You are on page 1of 17

‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫بالگ تصاو‬ ‫ٹیکنالوجی‬ ‫انٹرٹینمنٹ‬ ‫دنیا کھیل‬ ‫پاکستان‬ ‫تازہ تر ین‬ ‫پہال صفحہ‬

‫صحت غذ‪ ١‬موبائل فون‪ ‎‬کورونا وائرس پی ایس ایل‪ 2022‬حیرت انگیز سیاحت‪ ‎‬پیرنٹنگ ادب کاروبار‬

‫لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬


‫خرم سہیل | اپ ڈیٹ ‪ 14‬فروری ‪2020‬‬

‫انسانی معاشرت کی تاریخ میں کچھ الفاظ ایسے ملتے ہیں جن کی معنو یت میں ایک جہان آباد ہے۔‬
‫ان کی تشر یح کرنے کے لیے مختلف فنون کا سہارا لینا پڑجاتا ہے مگر تب بھی اس کو بیان کرنے کی‬
‫تشفی نہیں ہوتی۔ ایسا ہی ایک لفظ ’محبت‘ یا ’رومان‘ ہے۔‬
‫َلّو‬
‫مذکورہ لفظ کے مز ید مترادفات میں عشق‪ ،‬پیار‪ ،‬اور چاہت جیسے الفاظ شامل ہیں‪ ،‬جن سے اس‬
‫لفظ کی معنو یت میں مز ید توسیع کی جاسکتی ہے اور تفصیل سے اس جذبے کو بیان کیا جاسکتا‬
‫ہے۔‬

‫مگر ایک بات طے ہے‪ ،‬کئی صدیاں گزرنے کے بعد بھی اس لفظ کا طلسم ٹوٹا نہیں ہے۔ اس لفظ کی‬
‫اپنی طے شدہ کیفیت ہوتی ہے‪ ،‬جس میں مبتال فرد کبھی اس کے سحر سے باہر نہیں آنا چاہتا۔‬

‫امجد اسالم امجد نے اس جذبے کے احساس کو کس قدر سہل لیکن ڈوب کر لکھا ہے کہ‬

‫محبت ایسا پودا ہے جو تب بھی سبز رہتا ہے کہ جب موسم نہیں ہوتا‬

‫محبت ایسا دریا ہے کہ بارش روٹھ بھی جائے تو پانی کم نہیں ہوتا‬

‫یہ مستند تصوِر محبت ہے۔ اس لفظ ’رومان‘ کی جادوگری پر صدیوں سے کتابیں لکھی جا رہی ہیں‪،‬‬
‫قصے اور داستانیں رقم ہو رہی ہیں‪ ،‬مصور پینٹنگز بنا رہے ہیں‪ ،‬شعرا مصرعے گھڑ رہے ہیں‪ ،‬فلم کے‬
‫پردے پر اس لفظ سے وابستہ کردار اندورنی جذبات کی سچی عکاسی کرتے دکھائی دیتے ہیں‪ ،‬غرض کہ‬
‫فنوِن لطیفہ کی ہر شاخ میں اس لفظ کو اپنے اپنے پہلو سے مستعار لیا گیا اور پھر اس میں اپنی مرضی‬
‫کے رنگ بھرے گئے۔‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪1/17‬‬
2/6/22, 2:47 PM ‫ جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬،‘‫ لفظ ’محبت‬- Opinions - Dawn News

https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389 2/17
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫یہ لفظ آج بھی دنیا کا سب سے محبوب لفظ ہے کہ جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہوا ملتا ہے۔ رشتے‬
‫اور ناطے بدل جاتے ہیں‪ ،‬انداِز محبت تبدیل ہوجاتا ہے لیکن کسی نہ کسی شکل میں محبت اور اس‬
‫کی اپنے آپ میں مست رکھنے والی یہ کیفیت محسوسات کے سفر پر گامزن رہتی ہے۔‬

