You are on page 1of 15

‫‌أ‬

‫‌ب‬
‫انتساب ‪:‬‬
‫خدا کے نام جو مدد کرنے واال ہدایت بخشنے واال ہے‬
‫اپنے ان والدین کے نام جو مجھے اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہیں‪،‬اور ان کا سایہ‬
‫ھمیشہ اپنے سر پر قائم رہنے کی آرزو مند ہوں ۔‬
‫"شاعرشعرہای بی مرز "میری پیاری بہن اشرف‬
‫اور‬
‫مجید امجد اور سھراب سپھری کے نام جن کے اشعار تنھا دلوں کے لیے مشعل راہ‬
‫اورگوہرشب چراغ ہیں۔‬

‫‌ج‬
‫"هل یستوی الذین یعلمون و الذین ال یعلمون"‬

‫"یرفع هللا الذین آمنوا منكم و الذین اوتوا العلم درجات"‬

‫اظھار تشکر‪:‬‬
‫تمام حمد و ثنا اس خدا کے لیے کہ جو تمام داناوں کا سردار ہے‪ ،‬شکر ادا کرتی ہوں اس ذات با‬
‫برکت کا کہ اگر اس کی عنایت و رحمت نہ ہوتی تو یہ تحقیق مکمل نہ ہوتی اور کبھی اپنے مقصد‬
‫تک نہ پہنچ پاتی اس کے لطف و عنایت کی بدولت میں اپنے کام کو انجام تک پہنچا سکی۔ دل کی‬
‫گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں اپنی شفیق استادنگران ڈاکٹر یزدان منش کا کہ جنکی زحمات‬
‫و تکالیف کے بغیر کبھی یہ فانوس روشن نہ پاتا‪ ،‬اسی طرح اپنے استاد مشاور جناب ڈاکٹربابا‬
‫ساالر کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جنکی راہنمایی سے اس تحقیق کے تمام مراحل میں فایدہ حاصل‬
‫کیا اسی طرح تھران یونیورسٹی کے اردو شعبہ کے تمام اساتیذ‪ ،‬محترمہ ڈاکٹرزیب النساعلی‬
‫خان‪،‬جناب ڈاکٹر بیات‪،‬جناب ڈاکٹر کیومرثی اور محترمه ڈاکٹر اعظم لطفی کا شکریہ ادا کرتی‬
‫ہوں کہ مسلسل ‪ 6‬سال انکے زیر سایہ تعلیم حاصل کرکے اپنے علم کے چراغ کو روشن کیا۔ اسی‬
‫طرح جناب ڈاکٹرافتخارعارف‪ ،‬جناب زاھد منیرعامر‪،‬جناب ڈاکٹربھرام پروین‪ ،‬استاد گرانقدر جناب‬
‫علی جانزادہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جنھوں نے منابع کو اکٹھا کرنے میں بندہ ناچیز کی مدد‬
‫کی ۔میں اپنے والدین بھی شکریہ اداکرتی ہوں اور اپنے دل وجود کی گہرائیوں سے شکریہ ادا‬
‫کرتی ہوں اپنی عزیز بہن اشرف کا کہ اگر وہ نہ ہوتیں تو میں ابھی اپنے مقصد کے ابتدا میں‬
‫ہوتی‪ ،‬اور ضرورت کے وقت انکی مدد سے شعری مفاھیم کو سمجھنے میں کامیاب ہوئی اور آخر‬
‫میں خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں جناب آقا رضوان شیرازی کا کہ جنھوں نے اپنی انتھک‬
‫کوششوں سے اس تحقیق کی ویرایش کا کام سر انجام دیا۔‬

