You are on page 1of 1

‫بس یہی سوچ کے پہروں نہ رہا ہوش ُم جھے‬

‫کر دیا ہو نہ کہیں تو نے فراموش ُم جھے‬


‫تیری آنکھوں کا یہ میخانہ سالمت ساقی‬
‫مست رکھتا ہے تیرا بادِۂ سر جوش ُم جھے‬
‫ہچکیاں موت کی آنے لگیں اب تو آجا‬
‫اور ُک چھ دیر میں شاید نہ رہے ہوش ُم جھے‬
‫کب کا ُرسوا میرے اعمال ُم جھے کر دیتے‬
‫میری قسمت کہ مال ُتجھ سا خطا پوش ُم جھے‬
‫ِک س کی آہٹ سے یہ سویا ہوا ِد ل جاگ ُاٹھا‬
‫کر دیا ِک س کی صدا نے ہمہ تن گوش ُم جھے‬
‫یاد کرتا رہا تسبیح کی دانوں پہ ِج سے‬
‫کر دیا ہے ُاسی ظالم نے فراموش ُم جھے‬
‫ایک دو جام سے نیت میری بھر جاتی تھی‬
‫تیری آنکھوں نے بنایا ہے َبال نوش ُم جھے‬
‫جیتے جی ُم جھ کو سمجھتے تھے جو ِاک باِر ِگ راں‬
‫قبر تک لے کے گئے وہ بھی سِر دوش ُم جھے‬
‫ُم جھ پہ کھلنے نہیں دیتا وہ حقیقت میری‬
‫ُحجلِہ ذات میں رکھتا ہے وہ ُرو پوش ُم جھے‬
‫ُصحبِت میکدہ یاد آئے گی سب کو برسوں‬
‫نام لے لے کہ میرا روئیں گے مے نوش ُم جھے‬
‫بوئے ُگ ل مانگنے آئے میرے ہونٹوں سے مہک‬
‫چومنے کو تیرے مل جائیں جو پاپوش ُم جھے‬
‫زندگی کے غم و آالم کا مارا تھا میں‬
‫ماں کی آغوش لگی قبر کی آغوش ُم جھے‬
‫دے بھی سکتا ہوں نصیؔر اینٹ کا پتھر سے جواب‬
‫وہ تو رکھا ہے میرے ظرف نے خاموش ُم جھے‬

‫حضرت پیر نصیرالدین نصیر‬

You might also like