‫ہم دنیا کی تاریخ کے اوراق پلٹ کر دیکھیں تو وہاں بھی رومان کے یہ سلسلے دستیاب ملتے ہیں‪ ،‬جن‬
‫کے بارے میں جان کر خوشگوار حیرت ہوتی ہے کہ کوئی کیفیت اور احساس اتنی گہرائی اور تسلسل‬
‫سے زندہ و جاوید بھی ہوسکتا ہے۔‬

‫ہزاروں سال کی تاریخ کو کھنگاال جائے تو ‪ 7323‬قبل مسیح کی ہندو دیوماالئی داستانیں بتاتی ہیں کہ‬
‫کس طرح رام (جو ایک ہندو دیوتا ’وشنو‘ کا اوتار مانا جاتا ہے) نے اپنی بیوی سیتا کی محبت میں کانٹوں‬
‫بھری زندگی بھی خوشی خوشی بسر کی۔ اس کی رفاقت میں بن باس کاٹا اور رام کی تمام محبتوں پر سیتا‬
‫کی محبت غالب آئی۔‬

‫یوں تاریخ کے قدیم تر ین رومان کی بنیاد پڑی۔ اسی طرح ‪ 5771‬قبل مسیح کرشن نامی ہندو دیوتا بھی گزرا‬
‫ہے‪ ،‬جس کو ہندو مذہبی عقیدے کے مطابق ’وشنو دیوتا‘ کا آٹھواں روپ قرار دیا جاتا ہے۔ کرشن دیوتا‬
‫نے جس طرح رادھا سمیت دیگر گو پیوں کے ساتھ رومانوی تعلقات کو استوار کیا‪ ،‬وہ بھی تاریخی رومان‬
‫کا ایک سنہرا باب ہے۔‬

‫تاریخ کے جھروکوں سے دیکھا جائے تو مورخین‪ ،‬محققین اور مذہبی تعلیمات دینے والوں نے رومان کے‬
‫اس پہلو کو اپنے طر یقے سے بیان کیا‪ ،‬اس کے قواعد و ضوابط بھی مرتب کیے۔‬

‫شعر و شاعری اور ادب تخلیق کرنے والوں نے اپنی من مرضی سے رومان کے کئی فرضی کردار تخلیق‬
‫کرلیے‪ ،‬جن کو دنیا بھر میں شہرت ملی۔ جس طرح شیر یں فرہاد کا کردار فرضی ہے لیکن اس کو اب‬
‫بھی ہمارے ہاں حقیقی مانا جاتا ہے۔ نثر نگاروں‪ ،‬شعرائے کرام‪ ،‬تاریخی ناول نگاروں کے ہاں بھی اس‬
‫جذبے کی پرچھائی محسوس ہوتی ہے۔‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪3/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫‪ 1350‬قبل مسیح میں ایران کی مقبول تر ین قدیم داستان ’رستم سہراب‘ بھی ایک فرضی کہانی ہے‬
‫لیکن رومان کے تناظر میں رستم و تہمینہ کی رومانوی داستان ایک اہم تر ین حوالہ مانا جاتا ہے‪ ،‬جس‬
‫ٰی‬
‫طرح لیل مجنوں‪ ،‬شیر یں فرہاد‪ ،‬ہیر رانجھا اور دیگر کے قصے ہیں‪ ،‬جن سے رومان پرور جذبات کو فروغ‬
‫ملتا ہے۔‬

‫ہیر رانجھا‬

‫یونہی ‪1199‬ء میں رونما ہونے والی ایک تاریخی محبت ’سیمسن اینڈ ڈیالئیال‘ کی ہے‪ ،‬ایک حسین‬
‫عورت کی اپنے محبوب سے بے وفائی کرنے کی داستان کو دلکش انداز میں رقم کیا گیا ہے۔ تاریخ کا‬
‫ُر‬
‫پہیہ گھومتے گھومتے ‪ 69‬قبل از مسیح کے مصری ادوار پر جب آکر کتا ہے تو وہاں مصری دنیا کی‬
‫حسین عورت ’قلو پطرہ ہفتم‘ اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ ہمیں دکھائی دیتی ہے‪ ،‬جس کے‬
‫ُح‬
‫سن کے سامنے گزشتہ ‪ 6‬قلو پطرائیں بے معنی اور فرعون کی فرعونیت بھی ہیچ محسوس ہوتی تھی۔‬