‫آخر میں بقول نظامی گنجوی کے‪:‬‬

‫پیشترازعمربه پایان رسید‬ ‫شکرکه این نامه به عنوان رسید‬

‫‌د‬
‫چکیدہ‪:‬‬
‫بیسویں صدی کا آغاز پوری دنیا اور بلخصوص مشرقی ممالک میں سیاسی‪ ،‬سماجی‪،‬‬
‫ثقافتی‪ ،‬اور ٹیکنالوجی کے میدان میں گہری تبدیلیاں سے ہوا۔ اس صدی کی ابتداء میں‬
‫مغربی فرہنگ کی طرف توجہ اور اس سے آشنائی واضح طور پر رونما ہوئی‪ ،‬اور‬
‫یہ تبدیلیاں انکی زندگی کے مختلف پہلووں میں آشکار ہوئیں۔ ان تبدیلیوں میں سے‬
‫ایک اہم تبدیلی علمی‪،‬ادبی اور ثقافتی ترقی بہت سے ممالک میں بلخصوص برصغیر‬
‫ہ ندوستان اور ایران میں وقوع پزیر ہوئی‪،‬ان تبدیلیوں میں سے‪ ،‬یونیورسٹیوں میں‬
‫تقابلی ادب کی بنیاد کا رکھا جانا اور ادبیات کے نئے فرموں کی ایجاد کی طرف اشارہ‬
‫کیا جا سکتا ہے‪،‬فارسی اور اردو شعر کے طول و عرض میں ٹیکنیک اور موضوع‬
‫کی جھت سے اہم تبدیلیاں واقع ہوئیں‪ ،‬شاعروں کا طریقہ کار اس جھت سے کہ‬
‫اسکے زبان و وزن کے قالب (سانچے)پہچانے جا چکے ہیں اور کالسیک (شاعری‬
‫بھی ) اسی طرح مغربی سیاق و سباق اور اسکے جدید طریقہ کار کی طرف مائل ہو‬
‫گئی ہے‪ ،‬اور ان دو خطوں کے بہت سے شعراء نے اپنی شاعری میں اس جدید طریقہ‬
‫کو اپنایا ہے‪،‬شعر کی ماہیت بھی تبدیل ہو گئی‪ ،‬اس طرح شعراء نے کالسیک شعر‬
‫کے مفاھیم ومطالب کوایک نئے انداز میں مخلوط کر دیا‪ ،‬یا جدید مفاہیم و مطالب کو‬
‫اپنے اشعار میں ایجاد کر دیا‪ ،‬ان شعراء میں سے ہم مجید امجد اور سہراب سپہری کا‬
‫نام لے سکتے ہیں۔‬
‫ان دو خطوں میں جو ادبی اور ثقافتی تبدیلیاں واقع ہوئیں ایک دوسرے سے ملتی جلتی‬
‫ہیں‪ ،‬اس کی ایک اہ م وجہ مغربی ادبی آثار کے ترجمے‪ ،‬بعض شعراء اور ادباء کا‬
‫مغرب میں زندگی گزارنےکے لیے سفر اور تحصیل علم کی خاطر ان ممالک کی‬
‫طرف جانا ہوسکتا ہے۔‬
‫مجید امجد او سپہری ہم عصر تھے‪،‬باوجود اسکے کہ وہ مختلف خطوں سے تھے‬
‫لیکن فکری ‪،‬مفاہیم اور شعری عناصر کے اشترکات میں ایک دوسرے کے بہت قریب‬
‫تھے‪،‬ان مشترک عناصرمیں سے وقت‪ ،‬موت اور کائنات کی طرف اشارہ کیا سکتا‬
‫ہے‪ ،‬ان دونوں شاعروں نے ان عناصر (موت‪،‬وقت اور کائنات) سے یکساں استفادہ‬
‫کیا ہے‪ ،‬اور اختالف کی صورت میں انکے درمیان ھم خیالی کے نقطہ پر جستجو کی‬
‫جا سکتی ہے۔‬

‫‌ه‬
‫کلیدی الفاظ‪:‬مجید امجد‪،‬سہراب سپہری‪،‬موت‪،‬وقت‪،‬کائنات‪،‬تقابلی ادب‪،‬بیسویں صدی‬

