Professional Documents
Culture Documents
اسپغول میں ایسا کیا ہے خاص
اسپغول میں ایسا کیا ہے خاص
ہم میں سے تقریبا ً ہر شخص اسپغول سے واقف ہوگا۔ بڑی مشہور اور عام استعمال کی چیز ہے ،اور یہ اپنے اندر بڑی بڑی ادویات
سے زیادہ اثر رکھتی ہے۔
اسپغول ایک بیج ہے۔ اس کا پودا ایک گز کے قریب ہوتا ہے۔ اس کی ٹہنیاں باریک اور پتے لمبے یعنی جامن کے پتوں سے مشابہ
ہوتے ہیں۔ اس کا رنگ سرخی مائل سفید ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ پھیکا ہوتا ہے اور منہ میں لینے پر لعاب پیدا کرتا ہے۔ اس کا مزاج
سرد اور تر ہوتا ہے۔اسپغول کے چھلکے کو سبوس اسپغول کہتے ہیں۔
عمومی طور پر سبوس اسپغول ہر گھر میں پیٹ کے امراض ،نظام ہضم کی خرابی ،موٹاپے اور اس سے جڑے امراض کے لیے
استعمال ہوتا ہے اور ان امراض کے خالف اسے ایک طرح سے Generic Drugکی حیثیت حاصل ہے۔
اسپغول کی تاریخ
اسپغول کا نام فارسی کے دو الفاظ سے مل کر بنا ہے۔ ایک لفظ ’’اسپ‘‘ یعنی گھوڑا اور دوسرا ’’غول‘‘ یعنی کان۔ گویا گھوڑے کا
برصغیر میں بھی سب اسے کان ،یعنی اس دوا کی شکل گھوڑے کے کان سے ملتی ہے۔ فارسی کا یہ نام اس قدر مشہور ہوا کہ ِ
اسپغول کے نام سے پکارنے لگے۔اسپغول کاپودا ایشیا ،شمالی افریقا ،بحیرہ روم وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔
اسپغول کے فوائد
اسپغول کے بیجوں میں فیٹس یعنی حشمی روغن پایا جاتا ہے۔ اس میں فالودہ نما جیلی جیسا لعاب بھی موجود ہوتا ہےجو انسانی جسم
میں بیماری کے خالف اپنا اثر دکھاتا ہے۔ اسپغول فائبر سپلی منٹس(غذائی ریشے) کا بہترین ذریعہ ہے۔سو گرام اسپغول 71گرام
فائبر فراہم کرتی ہے۔
اسپغول کا استعمال
خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے کے لیے اسپغول کے اثرات ایک زمانے سے تسلیم شدہ ہیں۔ امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ
ایڈمنسٹریشن()FDAنے ٓاج سے دو دہائیاں قبل 1998میں کولیسٹرول اور دل کے امراض کے خطرات کے خالف اسپغول کے
اثرات کو تسلیم کرچکی ہے۔
- 1تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اسپغول انسانی جسم میں برے کولیسٹرول ( )Low Density Lipoproteinکی سطح کم کرنے میں
بھی مفید رہتی ہے۔
-2اسپغول کے ذریعے صحت مند انداز میں وزن کم کیا جاسکتاہے۔
- 3اسپغول اسہال اور اس کی وجہ سے ہونے والی پانی کی کمی کو دور کرتی ہے۔
- 4اسپغول پانی میں مالکر پینے سے عمل انہضام کی نالی کے ذریعے اسٹول بآاسانی گزرنے میں مدد کرکے قبض سے بچاتاہے۔
-اعلی ریشے دار غذا جیسے اسپغول بڑی ٓانت کے کینسر کے خالف مٔوثر ہے او رٓانت کے کینسر کی تشکیل کو روکتی ہے۔
ٰ 6
- 7یہ خون میں شوگرکی سطح اور انسولین میں باقاعدگی رکھ کر کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتی ہے اور ذیابیطس کے مرض
کے خطرے سے بچاتی ہے۔
- 8اس کے استعما ل سے دل کی بیماریوں سے بچاجاسکتاہے۔ یہ شریانوں کے اندر جمی چکنائی کو دور کرکے برُے کولیسٹرول کو
کم کرتی ہے۔
- 9یہ اسٹول کو معتدل رکھ کر ٓانتوں کو صحت مند رکھتی ہے اور بواسیر میں ہونے والی تکلیف میں بے حد مفید ہے۔
-10ہائی بلڈ پریشر میں روزانہ 12گرام اسپغول کا استعمال ٓاپ کے بلڈ پریشر کو کم کرسکتاہے ۔
- 11اسپغول کا استعمال بھوک کی طلب کو کم کرکے ٓاپ کاوزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ وزن کی کمی کے لیے
کھانے سے ٓادھاگھنٹے پہلے ایک چمچ اسپغول پانی میں مال کر استعمال کریں۔
- 12یہ ان خواتین کے لئے بھی مفید ہے جو ہارمونل عدم تواز ن کا شکار ہیں۔ اس کا استعمال جسم میں اسٹروجن کی پیداوار میں
اضافہ اور ہارمونل عدم توازن کو کنڑول کرنے میں مدد کرتاہے۔
13-اسے ٓاپ دانتوں میں ہونے والے درد کے لیے سرکہ میں بھگو کر دانتوں پر لگاسکتے ہیں ۔
رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں کھانے پینے میں بے احتیاطی کے باعث کئی روزے داروں کو تیزابیت اور
گیس کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔اس سے ناصرف روزےداروں کی عمومی صحت خراب ہوجاتی ہے بلکہ یہ عوامل موٹاپے کا
باعث بھی بنتے ہیں۔ سحر اور افطار کے اوقات میں پانی اور مشروبات میں سبوس اسپغول مال کر پینے سے طبیعت میں ہلکا پن
محسوس ہوتا ہے ،نظام ہضم درست رہتا ہے اور گیس اور تیزابیت کے مسائل کم کیے جاسکتے ہیں۔ اس کے عالوہ اسپغول استعمال
کرنے سے پیاس کی شدت بھی کم رہتی ہے۔
- 2اسپغول کے ساتھ کوئی دوا استعمال نہ کریں۔ اگر ٓاپ کوئی دوا لیتے ہیں تو اسپغول سے ایک گھنٹہ پہلے یا دو گھنٹے بعد دوا کا
استعمال کریں۔
- 3سبوس اسپغول کو ہمیشہ پانی یا مشروب میں مال کر استعمال کریں اور اس کے بعد وافرمقدار میں لیکوئیڈز لیں۔
-4ادویات کے ساتھ اسپغول کےاستعمال سے سائیڈ افیکٹس ہو سکتے ہیں ،لہٰ ذا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر اسے استعمال نہ کریں۔