You are on page 1of 5

‫ادویات کو شدہ یا مدبر کرنے کی مجموعی ترکیب ‪-:‬‬

‫شنگرف رومی مدبر ‪-:‬‬


‫کو ایک ھفتہ بیھڑ کے دودھ یا پھر لیموں کے رس میں کھرل کریں پھر اچھی طرح پانی‬
‫سے غسل دیکر خشک کرنے کے بعد کام میں الئیں‬
‫ہڑتال ورقیہ مدبر ‪-:‬‬
‫ایک پاؤ لیکر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں کسی کپڑے کی پوٹلی بناکر‬
‫پہلے چُونہ کے پانی میں پھر ترپھلہ کے پانی میں پھر پیٹھہ کے پانی میں‬
‫تین تین گھنٹا ڈول جنتر پکانے سے مدبر ہوتی ہے پھر خشک کرکے کام میں الئیں‬
‫مینسل مدبر ‪-:‬‬
‫مینسل اچھے واال ایک پاؤ لیکر اس کو ادرک کے پانی سے ‪ 7‬دن کھرل کرکے پھر غسل‬
‫دیکر خشک کرکے پھر کام میں الئیں‬
‫سم الفار مدبر ‪-:‬‬
‫سم الفار ایک پاؤ لیکر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر‬
‫دودھ میں ‪ 12‬گھنٹا ڈول جنتر پکانے کے بعد خشک صاف کرکے کام میں الئیں‬
‫رسکپور مدبر ‪-:‬‬
‫سکپور کو بھی کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر گاۓ کے دودھ میں ‪ 12‬گھنٹا پکائیں پھر خشک‬
‫کرکے کام میں الئیں‬
‫ابرک مدبر ‪-:‬‬
‫ابرک کو گرم کرکے لیموں کے رس میں ‪ 7‬بار بجھاؤ دینے کے بعد ایک بار لسی میں‬
‫بجھاؤ دینے کے بعد گرم پانی سے دھوکر خشک کرکے کام میں الئیں‬
‫سوہاگہ مدبر ‪-:‬‬
‫سوہاگہ کو پیس کر تیز آگ پر توے پر تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالتے جائیں جب سب پھول‬
‫جاۓ تو پیس کر بعد میں کام میں الئیں‬
‫پھٹکری مدبر ‪-:‬‬
‫پھٹکری کو پیس کر توے پر گرم کریں پانی ہوکر جب خشک ہوجاۓ تو ٹھنڈا ہونے پر پیس‬
‫کر کام میں الئیں‬
‫سنکھ مدبر ‪-:‬‬
‫سنکھ کو سرکہ یا پھر سادہ پانی میں تین گھنٹا پکانے کے بعد نکال کر صاف پانی سے‬
‫دھوکر خشک کرکے کام میں الئیں‬
‫صدف ‪-:‬‬
‫کوڑی یا کوڈی گودنتی ہڑتال ان سب سنکھ کی طرح مدبر کی جاتی ہیں‬
‫مرجان مدبر ‪-:‬‬
‫مرجان کو گرم پانی میں پکانے کے بعد لیموں کے رس میں رات بھر رکھے کے بعد غسل‬
‫دیکر خشک کرکے کام میں الئیں‬
‫عقیق مدبر سنگ یشب ‪-:‬‬
‫عقیق یا سنگ یشب کو تیز آگ پر گرم کرکے عرق گالب میں ‪ 21‬بار بجھاؤ دینے کے بعد‬
‫کام میں الئیں‬
‫سرمہ مدبر ‪-:‬‬
‫سرمہ کو لیموں کے رس میں کھرل کرکے پھر خشک کرکے کام میں الئیں‬
‫بارہ سنگہ مدبر ‪-:‬‬
‫بارہ سنگہ کو گرم پانی میں پکانے کے بعد کام میں الئیں‬
‫سالجیت مدبر ‪-:‬‬
‫سالجیت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے پھر ترپھلہ کے پانی میں ڈالیں روز کسی‬
‫ساالخ سے ہالتے رہیں تین دن بعد پانی کو احتیاط کے ساتھ نتھارلیں پھر اس کو ہلکی آگ‬
‫پر خشک کریں جب ربڑ کی مانند ہوجاۓ تو سورج کی دھوپ پر خشک کریں یا پھر آگ‬
‫پر ہی خشک کریں‬
‫اعلي قسم کا مدبر کہالتا ہے‬
‫ٰ‬ ‫سورج کی تپش پر خشک کرنے سے‬
‫بچھناگ تیلیہ مدبر ‪-:‬‬
‫تیلیہ کو چینی کے برتن میں ڈالکر اوپر پانی ڈالیں صبح پانی بدل دیں اس طرح تین دن تک‬
‫عمل کریں تیلیہ نرم ہوجاۓ گا پھر کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر دودھ میں ڈول جنتر پکانے‬
‫کے بعد صاف کرکے کام میں الئیں‬
‫زہر کچلہ مدبر ‪-:‬‬
‫کچلہ کو گوبر یا ریت میں پانی ڈالکر ایک ھفتہ رکھیں اس کے بعد اس کو صاف کرکے‬
‫اوپر چھلکہ اتار کر پھر بیچ میں پتہ نکال کر دو ٹکڑے کرکے پھر دیسی گھی میں بریاں‬