‫فہرست ابواب‬
‫پہال باب‪:‬تعارف ‪1 .............................................................................................‬‬
‫‪.1.1‬پیش لفظ ‪3 ..................................................................................................................‬‬
‫‪ .1.1‬تحقیق کا موضوع ‪3 .....................................................................................................‬‬
‫‪.3.1‬مسئلے کابیان ‪4 ...........................................................................................................‬‬
‫‪.4.1‬فرضیہ ‪5 ....................................................................................................................‬‬
‫‪.5.1‬تحقیق کاپس منظر ‪5 ......................................................................................................‬‬
‫‪.6.1‬تحقیق کامقصد ‪5 ..........................................................................................................‬‬
‫‪.7.1‬تحقیق کی محدودیت ‪6 ...................................................................................................‬‬
‫‪.8.1‬تحقیق کی اہمیت ‪6 ........................................................................................................‬‬
‫‪.9.1‬طریقہ کار ‪7 ...............................................................................................................‬‬
‫‪.1..1‬تحقیق کی ساخت ‪8 .....................................................................................................‬‬

‫دوسراباب‪ :‬اردو اور فارسی کی معاصرشاعری پر تاریخی اور سماجی نگاہ (بنیادی مباحث ) ‪9‬‬
‫‪.1.1‬اردوکالسیکی شاعری پر مختصر نگاہ ‪11 ..........................................................................‬‬
‫‪.1.1‬اردو میں نئی شاعری کا پس منظر ‪13 ..............................................................................‬‬
‫‪.1.1.1‬بیسویں صدی کے نصف اول؛ اردو کی نئی شاعری اور مختلف رجحانات ‪1. ...........................‬‬
‫‪.1.1.1‬معاصراردوشاعری کے موضوع اور فن کا ارتقا؛ آزاد نظم کے تناظر میں‪18 .........................‬‬
‫‪.3.1.1‬اردوشاعری بیسویں صدی کے نصف دوم میں ‪34 .............................................................‬‬
‫‪.3.1‬فارسی کالسیکی شاعری پر مختصر نگاہ ‪38 ........................................................................‬‬
‫‪.4.1‬فارسی میں نئی شاعری کا پس منظر ؛ ‪38 ........................................................................‬‬
‫‪.1.4.1‬بیسویں صدی کے نصف اول؛ فارسی کی نئی شاعری اور مختلف رجحانات ‪39 ........................‬‬
‫‪.1.4.1‬معاصرفارسی شاعری کے موضوع اور فن کا ارتقا؛ آزاد نظم کے تناظر میں ‪41 .....................‬‬
‫‪.3.4.1‬فارسی شاعری بیسویں صدی کے نصف دوم میں‪48 ...........................................................‬‬

‫تیسراباب ‪:‬مجیدامجد اورسہراب سپہری کی ذاتی زندگی و شاعری اور رجحانات کا تعارف‬
‫‪35 .................................................................................................................‬‬
‫‪.1.3‬مجیدامجدکی زندگی اورشخصیت ‪55 ...................................................................................‬‬
‫‪.1.3‬سہراب سپہری کی زندگی اورشخصیت ‪67 ...........................................................................‬‬

‫چھوتاباب‪ :‬امجداورسپہری کے شعری عناصراور مفاہیم‪77 .........................................‬‬


‫‪.1.4‬وقت ‪79 .......................................................................................................................‬‬
‫‪.1.1.4‬وقت کی نوعیت ‪8. ....................................................................................................‬‬
‫‪.1.1.4‬وقت وعرفان ‪88 .........................................................................................................‬‬
‫‪.3.1.4‬لمحہ حال کی اہمیت ‪93 ................................................................................................‬‬
‫‪.4.1.4‬وقت سے متعلق تشبیہات‪،‬استعارات اورعالمتیں ‪99 .............................................................‬‬