‫یہ وہ عورت تھی‪ ،‬جس نے عورتوں کو زیب و آرائش کے فن سے باقاعدہ طور پر روشناس کروایا‪ ،‬جولیس‬
‫سیزر جیسے حکمران کو اپنے رومان سے اسیر کرنے میں مکمل طور پر کامیاب رہی اور حکمرانوں کے‬
‫ُح‬
‫کئی عقلی اصولوں کو اپنے ہوشربا جمال سے تہہ و باال کیا۔ اس نے اپنے سن سے ایک طو یل عرصے‬
‫تک اردگرد کے افراد کو اسیر کیے رکھا‪ ،‬گو یائی ایسی کہ سنتے رہیں‪ ،‬ظاہر ایسا کہ نظر نہ ہٹے‪ ،‬افکار وہ‬
‫کہ جانکاری لینے واال اس کا قتیل ہوجائے۔‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪4/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫یوں اب ہم دیکھتے ہیں‪ ،‬کچھ عرصے سے ’یوِم محبت‘ کو بہت اہمیت ملنے لگی ہے۔ پوری دنیا میں‬
‫منائے جانے والے یوِم محبت کو ’ویلنٹائن ڈے‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے بارے میں بھی کئی روایات مشہور‬
‫ُح‬
‫ہیں‪ ،‬کوئی اس کو یونانی ِم تھالوجی میں محبت کے دیوتا کیو پڈا اور سن و خوبصورتی کی ماں وینس سے‬
‫موسوم کرتا ہے تو کسی کے نزدیک یہ کوئی راہب یا فوجی تھا‪ ،‬کسی نے اس کو قیدی بھی کہا ہے۔‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪5/17‬‬
2/6/22, 2:47 PM ‫ جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬،‘‫ لفظ ’محبت‬- Opinions - Dawn News

‫سوہنی مہینوال‬

https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389 6/17
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫غرض یہ کہ کئی تاویلیں ہیں لیکن کسی کے بارے میں تصدیق نہیں کی جاسکتی‪ ،‬البتہ اتنا ضرور طے‬
‫ہے کہ ‪269‬ء کے آس پاس کوئی اس نام کا شخص موجود تھا جس کے حوالے سے اتنی روایات گھڑی‬
‫گئیں اور مختلف پہلوؤں سے جتنا ذکر بھی ہوا‪ ،‬اس میں یہ نام سِر فہرست رہا۔‬

‫اس محبت کی کڑ یاں رومیوں اور یونانیوں کی تاریخ اور ثقافت میں بھی واضح طور پر مل سکتی ہیں۔ اب‬
‫یہ سلسلہ دراز ہوکر عہد موجود تک آپہنچا ہے‪ ،‬جہاں مغرب ہو چاہے مشرق‪ ،‬ہر جگہ اس یوم محبت‬
‫کو منانے اور سجانے کا باقاعدہ احترام کیا جاتا ہے‪ ،‬اس کو پسند اور ناپسند کرنے والوں کی ایک بڑی‬
‫تعداد اس مبہم لیکن رومانوی خیال کے ساتھ کھڑی ہے۔‬

‫‪685‬ء سے لے کر اگلی کئی صدیوں تک مختلف عرب ریاستوں کے حکمرانوں اور ایرانی بادشاہوں کے‬
‫رومانی قصے بھی تاریخ میں جداگانہ حیثیت رکھتے ہیں۔ پھر مختلف اسالمی ادوار میں بھی بے شمار‬
‫رومانوی داستانیں بکھری دکھائی دیتی ہیں‪ ،‬بالخصوص اموی اور عباسی ادوار کہ جن کی تفصیل پڑھی‬
‫جائے تو پتا چلتا ہے کہ انہوں نے بہت رومان پرور مزاج پایا تھا۔‬