‫کرکے کام میں الئیں‬
‫جمال گھوٹہ مدبر ‪-:‬‬
‫جمال گھوٹہ کو چھلکہ سے صاف کرکے کسی کپڑے میں بند پوٹلی بناکر پھر گوبر میں‬
‫رکھ دیں تین دن بعد نکال کر دوٹکڑے کرکے بیچ میں پتہ نکال کر سب صاف کرکے پھر‬
‫پوٹلی بناکر دودھ میں ڈول جنتر کریں پھر صاف کرکے پیس کر لیموں کے رس میں کھرل‬
‫کرکے کسی مٹی کے برتن پر لیپ کردیں جب لیپ خشک ہوجاۓ تو آہستہ سے کھرچ کر‬
‫اتارلیں پھر اچھی طرح پیس کر کام میں الئیں‬
‫نوٹ‪:‬‬
‫جمال گھوٹہ کو مدبر کرتے وقت ہاتھوں پر دستانے وغیرہ پہن لیں ورنہ ہاتھوں پر دانے‬
‫نکلنے یا پھر پیچس لگنے کا اندیشہ رہتا ہے‬
‫بالدر مدبر ‪-:‬‬
‫بالدر کی ٹوپی اتار کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں اینٹ کا برادہ ڈالیں ایک دن‬
‫رہنے دیں دوسرے دن اس میں پانی ڈالکر اس کو پکاکر برادہ سے صاف کرکے پھر‬
‫دوباره برادہ ڈالیں‬
‫اس طرح تین بار عمل کریں پھر اس کو اچھی طرح گرم پانی میں پکائیں تاکہ اس کا تیل‬
‫پانی کی گرمائش سے نکل جاۓ پھر پیس کر کام میں الئیں‬
‫نوٹ بالدر کو مدبر کرتے وقت جسم کے کسی حصہ پر بالدر کا رس یا پھر خود بالدر‬
‫لگنے نا پاۓ ورنہ زخم سوزش ہونے کا اندیشہ ہے‬
‫اگر کسی جگہ اس کا رس لگ جاۓ تو روغن اخروٹ یا نارجیل لگانے سے فائدہ ہوگا‬
‫تخم دھتورہ مدبر ‪-:‬‬
‫دھتورہ کے بیج ایک پاؤ لیکر اس کو دودھ میں بھگوکر رکھیں ہر روز دودھ بدلتے رہیں‬
‫تین دن بعد صاف کرکے خشک کریں پھر دیسی گھی میں بریاں کریں اس کے بعد خشک‬
‫کرکے کام میں الئیں‬
‫بھنگ مدبر ‪-:‬‬
‫بھنگ کے پتے لیکر اس کو کپڑے میں پوٹلی بناکر دودھ یا پھر گرم پانی میں پکائیں پھر‬
‫خشک کرکے کام میں الئیں‬
‫افیم مدبر ‪-:‬‬
‫افیم لیکر اس کو عرق گالب میں کھرل کرکے حل کریں پھر مزید عرق ڈالکر دو تین گھنٹا‬
‫رکھیں اس کے بعد آہستہ سے عرق کو نتھارلین پھر کسی برتن میں ڈالکر ہلکی آگ پر‬
‫خشک کریں جب ربڑ کی مانند گاڑھا ہوجاۓ تو اتارلیں بعد میں کام میں الئیں‬
‫ہینگ مدبر‬
‫ہینگ کو دیسی گھی میں آگ پر گرم کریں جب اس کا کلر تبدیل ہوکر یے پھول جاۓ تو‬
‫اتارلیں کسی کاغذ میں رکھیں جب گھی خشک ہوجاۓ تو کام میں الئیں‬
‫رسونت مدبر ‪-:‬‬
‫رسونت کو صاف پانی میں حل کرکے رات بھر رکھ دیں صبح آہستہ سے پانی نتھارلین پھر‬
‫اس پانی کو ہکلی آگ پر خشک کریں پھر کام میں الئیں‬
‫بہروزہ مدبر ‪-:‬‬
‫بہروزہ کو کسی کپڑے میں پوٹلی بناکر ایک کلو بکری کا یا پھر گاۓ کا دودھ اس میں پانی‬
‫مکس کرکے پھر ڈول جنتر اس کو پکائیں جب بہروزہ پوٹلی سے نکل کر دودھ میں حل‬
‫ہوجاۓ تو آگ بند کرکے برتن اتارلیں ٹھنڈا ہونے پر بہروزہ برتن کے ترے میں ٹکی کی‬
‫مانند چپکا ہوگا نکالیں خشک کرکے کام میں الئیں‬
‫کافور مدبر ‪-:‬‬
‫کافور ‪5‬توال عرق کیوڑہ میں کھرل کرکے چھوٹی چھوٹی ٹکیہ بناکر پھر مٹی کے توے پر‬
‫ملٹھی کا باریک سفوف ‪5‬توال نیچے بچھاکر اور کافور رکھیں اوپر ایک چینی کا پیالہ دیکر‬
‫سائیڈوں کو آٹے اور ریت سے بند کرکے پھر درمیانی آگ دیں پیاال کے اوپر گیال کپڑا بار‬
‫بار رکھتے رہیں‬
‫تین گھنٹا بعد ٹھنڈا ہونے پر احتیاط سے پیاال نکالیں کافور کا جوہر ملے گا اس کے بعد کام‬
‫میں الئیں‬
‫نوٹ اس طرح لوبان گوگر آساپری دھوپون وغیرہ سے کافور کا قائم النار بھی کیا جاتا ہے‬
‫(حکیم عبدالکریم‪ v‬آزاد)‬

You might also like