‫‌و‬
‫‪.5.1.4‬وقت وتاریخ ‪1.4 ..........................................................................................................‬‬
‫‪.6.1.4‬وقت وموت ‪1.6 ...........................................................................................................‬‬
‫‪.1.4‬موت‪11. .......................................................................................................................‬‬
‫‪.1.1.4‬موت وزندگی ‪111 ........................................................................................................‬‬
‫‪.1.1.4‬موت وغم ‪118 .............................................................................................................‬‬
‫‪.3.1.4‬موت ومعاشرہ ‪111 .......................................................................................................‬‬
‫‪.4.1.4‬موت وتقدیریاجبر ‪117 ...................................................................................................‬‬
‫‪.5.1.4‬موت ومذہب ‪119 ..........................................................................................................‬‬
‫‪.6.1.4‬موت‪ .‬سے متعلق تشبیہات و استعارات اور عالمتیں ‪135 ........................................................‬‬
‫‪.7.1.4‬موت وآخری نظمیں ‪139 ................................................................................................‬‬
‫‪.3.4‬کائنات ‪143 ....................................................................................................................‬‬
‫‪.1.3.4‬کائنات میں بروئے کاالنے والے عناصر ‪145 ......................................................................‬‬
‫‪.1.3.4‬کائنات کی تصویرکشی ‪148 ............................................................................................‬‬
‫‪.3.3.4‬شاعرکی کائنات میں سیراوراظہاراحساسات‪155 ..................................................................‬‬
‫‪.4.3.4‬کائنات سے رابطے کی نوعیت ‪159 ..................................................................................‬‬
‫‪.5.3.4‬کائنات ومعاشرہ ‪166 .....................................................................................................‬‬
‫‪.6.3.4‬کائنات سے ہم کنارہونا ‪167 ............................................................................................‬‬
‫‪.7.3.4‬کائنات وخلقت ‪173 .......................................................................................................‬‬
‫‪.4.4‬دوسری مماثلتیں ‪179 ........................................................................................................‬‬

‫حاصل کالم ‪196 ...................................................................................................................‬‬


‫کتابیات ‪1.9 .........................................................................................................................‬‬

‫‌ز‬
‫پہال باب‬
‫تعارف‬

‫‪1‬‬
‫پیش لفظ‬
‫میرا بی ۔ اے کا دور اردو زبان سیکھنے اور اردو ادب کو پہچاننے میں گزرا اور جو تشنگی‬
‫رہ گئی تھی وہ ایم۔ اے میں برطرف ہوئی! میراشاعری سے بہت لگاو ہے کبھی کبھار اپنے دل‬
‫کو بہالنے کے لیے فارسی اور کبھی کبھی اردو میں شاعری کرتی ہوں۔ اسی لیے میرا فارسی‬
‫شاعری میں کافی مطالعہ ہو چکا ہے۔ یہ مطالعہ ہر قسم کی شاعری پر مشتمل ہے لیکن میرا‬
‫شوق نئی شاعریخاص طور پر "آزاد نظم" میں زیادہ ہے۔ جس طرح فارسیشاعری پر میرا‬
‫مطالعہ ہوااور ایم اے میں اردو شاعری کوباقاعدہ طورپرسمجھ پائی۔اور بہت سے سواالت جو‬
‫میرے ذہن میں اٹھے تھے ان کے جواب ملنےلگے۔۔۔۔خاص طور پر اردو کی دور حاضر کی‬
‫شاعری۔۔۔۔۔۔‬
‫ادھر تطبیقی ادب نےجو ادب فرانس میں انیسویں صدی کے شروع میں‪ ،‬تخلیق کیاگیااور‬
‫بیسویں صدی میں عالمی ادبی تعلقات کی تاریخ کی ایک قسم ہوگیا؛ آج کل اپنی رنگ برنگی‬
‫کاووشوں میں اپنا ایک عمدہ مقام بنا لیا ہے۔ہمارے دورمیں تطبیقی ادب کی توجہ زیادہ تر ان‬
‫باتوں پرمعطوف ہے‪:‬‬
‫‪-1‬دویا کئی ممالک کے لکھنے والوں کی تخلیقات کامطالعہ‬
‫‪-1‬ان کی تخلیقات کیسے ایک دوسرے سےمتاثر ہوئی ہیں؟‬
‫میرے ذہن میں دو نقشےبنے ہوئے تھے۔لگاو اور فطری میالن پر اردو اور فارسی کی نئی‬
‫شاعری ؛ علمی بنیاد پرموازنہ کاوش۔ ان کی آمیختگی سے تحقیق کا عنوان سمیٹ گیا‪ :‬اردو‬
‫اور فارسی کے دور حاضر کےشعراء میں سے دواہم شاعروں کاانتخاب اور ان کا جائزہ اور‬
‫موازنہ اور ایک اہم نتیجہ اخذہوا کہ پوری کاوش پر قابو پانے کے لیے فن کو چھوڑ‬
‫کرموضوعات کا دامن پکڑجائے‪-‬‬
‫ابھی شعراء کو چنناباقی رہ گیا تھا! اس میدان میں میری تحقیق شروع ہوئی۔ میں نے اپنی‬
‫معلومات پر اکتفا نہیں کیا اور اردو شعرا ء کےموضوعات شعریکو اکٹھا کرکےفارسی ادب‬
‫کے ماہرین سے مشورہ لینا شروع کیا۔ کبھی میرے ذہن نےکہا کہ "راشد اور نیما یوشیج " ؛‬
‫کبھی " راشد اور شاملو" ؛ کبھی " مجید امجداور شاملو" کے بارے میں مطالعہ اور تطبیق‬
‫کروناور باآلخر کئی مہینوں کے بعد کش مکش مکمل ہوئی اور خاص طور پر تیسرے سمسٹر‬
‫میں دور حاضر کی شاعری پر پہچان مکمل ہوئی؛ مجید امجد‪ ،‬راشد‪ ،‬فیض‪،‬‬
‫شاکراورناصرکاظمی کے اشعارکامطالعہ کرنے سے ؛ یہ فیصلہ کیا ‪ :‬مجید امجد اور سہراب‬
‫سپہری۔‬

