You are on page 1of 8

‫روزانہ جو کا دلیہ کھانے کے حیرت انگیز فوائد‬

‫صحت‬

‪MAY 20, 2020‬‬

‫َج و (‪ )Oat‬قدرت کا عطا کردہ ایک عظیم تحفہ ہے‪ ،‬جس کا‬
‫استعمال انسانی جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اسے غذائیت‬
‫سے بھرپور اناج سمجھا جاتا ہے۔‬
‫غذائیت سے بھر پور جو کے دلیے کو روزانہ کی غذا کا حصہ بنا‬
‫لینے سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں دل کی صحت‬
‫بہتر اور کینسر جیسے موزی مرض کے خطرات میں کمی واقع‬
‫ہوتی ہے۔

‫دنیا بھر میں َج و کو اوٹ میل کوکیز‪ ،‬اوٹ گرین بریڈ یا پھر‬
‫مختلف صورتوں میں خوراک کا حصہ بنایا جاتا ہے۔

‫ماہرین غذائیت اور ڈائٹیشنز کے مطابق ‪ 100‬گرام دلیے میں‬
‫‪ 389‬کیلوریز‪ 8 ،‬فیصد پانی ‪ 66.3 ،‬گرام کاربز‪ 16.9 ،‬گرام‬
‫پروٹین ‪ 10.6،‬گرام فائبر جبکہ ‪ 6.9‬گرام فیٹ ہوتا ہے اور وٹامنز‬
‫اور منرلز سے بھر پور دلیے میں ‪ 0‬گرام شوگر پائی جاتی ہے ۔‬
‫روزانہ کی بنیاد پر جو کا دلیہ کھانے سے صحت پر کیا اثرات‬
‫مرتب ہوتے ہیں ؟‬
‫اینٹی ٓاکسیڈنٹ اجزا کی بھر پور مقدار‬

‫انسانی صحت کے لیے اینٹی ٓاکسیڈنٹ غذأوں کا استعمال نہایت‬


‫الزمی ہے کیوں کہ ان کی مدد سے ہی جسم اور خون میں‬
‫موجود مضر صحت مادوں کو زائل ہونے میں مدد ملتی ہے‪،‬‬
‫اینٹی ٓاکسیڈنٹ کی کئی اقسام ہیں جن میں سے دلیے میں‬
‫پولیفینول نام کا اینٹی ٓاکسیڈںٹ پایا جاتا ہے۔‬
‫دلیے کے استعمال سے بلڈ پریشر متوازن رہتا ہے اور غدور‬
‫نائیٹرک ٓاکسائیڈ کو بہتر مقدار میں بنتا ہے‪ ،‬نائیٹرک ٓاکسائیڈ سے‬
‫خون کی رگوں میں چربی کی صورت موجود رکاوٹوں کو ہٹانے‬
‫میں مدد ملتی ہے جس سے خون کی بہتر طریقے سے پورے‬
‫جسم میں ترسیل ممکن ہوتی ہے‪ ،‬دلیہ کے استعمال سے سوجن‬
‫اور خارش جیسی شکایات میں بھی ٓارام ملتا ہے ۔‬
‫فائبر سے بھر پور غذا‬
‫نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے فائبر کا استعمال بہت ضروری ہے‪،‬‬
‫دلیہ میں فائبر کی مخصوص قسم ’بیٹا گلوکین ‘پایا جاتا ہے‬
‫جس کی مدد سے جسم میں غذائیت بہتر طریقے سے جذب اور‬
‫ٓانتوں کی صفائی ہوتی ہے ۔‬
‫بیٹا گلوکین کا اگر روزانہ استعمال کیا جائے تو اس کی مدد سے‬
‫کولیسٹرول لیول متوازن رہتا ہے‪ ،‬قدرتی طور پر انسولین کی‬
‫متوازن افزائش ہوتی ہے جبکہ معدے میں ُگڈ بیکٹیریاز کو بننے‬
‫میں مدد ملتی ہے ۔‬
‫بلڈ ‪ ،‬شوگر لیول متوزن رہتا ہے‬
‫ماہرین غذائیت کے مطابق حتی االمکان مرغن اور مسالےدار‬
‫غذأوں سے اجتناب کرنا چاہیے خصوصًا ‪ 30‬سال کی عمر کے بعد‪،‬‬
‫ان غذأوں کے سبب بلڈ پریشر اور شوگر لیول بڑھتا ہے‪ ،‬بلڈ پریشر‬
‫براہ راست ٓاپ کے دل پر اثر انداز ہو کر دل کے عارضے میں مبتال‬
‫کر سکتا ہے جبکہ خاموش بیماری زیابطیس کئی بیماریوں کی‬
‫جڑ ہے۔‬
‫سادہ غذأوں کے استعمال سے بلڈ اور شوگر لیول قدرتی طور پر‬
‫متوازن رہتا ہے اور ٓاپ خود کو پر سکون محسوس کرتے ہیں ۔‬
‫وزن میں کمی ٓاتی ہے‬

‫جو کےدلیے میں فیٹ کی کم مقدار اور شوگر ‪ 0‬فیصد پائے جانے‬
‫کی سبب اس کے روزانہ کے استعمال سے وزن میں کمی ٓاتی ہے‪،‬‬
‫دلیہ میں فائبر کی بھاری مقدار پائے جانے کے سبب پہلے سے‬
‫موجود چربی کو بھی پگھلنے میںں مدد ملتی ہے ۔‬
‫انسانی جسم کو جب اضافی شوگر اور فیٹ ملنا بند ہو جاتا ہے‬
‫تو جسم قدرتی طور پر جسم میں موجود چربی اور شوگر کا‬
‫استعمال شروع کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں ورزش کیے بغیر‬
‫ہی چربی پگھلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور وزن میں کمی ٓاتی‬
‫ہے۔‬
‫دلیہ کا استعمال بچوں کو دمہ سے نجات دال سکتا ہے‬

