You are on page 1of 2

‫عضالتی آرام کی تکنیک‪.

‬‬
‫عضالتی آرام کی تکنیک ایک مشق ہے جس میں آپ کو آہستہ آہستہ پٹھوں میں تناؤ اور پھر ہر پٹھے کو آرام دے کرآپ کے‬
‫جسم میں تناؤ اور اضطراب کو کم کیا جا تا ہے ۔ یہ مشق فوری طور پر آرام کا احساس دیتی ہے‪ ،‬لیکن اس کی کثرت سے مشق‬
‫کرنا بہتر ہے۔‬
‫اہم ہدایات ‪:‬‬
‫اگر آپ کو کوئی چوٹ لگی ہے یا جسمانی مسائل ہیں جو پٹھوں میں درد کا سبب بن سکتے ہیں‪ ،‬تو شروع کرنے سے پہلے‬
‫ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔‬

‫اضطرابـ کو کم سے کم کریں جیسے کہ ٹی وی‪ ،‬موبائل‪-‬فون کو بند کرنا اور نرم روشنی کا استعمال کریں ۔‬

‫آرام دہ کرسی استعمال کریں۔ ڈھیلے کپڑے پہنیں‪ ،‬اور اپنے جوتے اتار دیں‪.‬‬

‫بھاری کھانے کے بعد مشق کرنے سے گریز کریں‪ ،‬اور کسی بھی نشہ آور چیز جیسے شراب کے استعمال کے بعد مشق نہ کریں۔‬

‫پٹھوں کو تقریبا ً ‪ 5‬سیکنڈ تک تناؤ میں رکھیں۔ اور پھر ‪ 10‬سیکنڈ تک پٹھوں کو آرام دیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ تناؤ‬
‫محسوس کر سکتے ہیں‪ ،‬لیکن اتنا نہیں کہ آپ کو بہت زیادہ درد محسوسـ ہو‪.‬‬

‫پہلے اپنے جسم کے دائیں جانب اور پھر جسم کے بائیں جانب کریں۔‬

‫آرام کر ترتیب‪:‬‬

‫گہری سانس‪.‬‬

‫گہری سانس لیں اور اپنے معدے میں ہوا بھرنے کے احساس کو محسوس کریں۔ اپنی سانس کو پانچ سیکنڈ کے لیے روکے رکھیں‬
‫اور آہستہ آہستہ سانس چھوڑیں اور تناؤ کو اپنے جسم سے نکلتے محسوس کریں ۔ (‪ 3‬بار کریں)‪.‬‬

‫پاؤں‬

‫اپنے پاؤں کی انگلیوں کو گھما کر اپنے پیروں کو تناؤ دیں اور پھر انھیں چھوڑ دیں۔‬

‫ٹانگکا اوپر واال حصہ یا ران ۔‬

‫اپنی رانوں کو سخت کریں انہیں ‪ 5‬سیکنڈ تک جکڑ ے رکھیں اور پھر آرام کرنے کے لیے تناؤ کو چھوڑ دیں۔‬

‫کندھے کی ہڈی یا پیٹھ‪.‬‬

‫اپنے کندھے کی ہڈی کو پیچھے دھکیلیں‪ ،‬پھر ان کو ایک ساتھ چھونے کی کوشش کریں‪ ،‬تاکہ آپ کا سینہ آگے کی طرف ہو۔اپنی‬
‫پیٹھ کو پانچ سیکنڈ کے لیے روکے رکھیں اور پھر تناؤ کو آپ اپنے جسم سے آہستہ آہستہ نکالتے محسوس کریں‪.‬‬

‫گردن‬

‫آگے کا رخ کریں اور پھر اپنے سر کو آہستہ آہستہ پیچھے کی طرف کھینچیں‪ ،‬گویا آپ چھت کی طرف دیکھ رہے ہیں۔۔اپنی گردن‬
‫کو پانچ سیکنڈ کے لیے روکے رکھیں اور پھر تناؤ کو آپ اپنے جسم سے آہستہ آہستہ نکالتے محسوس کریں‪.‬‬

You might also like