You are on page 1of 4

‫اظہار تشکر‬

‫❖ شکر ہللا کا جس نے ہمیں وجود بخشا اور موجود رہنا سکھایا‪:‬‬


‫ثناء ہللا کی اس واسطے کہ وہ ہے‬
‫شکر ہللا کا اس واسطے کہ ہم ہیں‬

‫❖ شکر اس کے حبیب‪ ،‬سیّد االولین ٰ‬


‫واالخرین‪ ،‬خاتم االنبیاء و المرسلین‬
‫محمد رسول ہللا صلی ہللا علیہ و ٰاله و سلّم کا کہ شعور کو ِجال اور‬
‫وجود کو بقا انہی کے دم سے ہے‪:‬‬
‫تری نگاہ ناز سے دونوں مراد پا گئے‬
‫عقل غیاب و جستجو عشق حضور و اضطراب‬

‫▪ میں شکر گزار ہوں اپنے مرحوم والدین کا کہ ماں باپ کا ہماری پیدائش کا‬
‫احسان کافی ہے‪:‬‬
‫ِ‬ ‫سبب بننا ہی ان کا ہم پر‬
‫یرا‬ ‫ار َح ْم ُه َما َك َما َربَّیَاني َ‬
‫صغ ً‬ ‫َربِّي ْ‬

‫▪ میں اپنے شیخ و استاذ اور مر ّبی و محسن جناب احمد جاوید صاحب کا شکر‬
‫گزار ہوں جو میری ذرہ کائنات کا مہ ِر جہاں تاب ہیں‪:‬‬
‫پرتو خورشید جاویدی سے پاتا ہوں نمو‬
‫اس نے اس ذ ِّرے کو بهی کب رائگاں رہنے دیا‬
‫▪ میں شکر گزار ہوں اپنے بزرگوں جناب مفتی حسن صاحب اور جناب موالنا‬
‫محبّ ال ّنبی صاحب کا جن کی دعائیں ہمیشہ میرے شام ِل حال رہتی ہیں‪:‬‬
‫اولیاء۔۔۔ ہللا ہللا‪ ،‬اولیاء!‬

‫▪ میں شکر گزار ہوں اپنے بزرگ دوستوں جناب میاں محمد عاصم صاحب اور‬
‫جناب امتیاز صاحب کا کہ جنہوں نے مجھے ایم‪-‬فل کرنے کی تحریک دالئی‬
‫اور اس میں میری ہر قسم کی معاونت کی۔‬

‫▪ میں شکر گزار ہوں اپنے تمام اساتذہ کا جن سے زندگی کے مختلف ادوار‬
‫میں میں نے کچھ بھی سیکھا اور سیکھتا رہتا ہوں۔‬

‫نگران مقالہ محترمہ ڈاکٹر حمیرا احمد صاحبہ کا‬


‫ِ‬ ‫▪ میں شکر گزار ہوں اپنی‬
‫جو ایم‪-‬فل کے اس دورانیہ میں انتہائی شفقت اور فراخ دلی کے ساتھ میرے‬
‫کام كی حوصلہ افزائی اور اس میں میری رہنمائی فرماتی رہیں۔‬

‫▪ میں اپنے ان محسنوں کا ت ِہ دل سے احسان مند اور شکر گزار ہوں جنہوں‬
‫نے ایم‪-‬فل کرنے اور تھیسس لکھنے میں میری ہر طرح کی مدد و نصرت‬
‫الرحمان‬
‫فرمائی‪ ،‬خصوصا جناب عبدالعزیز مفتی‪ ،‬ذیشان امجد اور مطیع ّ‬
‫صاحبان کا!‬

‫▪ میں اپنے عزیز جناب ڈاکٹر فرقان احمد صاحب (گجرات یونیورسٹی) کا بھی‬
‫ممنون ہوں جنہوں نے نہایت شفقت و محبت کے ساتھ تھیسس لکھنے میں‬
‫میری رہنمائی فرمائی۔‬
‫▪ اپنے سب بہن بھائیوں‪ ،‬اپنی اہلیہ اور ب ّچوں اور تمام اہ ِل خانہ کا شکر گزار‬
‫ہوں جو ایم‪-‬فل کے تمام عرصے میں مجھے پیہم راحت و سہولت پہنچاتے‬
‫رہے۔‬

‫‪ o‬آخر میں اپنے ان گمنام محسنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کا نام مجھے نہیں‬
‫معلوم لیکن وہ کسی بھی صورت میرے مددگار خیر خواہ اور دعا گو رہے‬
‫ہوں۔‬

‫سیِّد فواد منیر‬


‫دسمبر‪2020‬‬

You might also like