Professional Documents
Culture Documents
Nikah Nama K Columns Ki Details
Nikah Nama K Columns Ki Details
نکاح ایک سماجی معاہدہ ہے۔ جو فریقین کے درمیان ایجاب وقبول کے عمل سے مکمل ہو جاتا ہے۔ نکاح نامہ ایک قانونی
دستاویز ہے۔ اس کے ذریعے حقوق و فرائض کا تعین ہوتا ہے۔
اکثر لوگ نکاح نامہ کی اہمیت سے واقف نہیں ہیں اس لیے ضروری ہے کہ نکاح نامہ کی ضرورت کا احساس دالیا جائے کیوں
کے عورت کو مذہب اورقانون نے اپنے مستقبل کے بارے میں جن تحفظات کویقینی بنانے کی اجازت دے رکھی ہے
وہ نکاح نامہ کے کالم صحیح کرنے سے ہی ممکن ہے۔ اس لئے نکاح نامہ کے کالم انتہائی احتیاط سے پر کرنے کی ضرورت
ہے۔
ان کالموں میں دولہا ٬دولہن کا نام ولدیت ٬ضلع ٬عمر ٬یونین کونسل ٬فریقین کی طرف سے وکیل ٬گواہ ٬شادی کی تاریخ اور یہ
کی دلہن کنواری ٬بیوہ یا مطلقہ ہے درج کرنا ہوتا ہے
حق مہر کا نکاح نامہ میں اندراج ضروری ہے۔ جو عورت کا مذہبی اور قانونی حق ہے۔ ارشادات رسول اور عمل رسول کا
خالصہ ہے کہ جو حق مہر شوہر آسانی کے ساتھ ادا کرسکے اور بیوی بھی اس پر راضی ہو وہ شرعی حق مہر ہے ۔
نکاح کے کالم نمبر 14میں اسکی نوعیت لکھی جاتی ہے کہ وہ معجل ہے یا مؤجل۔#
اس طرح اگر مہر کا کچھ حصہ شادی کے موقع پر ادا کیا گیا ہو تو کالم نمبر 15میں اس کی مقدار درج کی جاتی ہے۔#
اگر حق مہر کے عوض کوئی جائیداد وغیرہ دی گئی ہو تو کالم نمبر 16میں اس کی مکمل تفصیل اس کے آگے اور پیچھے #
کیا ہے۔ اور اس وقت اس کی قیمت کیا ہے درج کی جاتی ہے۔ تاکہ بعد میں دھوکا نہ ہو۔
مہر مؤجل)(1
اگر مہر یا اس کے کسی حصے کی ادائیگی مستقبل میں کسی خاص مدت کے بعد دیاجانا طے پائے تو اس کو مہر مؤجل کہتے
ہیں۔
مہر معجل)(2
مہر معجل سے مراد مہر کا وہ حصہ جسے فورا ادا کرنا ہوتا ہے یعنی مہر کو نکاح کے وقت ادا کیا جاتا ہے یا جب بیوی
طلب کریں تو اس کو فوری ادا کرے گا۔
کالم نمبر 17خاص شرائط سے متعلق ہے جس کی خاص اہمیت ہے اس میں ناچاقی کی صورت میں نان و نفقہ کس طرح ادا
ہوگا
اور رہائش کے بارے میں بھی لکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے بعد دیہات میں رہائش ہو گی یا شہر میں اور شادی کے بعد
تعلیم یا مالزمت جاری رکھنے کی اجازت ہوگی یا نہیں وغیرہ اس میں درج کی جاتی ہیں۔
اس شق میں عورت مرد سے طالق کا حق مانگ سکتی ہے اور اگر شوہر نے بیوی کو طالق کا حق دے دیا ہے اور اس بارے
میں کوئی شرائط مقرر کی ہیں تو وہ بھی اس خانہ میں درج کی جائیں گی۔
اور عورت جب چاہے مقررہ شرائط کو پورا کر کے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو شوہر کی زوجیت سے آزاد کر
سکتی ہے۔
عورت کو اس کا نوٹس چیئرمین ثالثی کونسل کو دینا ضروری ہے کے اس نے طالق تفویض کا حق استعمال کیا ہے۔
شوہر کے حق طالق پر پابندی( کالم نمبر #)19
اس کالم میں شوہر کے حق کے طالق پر شرائط مقرر مقرر کی جاتی ہیں۔ مثال حق مہر کی فوری ادائیگی اور بچوں کی
حفاظت کی ذمہ داری ماں کی ہوگی وغیرہ
حق مہر اور نان و نفقہ کی دستاویز کا اندراج (کالم نمبر #)20
اگر شادی کے موقع پر حق مہر اور نان و نفقہ کے بارے میں کوئی دستاویز تیار کی گئی ہو تو اس کا اندراج کالم نمبر 20
میں کیا جاتا ہے
دوسری شادی کی صورت میں عائلی قوانین کے تحت پہلی بیوی اور چیئرمین ثالثی کونسل کا اجازت نامہ لینا ضروری ہے
اور دوسری شادی کی صورت میں بوقت نکاح کالم نمبر 21کو ضروری پر کرنا چاہیے اس میں دوسری شادی کی اجازت ملنے
کی تاریخ درج کرنی ہوتی ہے۔
نکاح نامہ کو نکاح رجسٹرار مکمل کرکے یونین کونسل میں رجسٹرڈ کرواتا ہے