Professional Documents
Culture Documents
سمندر میں 7 ہزار سال قدیم سڑک دریافت ہوگئی
سمندر میں 7 ہزار سال قدیم سڑک دریافت ہوگئی
سائنس دانوں نے کروشیا میں ساحل کے قریب ایک قدیم بستی کی باقیات سے منسلک سمندری کیچڑ کی تہہ میں دبی ہوئی سات ہزار سال
پرانی پتھروں سے بنی ایک سڑک دریافت کی ہے۔
کروشیا کی یونیورسٹی ٓاف زادر کے ماہرین نے پتھر کی قدیم سڑک کو اس وقت دریافت کیا جب وہ کورچوال جزیرے پر سولین کے عالقے
کے ساحل سے سمندری مٹی کے ذخائر کو صاف کر رہے تھے۔
ماہرین ٓاثار قدیمہ کے مطابق یہ قدیم سڑک ممکنہ طور پر ہوار تہذیب کی سمندر میں ڈوبی ہوئی بستی کو کورچوال کے ساحل سے جوڑتی
تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پتھر کی سلوں کو ،جو 4میٹر چوڑے پلیٹ فارم کا حصہ تھیں ،بظاہر احتیاط سے جوڑا گیا۔
اس مقام کے قریب سے ملنے والی محفوظ لکڑی کی ریڈیو کاربن ڈیٹنگ سے اس بات کا اندازہ ہورہا ہے کہ پوری بستی 4ہزار 900قبل
مسیح کے قریب تعمیر کی گئی ہوگی۔
ماہرین ٓاثار قدیمہ کا خیال ہے کہ اس وقت کے قدیم لوگ اس سڑک پر سفر کرتے تھے جو تقریبًا سات ہزار سال پہلے بنائے گئے مصنوعی
جزیرے کو ساحل سے جوڑتی تھی۔
زادر یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے فیس بک پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کورچوال جزیرے پر سولین کے ڈوبے ہوئی نوولتھک سائٹ
کی زیر ٓاب تحقیق میں ماہرین ٓاثار قدیمہ کو ایسی باقیات ملی ہیں جس نے انہیں حیران کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمندری کیچڑ کی تہوں کے نیچے انہوں نے ایک ایسی سڑک دریافت کی جو ہوار تہذیب کی ڈوبی ہوئی قبل از تاریخ کی
ایک بستی کو کورچوال جزیرے کے ساحل سے جوڑتی تھی۔
سائنس دانوں کا قیاس ہے کہ یہ سڑک ،جو اب سطح ٓاب سے تقریبًا پانچ میٹر نیچے ہے ،اپنے عروج کے زمانے میں ایک فعال جگہ کا
حصہ تھی۔
ماہرین ٓاثار قدیمہ نے اسی عالقے میں موجود دیگر عجیب ڈھانچے کو بھی دریافت کیا ہے ،انہوں نے کورچوال جزیرے کے دوسری جانب
گراڈینا خلیج میں سولین سے ملتی جلتی ایک اور بستی دریافت کی ہے۔
گراڈینا خلیج کے مرکزی حصے میں غوطہ خوری اور اس کی کھوج کرتے ہوئے چار سے پانچ میٹر کی گہرائی میں ایک اور ایسی ہی
بستی کا وجود دریافت ہوا ہے جو سولین میں واقع ہے۔
اس مقام پر استرے اور پتھر کی کلہاڑی کے ساتھ ساتھ قربانی کے ٹکڑے جیسے نمونے بھی ملے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوار تہذیب کے لوگ ،جو جزیرے کے باشندوں کے اصل گروہوں میں سے ایک تھے ،اس وقت انہی عالقوں میں رہ
رہے تھے۔ یہ خطہ پتھر کے زمانے سے تعلق رکھنے والی گھریلو بستیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