‫‪2‬‬
‫اس فیصلہ پر پہنچنے کےلیےفارسی کے مختلف اساتذہڈاکٹر بہرام پروین‪ ،‬ڈاکٹرمحمدی؛ ڈاکٹر‬
‫بابا ساالر نے اہم کردار ادا کیا۔یہ بات قابل ذکرہے کہ اس میدان میں شروع ہی سے استاد‬
‫راہنما سے مشورہ لیتی رہی۔‬

‫تحقیق کا موضوع‪:‬‬
‫اس تحقیق کا عنوان "مجیدامجداورسہراب سپہری کی آزاد نظم کے مشترک مفاہیم کاتقابلی‬
‫جائزہ" ہے جس میں مجید امجد اور سہراب سپہری کی" آزادنظم" یا " شعر نو" کے مشترک‬
‫مفاہیم کا شعری جائزہ لیاگیا ہے ۔‬

‫مسئلےکا بیا ن‬
‫اردواورفارسی زبان‪ ،‬دنیاکی مختلف زبانوں کے درمیان زیادہ ایک دوسرے سے قریب ہیں‪-‬‬
‫اردو زبان کی جڑ کھڑی بولی تو ہے لیکن اس نے فارسی ماحول میں پرورش پائی ہے اور‬
‫اس کے زیراثر مکمل ہوئی ہے‪-‬‬
‫انیسویں صدی میں آہستہ آہستہ اردو زبان کا دروازہ انگریزی زبان کی طرف کھلنے لگا اور‬
‫اردو ادب میں مغربی ادب نے اپنی جگہ پالی۔ اسی طرح اردو ادب میں اندرونی حاالت کے‬
‫سبب نئے تقاضے امنڈنےلگے‪ -‬مغربی ادب کے زیر اثر نئے رجحانات پیداہوئے۔ جب بیسویں‬
‫صدی ادب کا مطالعہ کرتے ہیں تو دنیائے اردو ادب خاص طور پر شاعریکوکالسیکی اردو‬
‫ادب سے بالکل مختلف پاتے ہیں۔ ایک ظاہری فرق ہیئت کے حوالے سے ہے۔ "آزاد نظم" نہ‬
‫صرف ہیئت کے لحاظ سے اردو شعر کا نیا روپ ہے بلکہ اس کا موضوع بھی نئے رخ کی‬
‫نشاندہی کرتا ہے۔ فارسی شاعری بھی اسی دور میں مغربی ادب کے زیر اثر بدلنے لگی اور "‬
‫آزاد نظم" یا " شعر نو" ایک اہم ہیئت اور موضوع پر سامنے آئی۔ لیکن ایک بات حتمی ہے‬
‫کہبرصغیراورایران دوایسے خطے ہیں جو‪ ،‬زبان‪ ،‬ثقافت‪ ،‬ادب اورحتی مذہب مینبہت سے‬
‫مشترکاتک ے موجود ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے ال تعلق نہیں رہ سکتے‪ "-‬مجید‬
‫امجد " اور " سہراب سپہری"دونونمشترک مفاہیم رکھتے ہیں‪" :‬موت"‪" ،‬وقت" اور "کائنات"۔‬
‫دونوں کے حاالت زندگی اور سیاسی اور معاشرتی حاالت تقریبا یکساں ہیں۔ مشرقی اور مذہبی‬
‫ذہنیت کی بنا پر ان کی شاعری میںموجود مشترک مفاہیم کی تجزیہ نگاری سے بہت سے‬
‫سواالت کا جوابملے گا۔‬

