You are on page 1of 1

‫*دین اور مذہب؟ فرق کیا ہے؟*‬

‫بچپن سے ہم نے پڑھا اور سنا کہ اسالم مذہب نہیں دین ہے‪ ,‬یہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ مگر کبھی ہم نے یہ جاننے کی‬
‫کوشش نہیں کی کہ اس "مکمل ضابطہ حیات" کا مطلب کیا ہے۔‬

‫مذہب سے مراد ہوتا ہے عبادات کا مجموعہ جبکہ دین سے مراد ہے زندگی گزارنے کا طریقہ۔ جیسے کہ ہندومت‪ ,‬عیسائیت‪,‬‬
‫یہودیت‪ ,‬یہ مذاہب ہیں جن میں صرف اور صرف عبادات کا طریقہ اور سلیقہ بتایا جاتا ہے‪ ,‬یعنی ایک بندے کا اپنے خالق سے‬
‫تعلق۔ مگر یہ مذاہب ایک بندے کا دوسرے بندے سے تعلق اور مذہب کا معاشرے پر اثر نہیں بیان کرتے۔ یہ کام اسالم کرتا ہے‪,‬‬
‫کیونکہ اسالم صرف ایک مذہب نہیں بلکہ " مکمل دین" ہے۔ جس میں کھانا کھانے‪ ,‬نکاح کرنے‪ ,‬غسل کرنے سے لے کر حکومتی‬
‫نظام‪ ,‬معاشی نظام‪ ,‬معاشرتی نظام‪ ,‬عدالتی نظام نیز انسانی زندگی کی ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز بیان کر دی ہے۔‬

‫جو اسالم ہم نے بچپن سے پڑھا اور سنا اس میں ‪ 5‬بنیادی چیزیں شامل ہیں‪ ,‬یعنی توحید‪ ,‬نماز‪ ,‬روزہ‪ ,‬زکوۃ اور حج۔ ان کو اسالم‬
‫کی عمارت کے ‪ 5‬ستون کہا جاتا ہے۔ مگر سوچنے کی بات ہے کہ ‪ 5‬ستون تو ہیں‪ ,‬مگر عمارت کہاں ہے؟ تو بات یہ ہے کہ جن‬
‫‪ 5‬ستونوں کا ذکر احادیث میں آیا ہے ان کا تعلق ہماری "عبادات" یعنی مذہب سے ہے‪ ,‬جن میں ایک بندے کا اپنے رب سے ذاتی‬
‫تعلق اور ربط ہوتا ہے۔ مگر جب یہ بندے مل کر ایک اسالمی معاشرہ بناتے ہیں‪ ,‬تو اس معاشرے کی اہمیت اس عمارت کی ہوتی‬
‫ہے جو کہ ان ‪ 5‬ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے۔ اس معاشرے کو چالنے کے لیے جو چیز استعمال ہوتی ہے وہ "دین اسالم" ہے۔‬
‫اسالم ایک دین ہے اور مذہب اس دین کا "حصہ" ہے‪ ,‬نہ کہ پورا کا پورا دین۔‬
‫محمد عمر‬

You might also like