You are on page 1of 3

‫اساتذہ_کرام_متوجہ_ہو_‪_PSTs‬نئی_تعینات_ہونے_والے‪#‬‬

‫) نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے‪ ،‬کہ اپوائنٹمنٹ آرڈر ملنے کے بعد کیا کرینگے(‬

‫تمام نئے اساتذہ کو پہلے تو بہت مبارک باد ‪ -‬مبارکباد کے بعد عرض ہے کہ آپکو پتہ ہونا چاہیے کہ آرڈر ملنے کے بعد کیا کرنا‬
‫‪ -‬چاہیے‬

‫*اوریجنل_آرڈر‪*#‬‬

‫ڈی ای او آفس جاکر یا ان الئین اوریجنل آرڈر ویب سائٹ سےوصول کریں ‪ -‬ہمیشہ آرڈر کاپی کی تین چار کاپیاں بنائیں۔‬

‫*میڈیکل‪*#‬‬

‫ویب سائٹ سے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی دو کاپیاں نکال کر پر کریں۔ اور اپنے متعلقہ مجاز افیسر سے پر کرنے کے بعد دستخط کریں۔‬
‫اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیدو شریف مینگورہ جاکر اپنا آرڈر‪ ،‬شناختی کارڈ کی کاپی اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کی دو کاپیاں‬
‫سرکاری لیبارٹری میں دے کر ٹیسٹ کے لئے کہے کہ اس نوکری کے لئے میڈیکل کرنا ہے‪ -‬یاد رکھیں جس دن آرڈر ملے اس دن‬
‫‪ -‬میڈیکل کریں یا اگلے دن مگر لیٹ نہ کریں ‪ -‬وہاں سے آپکو ایک سرٹیفکیٹ ملے گا اس کو سنبھال کے رکھنا ہے‬

‫*چارج‪*#‬‬

‫میڈیکل کے بعد اسی دن یا اگلے دن متعلقہ سکول جاکر سکول ہیڈ سے چارج لینے کے لیے چارج رپورٹ کی کاپیاں سائن کریں۔ یاد‬
‫رہے کہ چارج رپورٹ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے پانچ کاپیاں پرنٹ کرکے پر کریں اور تمام کے تمام سکول ہیڈ سے سائن‬
‫کریں۔ بعد میں یہ آپ کے تنخواہ و دیگر پراسیس میں کام آئنگے۔‬

‫یاد رہے کہ کہ ہائی سکول کلرک خود چارج رپورٹ تیار کرتا ہے جبکہ پرائمری سکول کے لیے آپ نے خود تیار کرنا ہوتا ہے‪،‬‬
‫دونوں صورتوں میں خود بھی تیار کر سکتے ہیں ‪ -‬تیار کرنے کے بعد سکول ہیڈ سے دستخط کروائے۔‬

‫چارج رپورٹ سائن ہونے کے بعد اپ بحیثیت استاد اب معمول کے مطابق سکول جوائن کیجیے ۔ اور پر سکون ہو کر درج ذیل‬
‫کارروائی بھی مکمل کریں‪،‬تاکہ بروقت تنخواہ بھی سٹارٹ ہو سکیں۔‬
‫۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‬

‫*چارج_رپورٹ_کاؤنٹر_سائن‪*#‬‬

‫ہیڈ سے دستخط کے بعد پرائمری سکول والے اے ایس ڈی ای او اور ایس ڈی ای او سے وہ چارج رپورٹ کاؤنٹر سائن کروائیں‬
‫‪ -‬جبکہ ہائی سکول والے ڈی ای او سے وہ کاؤنٹر سائن کروائیں‬

‫*سروس_بک‪*#‬‬
‫ڈی ای او یا ایس ڈی ای او آفس ویسے بھی آئے ہیں تو یہاں کلرک صاحب سے پوچھے سب سے اچھا سروس بک کہا سے لے لوں‬
‫پیسوں کی فکر نہ کریں پائیدار چیز لے کیونکہ سروس بک پنشن تک آپ کے کام آئے گا ‪ -‬تو مطلوبہ دکان جاکر سروس بک لے‬
‫‪-‬لیں‬

‫*ویریفیکیشن_فیس‪*#‬‬

‫اور ‪12‬کے ڈگری ویریفیکیشن فیس مطلوبہ بورڈ کے طریقہ کار کے مطابق جتنے پیسے ہیں وہ متعلقہ بینک میں جمع کروائیں ‪10‬‬
‫اسی طرح بی ایس‪ ،‬بی ایس سی جو جو ڈاکومنٹس آپ نے انٹرویو میں دکھائی تھی سب کے لیے ویریفیکیشن فیس متعلقہ بورڈ یا‬
‫یونیورسٹی کے طریقہ کار کے مطابق فیس جمع کروائے ‪ -‬گوگل پہ زیادہ تر بورڈ اور یونیورسٹی کے آن الئن بینک چاالن موجود‬
‫ہوتے ہیں نہیں تو مطلوبہ بورڈ یا یونیورسٹی جاکر وہ فیس جمع کروائے ‪ -‬فیس اگر نہیں پتہ تو گوگل میں ہر بورڈ اور یونیورسٹی کا‬
‫‪ -‬رابطہ نمبر موجود ہوتا ہے‬

‫‪ -‬فیس جمع کروا کر اوریجنل بینک رسید اپنے پاس رکھیں‬

‫*فائل_بنانا‪*#‬‬

‫جو فیس آپ نے جمع کردی تو اس کو اپنے اپنے ڈاکومنٹ کے ساتھ سٹیپل کریں ‪ -‬یاد رہے کہ ‪ 10‬اور ‪ 12‬کے اوریجنل سرٹیفکیٹ‬
‫کے ہی صرف ویریفیکیشن ہوگی ڈی ایم سی کی نہیں اسی طرح یونیورسٹی کے ڈگری کی ویریفیکیشن ہوتی ہے ٹرانسکرپٹ کی‬
‫‪ -‬نہیں‬