‫‪3‬‬
‫مفروضہ ‪:‬‬
‫اس تحقیق میں ہم ان سواالت کے جواب دیں گے۔‬
‫‪1‬۔ نئی اردو اور فارسی شاعریکی پیدایش مینماحول نے کیا کردار ادا کیا ہے اور یہ ماحول‬
‫کس حدتک امجد اور سپہری کی شاعری پراثر انداز ہواہے؟‬
‫‪ -1‬کیاامجداورسپہری نے‪ ،‬مشترک شعری مفاہیم میں‪ ،‬یکساں عناصرکااستعمال کیاہے اور‬
‫یکساں تصور رکھا ہے؟‬
‫‪ -3‬کیا مشترک شعری مفاہیم میں امجداورسپہری کے فکری اختالفات بھی موجودہیں؟‬
‫‪-4‬ان دونوں شاعرکے مشترک شعری مفاہیم میں الفاظ کاطریقہ کیسا ہے؟‬

‫تحقیق کاپس منظر‪:‬‬


‫اردو اور فارسی کی نئی نظم کے بارے میں بہت سی وسیع تحقیقات انجام پائی ہیں اور مستقل‬
‫صورت میں مجیدامجد اورسہراب سپہری پر مختلف مقاالت اور کتابیں لکھی گئی ہیں‪ -‬جہاں‬
‫تک میں نے تحقیق کی ہےاب تک کوئی کتاب یامقالہ نہیں مالہے جس میں یہ دونوں ہم‬
‫عصرشعراءکی شاعری کوایک دوسرے سے قیاس گیاہوصرف سکندرعلی زیدی نے اپنے‬
‫پی۔اچ۔ڈی کی تحقیق جو تہران یونیورسیٹی میں"بررسي تطبیقی شعر معاصرایران وپاکستان "‬
‫کے نام سے انجام دی ہے‪ ،‬اس میں اجمالی طورپرامجداوراخوان ثالث کے اشعارکاحماسی‬
‫معاشرتی لحاظ سے جائزہ لیاہے ‪-‬‬

‫تحقیق کا مقصد‬
‫تحقیق کے دور میں مجیدامجد کی زندگی اور شاعری پر ایک گہرے مطالعہ کی وجہ سے‬
‫اردو طالب علموں کو معلومات کی یکجایی ملے گی۔ اور "تطبیقی ادب" کے میدان میں اضافی‬
‫قدم اٹھایا جائے گا۔ میرا شروع سے یہ مقصد رہا ہے کہ تحقیق کی حیثیت سے بڑھ کر مشق‬
‫کے عالوہ ایسا عمدہ تحقیقی کام سرانجام دے سکوں کہ انشاہللا اس سے کئی مقاالت نکالے‬
‫جائیں تا کہ اہل ادب بھی اس سے متعارف ہوجائیں۔‬

‫تحقیق کی محدودیت‬
‫اس میدان میں قدم اٹھانے سے شروع شروع میں کتابیات کی کمی‪ ،‬شدت سے محسوس ہوئی‪-‬‬
‫اس کوبرطرف کرنے کے لئے پاکستان سے منوائی گئیں؛مزیدیہ کہ چندکتابوں کاحال ایسا تھا‬

