You are on page 1of 1

‫‪Wo Suey Lalazar Phirte Hain‬‬

‫وہ سوئے اللہ زار پھرتے ہیں‬

‫وہ سوئے اللہ زار پھرتے ہیں‬


‫تیرے دن اے بہار پھرتے ہیں‬

‫جو تیرے در سے یار پھرتے ہیں‬


‫در بدر یوں ہی خوار پھرتے ہیں‬

‫ہر چراغ مزار پر قدسی‬


‫کیسے پروانہ وار پھرتے ہیں‬

‫اس گلی کا گدا ہوں میں جس میں‬


‫مانگتے تاجدار پھرتے ہیں‬

‫الکھوں قدسی ہیں کا م خدمت پر‬


‫الکھوں پروانہ وار پھرتے ہیں‬

‫ہائے غافل وہ کیا جگہ ہے یہاں‬


‫پانچ جاتے ہیں چار پھرتے ہیں‬

‫کوئی کیوں پوچھے تیری بات رضا‬


‫تجھ سے کتنے ہزار پھرتے ہیں‬

You might also like