‫تمام بینک سلپ کی فوٹوکاپی کریں اور ‪ 2‬ڈاکومنٹس سیٹ کے‪ -‬مطلب ایک ڈاکومنٹس سیٹ کے ساتھ اوریجنل اور دوسرے کے ساتھ‬
‫‪ -‬فوٹوکاپی آف بینک سلپ سٹیپل کریں الگ الگ‪ -‬اور ‪ 2‬فائلز بنا دیں‬

‫‪ -‬وہ فائل ڈی ای او آفس لے جاکر متعلقہ سیکشن میں جمع کرائے ڈاکومنٹس ویریفیکیشن کے لیے‬

‫‪ -‬یاد رہے یہ ویریفیکیشن آپ خود نہیں کرسکتے یہ ڈیپارٹمنٹل ہوتی ہے‬

‫‪ -‬اس ویریفیکیشن میں تقریبا ً ‪ 1‬سے ‪ 4‬مہینے لگ سکتے ہیں‬

‫*کلیرنس_سرٹیفکیٹ‪*#‬‬

‫تمام ویریفیکیشن ہونے کے بعد ڈی ای او آفس کو آپکی ویریفیکیشن موصول ہوتی ہے ‪ -‬تقریبا ً سب اساتذہ کا ایک ساتھ کلیرنس‬
‫سرٹیفکیٹ پھر بنتا ہے‬

‫*سیلری_اوپننگ_اور_بقایاجات ‪*#‬‬

‫کلیرنس سرٹیفکیٹ کے بعد اپنی اوریجنل آرڈر‪ ،‬میڈیکل سرٹیفکیٹ‪ ،‬چارج رپورٹ‪ ،‬شناختی کارڈ‪ ،‬کلیرنس سرٹیفکیٹ اور ڈیوٹی‬
‫سرٹیفکیٹ کے ‪ 2‬فائل بنا کر پرائمری والے ہیڈ سے دستخط کروا کر اے ایس ڈی ای او سے کاؤنٹر سائن کروائیں اور ایس ڈی ای او‬
‫آفس جمع کروائے تاکہ وہاں آپ کی تنخواہ کا سورس بنوا کر وہ اے جی آفس بھیج دیں ‪ -‬جبکہ اس دوران بقایاجات درخواست بھی‬
‫‪ -‬جمع کروائے گے تاکہ پچھلے مہینوں کے بقایاجات آپکو مل جائے‬
‫‪-‬جبکہ ہائی سکول والے کلرک کو تمام ڈاکومنٹس دینگے‬

‫اپنی سروس بک اے ایس ڈی ای او آفس میں پرائمری اساتذہ جمع کروائے نام وغیرہ لکھ دیں‬

‫‪-‬ہائی سکول والے کلرک کو دیں‬

‫پہلی تنخواہ چیک پر آئے گی پھر بینک اکاؤنٹ کوشش کریں آرڈر ملنے کے وقت ہی بنوائے تاکہ کلیرنس سرٹیفکیٹ آنے تک آپکا‬
‫‪ -‬اکاؤنٹ بن گیا ہو‬

‫بینک اکاؤنٹ ڈیٹیل اے ایس ڈی ای او آفس جمع کروائے تاکہ اگلے مہینے آپکی تنخواہ بینک کے ذریعے آئے ‪ -‬آفس والو سے پرسنل‬
‫میں آن الئن اپالئی کریں صحیح ای میل ایڈریس وہاں درج کریں کیونکہ سروس بک کی طرح یہ بھی اہم )‪ (PIFRA‬نمبر لیکر پیفرا‬
‫‪ -‬چیز ہے پاسورڈ یاد رکھا کریں ‪ -‬اس کے ذریعے آپکو پے سلپ ای میل ہوگی‬

‫بہت ضروری کام یہ کہ آپ کو جو بھی ڈاکومنٹ ملے مثالً اپوائنٹمنٹ آرڈر تو اس کی ایک کاپی اپنے ساتھ رکھیں اور ایک فائل لے‬
‫آج کل پالسٹک انولپس والی فائل ملتی ہے اس میں دائیں سائیڈ سے پہلے نمبر پر اپوائنٹمنٹ آرڈر کی کاپی‪ ،‬پھر میڈیکل کاپی‪ ،‬پھر‬
‫چارج رپورٹ کاپی‪ ،‬کلیرنس سرٹیفکیٹ کاپی‪ ،‬ڈیوٹی سرٹیفکیٹ کاپی یہ سب کاپیاں پہلے اپنے پرسنل فائل میں رکھیں پھر دفتری کام‬
‫میں استعمال کریں کیونکہ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہم دفتر میں دے دیتے ہیں اور اس کی ایک کاپی بھی ہمارے ساتھ نہیں‬
‫ہوتی جو آگے بہت کام آتی ہے ‪ -‬جبکہ اس پرسنل فائل کے بائیں سائیڈ یا دوسری فائل میں اپنے تعلیمی ڈاکومنٹس رکھیں ‪ -‬جو بھی‬
‫کام آپ کریں اس کی ایک کاپی اپنے ساتھ ضرور رکھا کریں مثالً کلیرنس سرٹیفکیٹ آنے تک بینک رسیدوں کی کاپی بھی اپنے‬
‫‪ -‬ساتھ رکھا کریں‬

‫‪.‬اپنی دعاؤں میں مجھے‪ N‬ضرور یاد رکھیں‬

You might also like