‫انہوں نے انہی جذبات کے زیِر اثر حکمرانی کی اور معاشقے بھی کیے جن کی تفصیل کے لیے الگ دفتر‬
‫درکار ہے کہ کس طرح ان کے رومان پروان چڑھے‪ ،‬کہاں کامیاب ہوئے اور کہاں ناکامی سے سامنا ہوا۔‬
‫یونان اور روم کے طول و عرض پر پھیلی ہوئی محبت کی کہانیوں میں سیفو کی داستاِن عشق ہو یا پھر‬
‫ُپ‬
‫محبت کے دیوتا کی پرستش ہو‪ ،‬رومان کی کیفیت کا رکیف سفر تاحال جاری ہے۔‬

‫کچھ عرصے سے ’یوِم محبت‘ کو بہت اہمیت ملنے لگی ہے—ڈان فائل فوٹو‬
‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪7/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫بِر صغیر پاک و ہند کی سرزمین پر بھی کئی بھر پور محبتوں نے جنم لیا‪ ،‬رومان کی تاریخ میں اپنی جگہ‬
‫بنائی‪ ،‬چاہے وہ ‪467‬ء میں راج نرتکی کا رومان ہو‪ ،‬جس میں ایک امر پلی نامی رقاصہ نے راجا سے‬
‫محبت میں خود کو نچھاور کردیا۔‬

‫‪13‬ویں صدی میں سندھ کی دھرتی پر سسی پنوں کی محبت کا عروج ہو یا چاہے ‪16‬ویں صدی میں‬
‫پنجاب کی دھرتی سے جنمی مرزا صاحباں کی الزوال محبت کی داستان ہو‪ ،‬جس پر آج تک نظمیں‬
‫ُا‬
‫تخلیق ہو رہی ہیں کہ جن میں محبت کے طوفانی جذبات کی ٹھان محسوس کی جاسکتی ہے۔ یوں پھر‬
‫اسی خطے میں داخل ہونے والے سالطین ہوں یا مغل حکمران‪ ،‬سب نے رومان کی کیفیت کو دوام‬
‫َص‬
‫بخشا اور رومان پروری کے فروغ میں اپنی صالحیتیں رف کیں۔‬

‫یہی وجہ ہے کہ محبت کی عالمت سمجھی جانے والی سب سے بڑی رومانوی عمارت بھی اسی خطے‬
‫میں تعمیر ہوئی‪ ،‬جس کا نام ’تاج محل‘ ہے۔ اس سے پہلے گزرے ہوؤں میں نوری جام تماچی‪ ،‬باز بہادر‬
‫روپ متی‪ ،‬سوہنی مہینوال ہو یا ‪18‬ویں صدی میں وارث شاہ کے قلم سے تخلیق ہونے والی ہیر رانجھا کی‬
‫رومانوی کہانی ہو‪ ،‬ہر طرف رومان کے رنگ غالب دیکھتے ہیں۔‬

‫سسی پنوں‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪8/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫تاریخ کے جھرونکوں سے دکھائی دینے والے محبتوں کے ان کرداروں میں سے اکثر حقیقی ہیں لیکن‬
‫شاعری‪ ،‬افسانوں‪ ،‬ناولوں‪ ،‬ڈراموں اور سب سے بڑھ کر فلموں میں اس قدر رومان بھرے کردار تخلیق کیے‬
‫گئے ہیں جن پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔‬

‫موجودہ دنیا میں ان چیزوں کے ذریعے محبت کا یہ سفر مز ید آگے بڑھ رہا ہے‪ ،‬کبھی یہ اس محبت کا‬
‫دن منا لیتے ہیں اور کبھی رومانوی جذبات پر کوئی فن پارہ تخلیق کردیتے ہیں۔ اصل بات رومان کے‬
‫نکتے پر قائم رہنے کی ہے جس پر حساس دل اور کیفیت بھری روح رکھنے والے قائم رہتے ہیں۔‬