‫ایک تحقیق کے مطابق اگر بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی دلیہ کا‬


‫استعمال شروع کروا دیا جائے تو اس کے نتیجے میں بچے دمے‬
‫سے بچ سکتے ہیں جبکہ دلیہ کے استعمال سے قوت مدافعت‬
‫مضبوط ہوتا ہے اور موسمی انفیکشن سے بچوں کی حفاظت‬
‫بھی کرتا ہے‪ ،‬بچوں کو دمہ سے بچانے کے لیے ان کی پہلی ٹوس‬
‫غذا میں دلیہ کا استعمال ضرور رکھیں ۔‬
‫جلد کی صحت اچھی ہوتی ہے‬
‫ماہرین غذائیت اور ماہرین جلدی امرض کے مطابق ٓاپ کی جلد‬
‫کی صحت کا براہ راست تعلق ٓاپ کی غذا سے ہوتا ہے‪ ،‬اگر مسالے‬
‫دار مرغن غذأوں کا استعمال کریں گے تو چہرے پر کیل ‪ ،‬مہاسے‬
‫جھائیوں کے بننے کا عمل تیز ہو جائے گا جبکہ جلد پر جھریاں‬
‫بھی وقت سے پہلے ٓا جائیں گی۔‬
‫دلیے کے روزانہ استعمال سے ایک مہینے کے دوران ہی ٓاپ کے‬
‫چہرے کی جلد میں نمایاں اور مثبت اثرات ٓاتے ہیں ۔‬
‫دلیہ کو غذا کے طور پر استعمال کرنے کے ساتھ خوبصورتی میں‬
‫اضافے کے لیے اس کا ماسک بنا کر بھی چہرے پر لگایا جا سکتا‬
‫ہے ۔‬
‫پسے ہوئے دلیے کو شہد‪ ،‬انڈے کی زردی ‪ ،‬دہی یا کھوپرے کے‬
‫تیل‪ ،‬لیموں کے رس میں ( جو میسر ہو ) مکس کر کے چہرے پر‬
‫لگائیں اور ‪ 10‬سے ‪ 15‬منٹ کے بعد ہلکے ہاتھ سے مسا ج کر کے‬
‫کے چہرہ دھو لیں‪ ،‬اس سے رنگت صاف ہوگی اور مردہ خلیوں کا‬
‫بھی صفایا ہو جائے گا۔‬
‫دلیے کا ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس اسے نمکین یا دودھ میں پکا‬
‫کر ‪ ،‬پھل ‪ ،‬سبزیوں ‪ ،‬دہی اور سالد کے ساتھ بھی کھایا جا سکتا‬
‫ہے۔‬


‬ ‫

‫مزید خبریں‬
‫عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس بیماری کا نیا نام ’ایم پوکس‘ تجویز کر دیا‬

‫ناک میں اسپرے سے کورونا وائرس کا عالج‬

‫ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا ٓاغاز ہو گیا‬

‫فلو کی ‪ 20‬اقسام کیخالف مؤثر یونیورسل فلو ویکسین تیار‬

‫گوشت کھانے سے ذہنی دبأو کم ہو سکتا ہے؟‬

‫قدرتی طریقوں سے قوت مدافعت کیسے بڑھائیں؟‬

‫پاکستان میں ‪ HIV‬کا پھیالٔو تشویشناک حد تک بڑھ گیا‬

‫َم ردوں کی نسبت خواتین زیادہ خون کی کمی کا شکار ہوتی ہیں‬

‫چین‪ :‬کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ‪ 24 ،‬گھنٹوں میں ‪ 32‬ہزار سے زائد کیسز رپورٹ‬

‫اسالم ٓاباد‪ HIV :‬پھیلنے کی شرح میں تشویشناک اضافہ‬

‫چین میں کورونا کیسز میں اضافہ‪ ،‬پارکس اور میوزیم بند‬
‫فریال تالپور کا بےنظیر شہید ری ہیبلیٹیشن سینٹر لیاری کا دورہ‬

‫کراچی‪ :‬نزلہ‪ ،‬زکام‪ ،‬کھانسی سے یومیہ ‪ 8‬سے ‪ 10‬بزرگ شہریوں کا انتقال‬

‫مٹھی بھر بادام کے صحت پر جادوئی اثرات‬

‫سردیوں کی سوغات‪ ،‬خشک میوہ جات کے صحت پر اثرات‬

‫پاکستان‪ :‬مزید صرف ‪ 17‬کورونا کیسز رپورٹ‬

‫ہمدرد یونیورسٹی کی ڈاکٹر نمرہ مجیب کیلئے مرگی پر اہم تحقیقی ایوارڈ‬

‫چین میں ‪ 6‬ماہ بعد کورونا سے پہلی ہالکت‬

‫پنجاب میں ڈینگی کے مزید ‪ 119‬کیسز رپورٹ‬

‫پاکستان میں خناق سے بچوں کی ہالکتیں‪ WHO ،‬کا دوا فراہم کرنے کا فیصلہ‬

You might also like