Professional Documents
Culture Documents
Unani Herbs
Unani Herbs
**Mastiche
*دیگرنام*
*عربی* میں مصطگی یا مملک رومی
*فارسی* میں کندر رومی
*انگریزی* میں Mestiche
*الطینی میں* Pistacia Lentiscus
*ماہیت*
مصطگی جما ہوا رال دار مادہ ہے جو ایک درخت ِپسٹیشیالینٹسکس کا گوند ہے جو کہ تنے اور موٹی شاخوں میں شگاف دینے سے حاصل
ہوتی ہے۔ ایک اچھے درخت سے دس بارہ پونڈ مصطگی حاصل ہوتی ہے۔ مصطگی کے چھوٹے گول بے قاعدہ دانے مختلف شکلوں کے
ہوتے ہیں اس کی رنگت زردی مائل شفاف۔ ذائقہ معمولی شیریں خوشبودار ہے۔ منہ میں چبانے سے مالئم مگر چپچپاسا ہوتا ہے۔ یہ پانی
میں حل پذیر نہیں الکوحل ایتھر اور کلوروفارم میں حل ہوجاتی ہے۔
*مقام پیدائش*
اس کے درخت مغربی افریقہ اور یونان کے قدیم جزیروں بحیرہ روم وغیرہ میں پیدا ہوتے ہیں۔
*نقلی مصطگی*
درخت پسٹاشیا ٹیری بنتھس کی رال دار گوند ہے اس کی بو گندہ بہروزہ جیسی ہوتی ہے۔اسے خنجک یا کابلی مصطگی کہتے ہیں۔ اسی
لئے بعض لوگ بہروزہ خشک کرکے بھی نقلی مصطگی تیار کرلیتے ہیں۔ یہ آسانی سے کھرل ہو جاتی ہے۔ اور ہاتھ میں دبانے سے ریزہ
ریزہ ہوجاتی ہے۔اصلی مصطگی کو زور سے رگڑا جائے تو باریک ہونے کی بجائے چمٹ جاتی ہے۔ اور سرد ہوکر سخت ہو جاتی ہے۔
اس لئے ہلکے ہاتھ اور ٹھنڈے کھرل میں باریک ہوجاتی ہے۔
*مزاج*
گرم خشک درجہ دوم
*افعال*
مقوی معدہ و امعاء و جگر ،کاسرریاح ،ملین ،دافع قبض و اسہال ،منفث بلغم ،ملطف طبع ،محلل ،اورام ،جاذب رطوبات ،جالی ،دافع بخار،
مسمن بدن
*نفع خاص*
مقوی معدہ و امعا
*مضرت*
بول الدم پیداکرتی ہے۔
*مصلح*
سرکہ و آب مورد ۔
*مقدارخوراک*
چار رتی تا ڈیڑھ ماشہ
*استعمال بیرونی*
-۱مصطگی رومی محلل ہونے کی وجہ سے ورموں کو تحلیل کرنے کے لئے ضمادوں میں شامل کرتے ہیں
-۲جالی ہونے کی وجہ سے ابٹن میں شامل کرکے چہرہ پر ملتے ہیں۔ یہ چہرے کے رنگ کو نکھارتی ہے۔
-۳اس کا منجن دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے۔
*اندرونی استعمال*
مقوی معدہ ہونے کی وجہ سے ضعف معدہ اور کاسرریاح ہونے کی وجہ سے ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔مصطگی بھوک بڑھاتی ہے معدہ
جگر اور قوت ہاضمہ کو بڑھا دیتی ہے۔ بغرض تلین گل قند کے ساتھ مالکر کھاتے ہیں۔ جاذب رطوبات ہونے کی وجہ سے نسیان میں
استعمال کراتے ہیں کیونکہ یہ رطوبت دماغ کو جذب کرتی ہے۔
قابض و حابس ہونے کی وجہ سے دست و اسہال کو نافع ہے۔ کھانسی اور قصبۃ الریہ کے تصیفہ کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔
غاریقون کے ساتھ مسہل بلغم ایلوا کے ساتھ مسہل صفرا اور ہلیلہ جات کے ساتھ مسہل سودا ہے سردی کی وجہ سے باربار پیشاب آنے
اور بول الفراش کو مفید ہے۔
*مسہل ادویہ کی اصالح یا تیزی کو کم کرنے کے لئے اس میں مصطگی رومی شامل کرتے ہیں مسہل ادویہ کے تیزی کم ہونے کے ساتھ
آمعاء میں خراش بھی پیدا نہیں ہوتی۔*
*میری طرف سے ایک تحفہ*
دھرن پڑنا یا ناف ٹلنے کا حکمی عالج
-1تخم سداب 50گرام