‫‪4‬‬
‫کہ ان پررسائی ناممکن تھی لیکن پاکستان کے بزرگ اوراہل علم کی ذاتی الئبریریوں کے‬
‫استفادہ سے یہ مشکل دورہوئی‪ -‬کبھی کسی نظم کو سمجھنے میں دقت پیش آتی تھی جو چند‬
‫بار پڑھنے یا اس سے متعلق تنقیدی مضامین کا مطالعہ کرنےاور ماہرین سے مشورہ کرنے‬
‫سے مسئلہ حل ہوجاتا تھا۔‬
‫تطبیقی کام کے لیے یہ اہمہے کہ دونوں محوروں کو ساتھ ساتھ چالنا چاہیے اور یکساں طرز‬
‫عمل کو اختیار کرنا چاہیے۔ اس کے لیے کافی زحمت اٹھانی پڑی۔‬
‫تحقیق کی اہمیت‪:‬‬
‫اس تحقیق کے نتیجے میں ہم یہ ثابت کرسکتے ہیں اردو اور فارسی ادب کا رشتہ ٹوٹنے واال‬
‫نہیں ہے۔ اگر چہ دونوں کے رجحانات دو صدیوں سے مغربی ادب و تفکر کے زیر اثر رہے‬
‫ہیں اور اردو کاالگو جو اس سے پہلے فارسی ادب تھا و بدل گیا ہے لیکن مشرقی اور مذہبی‬
‫رجحانات کی وجہ سے ان میں مشترکات ختم ہونے والے نہیں ہوں گے اور مندرجہ ذیل‬
‫تبصروں پر بہت سی باتیں جنم لیں گی‪:‬‬
‫‪-1‬ایرانی ادباء اور شعراءکا اردونوپردازشعراء سے روشناس ہونا اور بالعکس‪-‬‬
‫‪ -1‬اردواور فارسی شعراء کے درمیان ادبی اور ثقافتی لین دین ‪-‬‬
‫‪ -3‬دوہم عصرشعراءیعنی مجیدامجداورسہراب سپہری کے افکاراور تخلیقات کامطالعہ‪-‬‬

‫طریقہ کار‪:‬‬
‫میں نےدونوں شاعروں کی نئی نظموں کا مطالعہ کرکے‪ ،‬مختلف شعری موضوعات کونکاال‪-‬‬
‫میں نے سو سے زیادہ مآخذات سے استفادہ کیا ہے اور یہ مآخذ مختلف طریقوں سے جمع کیے‬
‫گئے مثال‪ :‬کتابخانہ ملی جمہوری اسالمی ایران‪ ،‬کتابخانہ مجلس شورای اسالمی‪ ،‬کتابخانہ دایرہ‬
‫المعارف اسالمی‪ ،‬کتابخانہ مرکزی دانشگاہ تہران‪ ،‬کتابخانہ مرکزی دانشگاہ اصفہان‪ ،‬کتابخانہ‬
‫شخصی ڈاکٹریزدانمنش اورجناب افتخار عارف صاحب اوردیگراساتذہ اور معتبرعلمی اور‬
‫تاریخی اسناد‪-‬‬
‫میں نے اردوایم۔اے سٹوڈنٹ ہونے کی حثیت سےاپنافرض سمجھا کہ اس راستے میں نئے‬
‫موضوع پر علمیو تحقیقی کام کروں‪-‬کوشش کی گئی ہے کہ تطبیق کے موقع پراردواورفارسی‬
‫دونوں حصے‪ ،‬تقریبابرابرہوں‪ -‬لیکن بعض وجوہات کی بنا پر کچھ موضوعات جیسے شاعری‬
‫کے ادوارکی تاریخی نگاہمیں یہ برابری مراعات نہ ہوسکی – کیونکہ اردوادب نے‪ ،‬نئی‬
‫اورآزادشاعری کے سلسلے میں فارسی کی نسبت زیادہتحریکیںدیکھی ہیں‪-‬قیاس کی سہولت‬

