب بنتی‬
‫ہے‪...‬یہ سب جان بوجھ کر نہیں ہوتا بلکہ اردگرد کے حاالت اور میری کمزوری کے سبب ہوتا ہے‪.....‬اس لیے بحثیت انسان میں اپنی‬
‫کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے ہر اس شخص سے معافی کا طلب گار ہوں جس کا میں نے کبھی بھی کسی طریقہ سے دل دکھایا‬
‫ہو‪...‬یا میری وجہ سے اسے کوئی بھی نقصان پہنچا ہو‪...‬اور میں اس چیز کا بھی اعتراف کرتا ہوں کہ بحثیت انسان چونکہ میں کمزور‬
‫‪.....‬ہوں اس لیے مستقبل میں کبھی مجھ سے ایسا کوئی فعل سرزد ہو تو آپ لوگ ہللا کی رضا کے لیے درگزر کر دینا‬

‫میں ہر اس شخص کا دل و جان سے احترام کرتا ہوں جسے ہللا تعالی نے پیدا فرما کر اس دنیا میں بھیجا‪....‬اور میں کوشش کروں گا‬
‫‪...‬کہ میرا خیاالت یا نظریات مجھے کسی کا دل دکھانے یا اس سے کسی قسم کا بغض رکھنے پر مجبور نہ کریں‬

‫‪....‬لیکن پھر بھی میں انسان ہوں اور میں کمزور ہوں‬

You might also like