‫تاریخ پر سرسری نگاہ ڈالنے سے ہمیں اس بات کی گواہی مل رہی ہے کہ انسان کا دل محبت سے‬
‫کبھی کسی دور میں خالی نہیں ہوا‪ ،‬کسی نے کم تو کسی نے زیادہ لیکن اس جذبے کو محسوس سب نے‬
‫کیا‪ ،‬صرف محسوس ہی نہیں کیا بلکہ عاشق خود کو مٹانے والے اس راستے پر گزرے تو جاں سے بھی‬
‫گئے۔‬

‫تاریخ تو کم ازکم یہی گواہی دے رہی ہے اور رومان کے اس موسم کے تناظر میں بقول احمد ندیم‬
‫قاسمی‬

‫صرف اس شوق میں پوچھی ہیں ہزاروں باتیں‬


‫ُح‬ ‫ُح‬
‫میں ترا سن ترے سِن بیاں تک دیکھوں‬

‫اک حقیقت ہی سہی فردوس میں حوروں کا وجود‬


‫ُح‬
‫سن انساں سے نمٹ لوں تو وہاں تک دیکھوں‬

‫زیادہ پڑھی جانے والی خبر یں‬


‫گزشتہ ‪ 24‬گھنٹوں کے دوران‬

‫ٓاج کل کے لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہوگئے‪ٓ ،‬امنہ الیاس‬


‫یہ تاثر ٖغلط ہے کہ لوگ میری اداکاری پسند نہیں کرتے اور صرف میری جسامت اور فیشن‬
‫کو دیکھتے رہتے ہیں‪ ،‬اداکارہ‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪9/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫اسٹیٹ بینک نے ’راست‘ کے تحت فرد تا فرد رقم کی مفت منتقلی کی سہولت متعارف کرادی‬
‫راست اسٹیٹ بینک کا تیار کردہ پاکستان کا پہال فوری ادائیگی کا نظام ہے جو ڈیجیٹل‬
‫ادائیگی کی معتبر سہولت فراہم کرتا ہے۔‬

‫مردوں کو گنج پن سے بچانے میں مددگار مؤثر عالج کی جانب پیشرفت‬


‫بالوں میں تیزی سے کمی یا گنج پن ایسا مسئلہ ہے جس کا لگ بھگ ‪ 90‬فیصد مردوں کو‬
‫زندگی میں کسی نہ کسی شکل میں سامنا ہوتا ہے۔‬

‫’ِش زا اور فضا‘ کے کردار ادا کرنے والی اداکارہ کلپس وائرل ہونے پر بول پڑ یں‬
‫اے پلس کے پرانے ڈرامے حقیقت‪ :‬جڑواں‘ میں ’ِش زا اور فضا‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ‬
‫کی کلپس ایک روز قبل وائرل ہوئی تھیں۔‬

‫پرانے ڈرامے کی کلپس وائرل ہونے پر ِش زا اور فضا ٹاپ ٹر ینڈ بن گئیں‬
‫وائرل ہونے والی کلپس میں جڑواں بہنوں کو دو بھائیوں سے شادی کرتے ہوئے اور دولہوں کو‬
‫غلط دلہن کے پاس جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪10/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫موٹروال کا موٹو جی اسٹائلوس (‪ )2022‬اسمارٹ فون متعارف‬


‫موٹو جی اسٹائلوس (‪ )2022‬میں پہلے سے بہتر ریفر یش ریٹ ڈسپلے‪ ،‬زیادہ بڑی بیٹری اور‬
‫بہتر مین کیمرے جیسے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔‬

‫کہانی‪’ :‬آدمی اتنا مہنگا تھوڑی ہوتا ہے‘‬


‫اس کے باپ نے ہمیشہ کی طرح اسے نظرانداز کردیا جیسے وہ وہاں تھا ہی نہیں۔ آخری بار‬
‫اس کے باپ نے ‪ 6‬ماہ پہلے یہ پوچھنے کے لیے بالیا تھا‬