‫‪5‬‬
‫کے لئے سب تاریخیں کالسیکی کے لئے قمری اورعیسوی اورمعاصردورکے لئے شمسی اور‬
‫عیسوی لکھی گئی ہیں‪ -‬دوسرااورتیسرابواب‪ ،‬تحقیقی ابواب ہیں اورنظریاتی مباحث پرمشتمل‬
‫ہینتو ان دو فصلوں کی اطالعات کی جمع آوری میں مختلف اقتباسات بھی نمایاں ہیں‪-‬‬
‫باب چہارم میں‪ ،‬زیادہ ترتنقید اور اشعار سے اپنےاستنباط پر تکیہ کیا گیاہے۔اور بعض اوقات‬
‫انتقاد کرنے والوں کی تنقید سے استفادہ ہوا ہے۔‬
‫اس موجود دور میں دو خطوں کی سیاسی اجتماعی اور ادبیات کی صورتحال کی وسیع اور‬
‫طوالنی تحقیق کی ضرورت تھی۔‬
‫رعایت امانت اورصداقت کے لئے‪ ،‬لکھنے کے موقع پرسب حوالہ جات اورکتابیات اے۔ پی ۔‬
‫اے‪ 1‬کی روش کے مطابق اور استاد راھنماکے مشورہ سے لکھی گئیں‪ -‬جہاں شخصیات کے‬
‫نام آئے ہیں ان کا تعارف سال وفات کا ذکرہواہے‪ ،‬جہاں سال وفات پرعلم حاصل نہیں ہوا‪،‬‬
‫"متولد"کالفظ ذکر کے سال تولدلکھاگیاہے‪-‬‬
‫مغربی اعالم‪ ،‬انگریزی میں بھی لکھے گئے ہیں‪ -‬جہاں کسی کتاب کا ذکر ہواہے وہانان کی‬
‫پہلی اشاعت کا تاریخ و سال بھی ذکر ہواہے ‪-‬‬
‫سب باتیں اورنظریات شعری نمونہ کے ذریعے مستندہیں‪ -‬ثانوی اقتباسات سے بالکل فائدہ نہیں‬
‫اٹھایاگیاہے ‪-‬‬

‫تحقیق کی ساخت‪:‬‬
‫یہ تحقیق ان ابواب پر مشتمل ہے‪:‬‬
‫پہالباب‪:‬یہ باب علمی فصل بندی پرمشتمل ہے جوتحقیق کے مقاصد‪ ،‬سواالت‪ ،‬مفروضہ‬
‫اورتحقیق کے پس منظر پرمبنی ہے‪-‬‬
‫دوسراباب‪:‬اس بابمیں اردواورفارسی کینئی شاعری کا پس منظر‪ ،‬مختلف ادوار‪ ،‬نئی نظموں‬
‫کے قسمیں اورنئی تحریکوں کا تعارف کروایا گیا ہے۔ اس دور سے متعلق سیاسی اور‬
‫معاشرتی حاالت پر نظر ڈالی گئی ہے۔‬
‫تیسراباب‪:‬امجداورسپہری کی ذاتی زندگی‪ ،‬ان کے رجحانات‪ ،‬اوروہ عناصرجو زندگی‬
‫پراثراندازہوتے گئے‪ ،‬کا اس باب میں جائزہ لیاگیا ہے‪ -‬یہاں اجمالی مطالعے کی ضرورت تھی‬
‫تا کہ دونوں شاعرونکے رجحانات کی وجوہات اور شعری تصور باندھنے کی جڑ کا سراغ‬
‫مالنا ممکن ہو۔‬

‫‪1‬‬
‫)‪American Psychological Association (APA‬‬

‫‪6‬‬
‫چھوتا باب‪:‬اس باب میں‪ ،‬دونوں شاعروں کے مشترک مفاہیم شعری یعنی " وقت"‪ " ،‬موت"‬
‫اور " کائنات" کومدنظررکھتے ہوئے ان کی ایک ایک نظم پڑھ کر اور ان کا الگ الگ بہ‬
‫غور مطالعہ کیا گیا ہے؛ ان کو مختلف پہلووں سے پرکھاگیا‪ ،‬ان ہی سے متعلق الفاظ کاطریقہ‬
‫استعمال کا جائزہ لیاگیا ہے۔ اس باب کا اکثر حصہ کاوشگر کی کاوش پر مبنی ہے۔‬
‫پانچواں باب‪:‬اس باب میں اس سے پچھلے ابواب کانتیجہ نکاال گیاہے‪-‬‬

‫کلیدی الفاظ‬
‫مجید امجد‪ ،‬سہراب سپہری‪ ،‬وقت‪ ،‬موت‪ ،‬کائنات‪ ،‬تقابلی مطالعہ‬

‫‪7‬‬
‫دوسراباب‬
‫اردو اورفارسی کی معاصرشاعری پرتاریخی اورسماجی نگاہ‬
‫)بنیادی مباحث(‬

‫‪8‬‬

You might also like