You are on page 1of 7

‫‪19/02/2024, 07:45‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬بچوں کے پیٹ میں درد کا سبب بننے والے کیڑوں کا خاتمہ کیسے کیا

نے والے کیڑوں کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟‬

‫ویڈیو‬ ‫سائنس‬ ‫فن فنکار‬ ‫کھیل‬ ‫ورلڈ‬ ‫آس پاس‬ ‫الیکشن ‪2024‬‬ ‫پاکستان‬ ‫صفحۂ اول‬

‫بچوں کے پیٹ میں درد کا سبب بننے والے‬


‫کیڑوں کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟‬

‫‪GETTY IMAGES‬‬

‫‪ 18‬فروری ‪2024‬‬

‫بچوں کی آنتوں یا پیٹ میں کیڑوں کی تشخیص ہونا کوئی ایسی بات نہیں کہ جس کے بارے میں ُس ن کر کوئی حیران‬
‫ہو کر کہے کہ ’کیا کہا پیٹ میں کیڑے؟‘‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/articles/cp9wx01dkg2o‬‬ ‫‪1/10‬‬
‫‪19/02/2024, 07:45‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬بچوں کے پیٹ میں درد کا سبب بننے والے کیڑوں کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟‬

‫ُد نیا کے بہت سے ُم مالک میں بچوں میں اور کبھی کبھار بڑوں کے بھی پیٹ میں کیڑوں کی تشخیص ہو جاتی ہے اور‬
‫پاکستان‪ ،‬انڈیا‪ ،‬بنگلہ دیش اور افغانستان میں تو یہ معاملہ بہت ہی عام سے بات ہے۔‬

‫تاہم یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ یہ کیڑے یا انفیکشن ہمارے کھانے‪ ،‬پانی یا دیگر ذرائع سے ہو سکتے ہیں۔ اس کی اہم‬
‫عالمات پاخانہ میں لمبے لمبے کیڑوں کی موجودگی یا پیٹ میں درد اور مقعد کے قریب خارش ہوتی ہیں۔ ان عالمات‬
‫کے سامنے آنے کے بعد مزید تشخیص کی جاتی ہے۔‬

‫پیٹ میں پائے جانے والے ایسے کیڑے معدے کے کیڑے بھی کہالتے ہیں۔ اس کی کئی قسمیں ہیں جیسے گول کیڑے‪،‬‬
‫فلیٹ یا چپٹے کیڑے‪ ،‬یا انگریزی میں انھیں ٹیپ ورم بھی کہا جاتا ہے۔‬

‫ان میں سے ہر ایک کیڑے کی مختلف خصوصیات ہیں۔ ان کا الئف سائیکل اور ہماری صحت پر اثرات بھی مختلف‬
‫ہیں۔‬

‫گول‪ ،‬چابک‪ ،‬ہک‪ ،‬اینسائیلوسٹوما نامی کیڑوں کی اقسام وہ ہیں کہ جو مٹی کے ساتھ کھیلنے یا کام کاج کے دوران‬
‫ہونے والے رابطے کی وجہ سے ہمارے پیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔‬

‫آپ کا یا بچوں کا ان سے آمنا سامنا کیسے ہوتا ہے؟‬


‫کیڑوں کی پیٹ میں موجودگی یا یہ انفیکشن اکثر اس صورت میں ہوسکتا ہے جب کوئی فرد یا بچہ کسی ایسی چیز‬
‫کو ہاتھ لگا لے کہ جس پر کیڑے کے انڈے ہوں‪ ،‬اور اگر آپ اس کے بعد اپنے ہاتھ نہیں دھوتے تو بس جناب وہی ہوتا ہے‬
‫جس کے بارے میں ہم بات کر رہے ہیں یعنی ہاتھ نا دھونے کی وجہ سے وہ انڈے آپ کے پیٹ میں داخل ہو جاتے ہیں۔‬

‫انفیکشن یا کیڑوں کے انڈوں پر مشتمل مٹی کے ساتھ رابطے کی وجہ سے ہوسکتا ہے‪ ،‬یا کیڑوں کے انڈوں پر مشتمل‬
‫کھانا کھانے یا پینے کا پانی پینے سے ہوسکتا ہے۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/articles/cp9wx01dkg2o‬‬ ‫‪2/10‬‬
‫‪19/02/2024, 07:45‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬بچوں کے پیٹ میں درد کا سبب بننے والے کیڑوں کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟‬

‫انفیکشن ان جگہوں پر ہوتا ہے جہاں سیوریج کا نظام مناسب نہیں ہے اور اگر بیت الخال صاف نہیں ہیں تو بھی۔ کچا‬
‫گوشت کھانے کے ساتھ ساتھ کیڑوں کے انفیکشن والی مچھلی کھانے سے تکلیف ہوسکتی ہے۔ بعض اوقات پالتو‬
‫جانور بھی اس انفیکشن یا پیٹ میں کیڑوں کا سبب بن سکتے ہیں۔‬

‫بہت سے بچے دھاگے کی طرح کے نظر آنے والے کیڑوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ مسئلہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب ان‬
‫لمبی رسی نما کیڑوں کے انڈے پیٹ میں چلے جاتے ہیں۔ ان کیڑوں کے انڈے پیٹ کے نیچلے حصے میں ُر ک جاتے ہیں۔‬
‫اس کی وجہ سے خارش ہوتی ہے۔‬

‫یہ انڈے کپڑوں‪ ،‬کھلونوں‪ ،‬ٹوتھ برش‪ ،‬باورچی خانے یا باتھ روم کے فرش‪ ،‬بستر‪ ،‬کھانے‪ ،‬کسی بھی چیز میں پھیل سکتے‬
‫ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ یہ وہاں سے انسانی جسم میں بھی داخل ہوتے ہیں۔‬

‫جو لوگ ان اشیاء یا سطحوں کو چھوتے ہیں اور پھر اسی ہاتھ کو منہ پر لگاتے ہیں وہ جراثیم سے متاثر ہوسکتے ہیں۔‬
‫دھاگے نما کیڑوں کے انڈے دو ہفتے تک اکثر مقامات پر زندہ رہتے ہیں۔‬

‫جب انڈے معدے میں داخل ہوتے ہیں تو وہ آپ کے معدے میں الروا خارج کرتے ہیں اور ایک یا دو ماہ میں بڑے کیڑے‬
‫بن جاتے ہیں۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/articles/cp9wx01dkg2o‬‬ ‫‪3/10‬‬
‫‪19/02/2024, 07:45‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬بچوں کے پیٹ میں درد کا سبب بننے والے کیڑوں کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟‬

‫‪GETTY IMAGES‬‬

‫ایک بار عالج ہونے کے بعد‪ ،‬بچے اس طرح کے انڈوں کے سامنے آنے کے بعد دوبارہ انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں‪ ،‬لہذا‬
‫بچوں کو باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالنی چاہیے۔‬

‫ان دھاگے کے طرح کے کیڑوں کو ہونے سے روکنے کے لیے‬

‫ہر کسی کو اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا چاہیے‪ ،‬اپنے ناخن کاٹنے چاہئیں۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/articles/cp9wx01dkg2o‬‬ ‫‪4/10‬‬
‫‪19/02/2024, 07:45‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬بچوں کے پیٹ میں درد کا سبب بننے والے کیڑوں کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟‬

‫کھانے سے پہلے‪ ،‬بیت الخال جانے کے بعد‪ ،‬اور بچے کے نیپی یا پیمپر کو تبدیل کرنے کے بعد ہاتھ دھونا ضروری‬
‫ہے۔‬

‫بچوں کو باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ آپ کو ہر روز صاف پانی سے غسل کرنا چاہیے۔‬

‫دانتوں کو برش کرنے سے پہلے اور بعد میں برش کو اچھی طرح دھونا چاہیے۔‬

‫بستر کی چادریں‪ ،‬تولیے گرم پانی میں دھونے چاہئیں اور سٹف کھلونوں کو صاف رکھنا چاہیے۔‬

‫باورچی خانہ اور باتھ روم کو صاف رکھیں۔‬


‫اب آئیے ایک مرتبہ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کیڑوں سے خود کو کیسے بچایا جائے۔‬

‫‪GETTY IMAGES‬‬

‫برطانیہ کی ہیلتھ کیئر این ایچ ایس اس بارے میں کچھ تجاویز پیش کرتی ہے۔‬

‫اس کے مطابق آپ کو کسی بھی کھانے کی چیز کو کھانے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو دھونا چاہیے۔ ہاتھوں کو مٹی کو‬
‫چھونے کے بعد اور ٹائلٹ کے استعمال کے بعد اچھے سے دھونا چاہیے۔ جب آپ کسی ایسے عالقے میں جائیں جہاں‬
‫آپ کو شک ہو کہ پانی گدلہ یا گندہ ہو سکتا ہے تو بند پانی کی بوتل سے پانی کا استعمال کریں۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/articles/cp9wx01dkg2o‬‬ ‫‪5/10‬‬
‫‪19/02/2024, 07:45‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬بچوں کے پیٹ میں درد کا سبب بننے والے کیڑوں کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟‬

‫تمام سبزیوں اور پھلوں کو اچھی طرح دھو لیں‪ ،‬اپنے گھر میں اپنے پالتو جانوروں کو جراثیم ُک ش ادویات وقت پر‬
‫دیں‪ ،‬اور جتنی جلدی ممکن ہو ان کا فضلہ گھر سے نکال دیں۔‬

‫بچوں کو کتے اور بلی کے فضلے کے قریب جانے اور ان جگہوں پر کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے‪ ،‬اور ایسی جگہ کے‬
‫پھلوں اور سبزیوں سے گریز کرنا چاہیے جہاں انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہو۔‬

‫ان عالقوں میں ننگے پاؤں نہ چلیں جہاں انفیکشن کے امکانات زیادہ ہوں۔‬

‫آپ کو کیسے پتہ چلے گا کہ آپ کے پیٹ میں کیڑا ہے؟‬


‫جب پیٹ میں کیڑے پیدا ہوتے ہیں تو کچھ عالمات ظاہر ہوتی ہیں۔‬

‫بچوں یا بالغوں میں‪ ،‬پیٹ میں درد‪ ،‬متلی‪ ،‬یا بے آرامی محسوس کرنا‪ ،‬قے محسوس کرنا۔‬

‫بہت سے لوگوں کو اسہال کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم ُک چھ کو قبض بھی ہو جاتی ہے۔‬

‫مریض کو بھوک کے ساتھ ساتھ وزن میں کمی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ کیڑوں سے متاثرہ مریض کمزور ہونے‬
‫کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ بھی محسوس کرتے ہیں۔‬

‫مقعد میں خارش‪ ،‬نیند کی کمی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ بالغوں میں پیٹ میں یو محسوس ہوتا ہے کہ وہ‬
‫ہوا سے بھرا ہوا ہے اور بعض مریضوں میں خون کی کمی بھی ہوتی ہے۔‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/articles/cp9wx01dkg2o‬‬ ‫‪6/10‬‬
‫‪19/02/2024, 07:45‬‬ ‫اردو ‪ - BBC News‬بچوں کے پیٹ میں درد کا سبب بننے والے کیڑوں کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟‬

‫‪GETTY IMAGES‬‬

‫کیڑوں کا خاتمہ کیوں ضروری ہے اور یہ کیسے کیا جائے؟‬


‫آپ کے جسم میں مختلف قسم کے کیڑے صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ اس سے مختلف قسم کے مسائل اور‬
‫پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔‬

‫اس سے خون کی کمی ہوسکتی ہے اور چھوٹے بچوں کی نشوونما متاثر ہوسکتی ہے۔ غذائی قلت کا خطرہ بھی ہوتا ہے‬
‫اور آپ کے اعضاء کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔‬

‫اس کے لیے عالمی ادارہ صحت نے باقاعدہ جراثیم کے خاتمے کا حل تجویز کیا ہے۔‬

‫مدھوسودن ملٹی سپیشلسٹ ہاسپٹل‪ ،‬ڈومبیولی کے ڈائریکٹر آف ہیلتھ ڈاکٹر روہت کاکو پیٹ کے کیڑوں کو ختم‬
‫کرنے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’‪ 12‬سے ‪ 23‬ماہ کی عمر کے بچوں‪ ،‬ایک سے چار سال کی عمر کے بچوں اور‬
‫پانچ سے ‪12‬سال کی عمر کے بچوں کو سال میں ایک بار یا سال میں دو بار حفاظتی دوا دی جاتی ہے تاکہ مٹی سے‬
‫پیدا ہونے والے کیڑوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔ دوا کی خوراک عمر اور ضرورت کے مطابق کم کردی جاتی ہے۔‘‬

‫کیڑوں کو کیسے ختم کیا جائے؟‬

‫‪https://www.bbc.com/urdu/articles/cp9wx01dkg2o‬‬ ‫‪7/10‬‬

You might also like