‫پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے واال شخص احاطہ عدالت سے گرفتار‬
‫غالم رسول ٹرائل کورٹ کی سزا کے خالف اپیل دائر کرنے الہور ہائیکورٹ آیا تھا جہاں اسے‬
‫گرفتار کیا گیا۔‬

‫‪ 3‬جی اور ‪ 4‬جی سے محروم سابق فاٹا کے نوجوانوں کے نام‬


‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪11/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫م‬ ‫م‬
‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫جب طلبہ انٹرنیٹ سے متعلق اپنی بات پر ڈٹے رہے تو کرنل نے تنگ ٓا کر ان سے کہا کہ‪،‬‬
‫'جی ایچ کیو جاؤ اور وہاں سے اجازت لے کر ٓاؤ۔'‬

‫تازہ تر ین‬
‫‪ 06‬فروری ‪2022‬‬
‫پی ٹی ٓائی کو میئر الہور کیلئے 'کسی معروف شخصیت' کی تالش‬

‫‪ 06‬فروری ‪2022‬‬
‫ایپل کا سستا آئی فون ‪ 8‬مارچ کو متعارف کرائے جانے کا امکان‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪12/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫‪ 06‬فروری ‪2022‬‬
‫وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے مالقات کا اعالمیہ جاری‬

‫‪ 06‬فروری ‪2022‬‬
‫دودھ سے تیار اشیا خورونوش کے وزن میں کمی‪ ،‬قیمتوں میں اضافہ‬

‫‪ 06‬فروری ‪2022‬‬
‫اوپو رینو ‪ 7‬سیر یز عالمی سطح پر متعارف‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪13/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫‪ 06‬فروری ‪2022‬‬
‫وزیر اعظم کی چینی صدر سے مالقات‪ ،‬امن واستحکام کیلئے مشترکہ‬
‫کوششوں پر اتفاق‬

‫ضرور پڑھیں‬

‫کیا الہور جانے کے بعد ٹیموں کو مشکالت پیش ٓاسکتی ہیں؟‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪14/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬
‫ُک‬
‫ساتو یں سیزن میں آدھے میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہے ہیں‪ ،‬جو حیران ن طور پر کراچی کنگز کے‬
‫لیے بھیانک ثابت ہورہے ہیں‬

‫ٓاخر بابر اعظم کا اعتماد کہاں کھو گیا ہے؟‬

‫ْس‬
‫روں کی ملکہ لتا منگیشکر کی زندگی کے چند پہلو‬
‫انٹرٹینمنٹ ڈیسک‬

‫ایپل کا سستا آئی فون ‪ 8‬مارچ کو متعارف کرائے جانے کا امکان‬


‫ویب ڈیسک‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪15/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫فیس بک کی موجودہ مشکالت کا حل مارک زکربرگ کی نظر میں کیا ہے؟‬


‫ویب ڈیسک‬

‫ویڈیوز‬
‫وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے مالقات کا اعالمیہ جاری‬

‫نیب نے نواز شر یف دور کا ‪ 24‬سال پرانا کیس کھول دیا‬

‫اسالم آباد سے مری جانے والی گاڑی کو حادثہ‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪16/17‬‬
‫‪2/6/22, 2:47 PM‬‬ ‫‪ - Opinions - Dawn News‬لفظ ’محبت‘‪ ،‬جس کی تسبیح ہر کوئی پڑھتا ہے‬

‫کالمز ‪ /‬بالگ‬
‫پی ایس ایل میں پنجاب راج‬

‫پی ایس ایل سیزن ‪ :7‬کراچی کنگز اپنے گھر کراچی میں جیت کو‬
‫ترس گئی‬

‫‪ 3‬جی اور ‪ 4‬جی سے محروم سابق فاٹا کے نوجوانوں کے نام‬

‫‪https://www.dawnnews.tv/news/print/1120389‬‬ ‫‪17/17‬‬

You might also like