Professional Documents
Culture Documents
مصری میں چھپے صحت کے حیران کے
مصری میں چھپے صحت کے حیران کے
مصری کو راک شوگر سے پکارا جاتا ہے یہ ایک قسم کی غیر صاف شدہ چینی ہے جو گنے کے رس سے بنائی جاتی ہے ،ہندوستان اور
پاکستان میں یہ قدرتی مٹھاس اور توانائی بڑھانے کے طور پر مشہور ہے۔
صحت کے لیے مصری کے چند ناقابل یقین فوائد درج ذیل ہیں۔
مصری توانائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے ،یہ ایک سادہ کاربوہائیڈریٹ ہے جسے جسم تیزی سے گلوکوز میں تبدیل کرسکتا ہے ،نتیجے کے
طور پراگر آپ تھکاوٹ یا توانائی کی کمی محسوس کر رہے ہیں تو یہ ایک بہترین توانائی بڑھانے والی صحت بخش ہے۔
مصری کو کھانا کھانے کے بعد استعمال کرنے سے جسم میں تیزی سے میٹابولیزم کا عمل تیز ہوجاتا ہے جوک ہاضمے کو حاصل کرنے کا
یہ ایک بہترین طریقہ بھی ہے۔ جن لوگوں کو شوگر نہیں ہے لیکن انہیں اپنی شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہے تو وہ
کھانے کے بعد محفوظ طریقے سے مصری کھا سکتے ہیں۔ یہ کھانے کے نظام ہضم کو فروغ دے کر آپ کے معدے کو صحت مند رکھنے
میں مدد کر سکتی ہے۔
سردیوں میں گلے کی خراش اور کھانسی جیسی عالمات کو کم کرنے کے لیے مصری مفید ہے ،مصری اور کالی مرچ پاؤڈر کو ایک پیسٹ
میں مال کر آپ گلے کی خراش کے لیے مثالی عالج بنا سکتے ہیں۔ سونے سے پہلے کھانے سے یہ مکسچر قدرتی طور پر آپ کے گلے کی
خراش ،کھانسی اور سردی سے نجات دالئے گا۔
اگر ہیموگلوبن کی سطح معمول کی حد سے نیچے آجائے تو یہ صحت کے مختلف مسائل جیسے خون کی کمی ،کمزوری ،چکر آنا اور سر
درد کا سبب بن سکتا ہے۔ مصری جسم میں ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھا کر اور خون کی گردش کو بہتر بنا کر صحت کے ان مسائل کو
روکنے میں مدد کرتی ہے