You are on page 1of 7

‫ماضی مطلق‬

‫ماضی مطلق وہ فعل ہوتا ہے جو صرف گذرے ہوئے‬


‫زمانے کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے عارف نے کتاب پڑھی‪،‬‬
‫ناصر الہور گیا‪ ،‬حنا نے خط لکھا‪ ،‬راشدہ نے کھانا کھایا‪،‬‬
‫وغیرہ ِا ن جملوں میں پڑھی‪ ،‬گیا‪ ،‬لکھا اور کھایا ماضی‬
‫مطلق ہے۔‬
‫ماضی مطلق‬

‫ماضی مطلق کا مفہوم‬

‫ماضی مطلق وہ فعل ہوتا ہے جو صرف گذرے ہوئے‬


‫زمانے کو ظاہر کرتا ہے۔‬

‫یا‬

‫ایسا فعل جو ُد ور یا قریب کی قید کے بغیر گذرے ہوئے‬


‫زمانے کو ظاہر کرتا ہے ماضی مطلق کہالتا ہے۔‬

‫یا‬

‫وہ فعل جس میں کسی کام کا کرنا یا ہونا مطلق گذرے‬


‫ہوئے زمانے میں پایا جائے۔‬
‫مثالیں‬

‫عارف نے کتاب پڑھی‪ ،‬ناصر الہور گیا‪ ،‬حنا نے خط لکھا‪،‬‬


‫راشدہ نے کھانا کھایا‪ ،‬وغیرہ ِا ن جملوں میں پڑھی‪ ،‬گیا‪،‬‬
‫لکھا اور کھایا ماضی مطلق ہے۔‬

‫ماضی مطلق بنانے کا قاعدہ‬

‫یہ فعل مصدر کی عالمت ”نا“ دور کر کے ”ا“ یا ”ی“‬


‫بڑھا دینے سے بنتا ہے۔ افعال الزم میں اس کی گردان‬
‫فاعل کے مطابق ہوتی ہے‪ ،‬جبکہ افعال متعدی مفعول‬
‫کے جنس کے حساب سے تبدیل ہوتے ہیں اور فاعل میں‬
‫نے لگ جاتا ہے۔ اگر مفعول میں "کو" لگا ہو یا اگر‬
‫مفعول ایک باجان ضمیر ہو تو فعل مذکر واحد شکل‬
‫میں آتا ہے۔‬
‫مثالیں‬

‫پڑھنا سے پڑھا‪ ،‬کھانا سے کھایا‪ ،‬دیکھنا سے دیکھا‪ ،‬آنا‬


‫سے آیا‪ ،‬کھیلنا سے کھیال‪ ،‬پینا سے پیا‪ ،‬وغیرہ‬

‫ماضی مطلق کی گردان‬

‫آنا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان‬

‫واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم‬

‫ہم آئے‬ ‫میں آیا‬ ‫تم آئے‬ ‫تو آیا‬ ‫وہ آئے‬ ‫وہ آیا‬

‫ہم آئیں‬ ‫میں آئی‬ ‫تم آئیں‬ ‫تو آئی‬ ‫وہ آئیں‬ ‫وہ آئی‬

‫ہنسنا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان‬

‫واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم‬

‫ہم ہنسے‬ ‫میں ہنسا‬ ‫تم ہنسے‬ ‫تو ہنسا‬ ‫وہ ہنسے‬ ‫وہ ہنسا‬

‫ہم ہنسیں‬ ‫میں ہنسی‬ ‫تم ہنسیں‬ ‫وہ ہنسیں تو ہنسی‬ ‫وہ ہنسی‬

‫سونا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان‬


‫واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم‬

‫ہم سوئے‬ ‫میں سویا‬ ‫تم سوئے‬ ‫توسویا‬ ‫وہ سوئے‬ ‫وہ سویا‬

‫ہم سوئے‬ ‫میں سویا‬ ‫تم سوئے‬ ‫وہ سوئیں تو سویا‬ ‫اوہ سوئی‬

‫لکھنا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان‬

‫واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم‬ ‫جمع غائب‬ ‫واحد غائب‬

‫ہم نے لکھا‬ ‫میں نے لکھا‬ ‫تم نے لکھا‬ ‫تو نے لکھا‬ ‫انھوں نے لکھا‬ ‫اس نے اکھا‬

‫اس نے لکھی انھوں نے لکھی تو نے لکھی تم نے لکھی میں نے لکھی ہم نے لکھی‬

‫اس نے لکھے انھوں نے لکھے تو نے لکھے تم نے لکھے میں نے لکھے ہم نے لکھے‬

‫اس نے لکھیں انھوں نے لکھیں تو نے لکھیں تم نے لکھیں میں نے لکھیں ہم نے لکھیں‬

‫چند افعال ماضی مطلق کی قائدہ سے الگ گردان کرتے‬


‫ہیں۔ مثًال کرنا اور جانا‪:‬‬

‫جانا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان‬

‫واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم‬

‫ہم گئے‬ ‫میں گیا‬ ‫تم گئے‬ ‫تو گیا‬ ‫وہ گئے‬ ‫وہ گیا‬

‫ہم گئیں‬ ‫میں گئی‬ ‫تم گئیں‬ ‫تو گئی‬ ‫وہ گئیں‬ ‫وہ گئی‬

‫کرنا مصدر سے ماضی مطلق کی گردان‬


‫واحد غائب جمع غائب واحد حاضر جمع حاضر واحد متکلم جمع متکلم‬

‫میں نے کیا ہم نے کیا‬ ‫تم نے کیا‬ ‫اس نے کیا انھوں نے کیا تو نے کیا‬

‫میں نے کی ہم نے کی‬ ‫تم نے کی‬ ‫اس نے کی انھوں نے کی تو نے کی‬

‫تم نے کیے میں نے کیے ہم نے کیے‬ ‫اس نے کیے انھوں نے کیے تو نے کیے‬

‫تم نے کیں میں نے کیں ہم نے کیں‬ ‫اس نے کیں انھوں نے کیں تو نے کیں‬

‫مفعول کے ساتھ مثالیں‬

‫‪ .1‬میں نے جامن کھایا۔‬


‫‪ .2‬میں نے روٹی کھائی۔‬
‫‪ .3‬میں نے جامن کھائے۔‬
‫‪ .4‬میں نے روٹیاں کھائیں۔‬

‫حوالہ جات‬
‫[‪]2[]1‬‬

‫‪ .1‬آئینہ اردو قواعد و انشاء پرزادی‬


‫‪ .2‬آئینہ اردو‬
‫اخذ کردہ از «?‪https://ur.wikipedia.org/w/index.php‬‬
‫‪&oldid=5670659‬ماضی_مطلق=‪»title‬‬

‫اس صفحہ میں آخری بار مورخہ ‪ 5‬جنوری ‪2024‬ء کو ‪11:18‬‬


‫بجے ترمیم کی گئی۔ •‬
‫تمام مواد ‪ CC BY-SA 4.0‬کے تحت میسر ہے‪ ،‬جب تک اس کی‬
‫مخالفت مذکور نہ ہو۔‬

You might also like