You are on page 1of 1

‫بری نظامی‬

‫دوسرے بڑے شاعر جو نصرت کی گائیکی میں نظر آتے ہیں وہ بری نظامی ہیں جن کا اصل نام شیخ محمد سفیر تھا۔‬

‫بری نظامی ایک پرائمری پاس سیدھے سادھے انسان تھے جو سمن آباد میں ہی ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر‬
‫تھے اور کپڑے بیچ کر اپنا گزارا کیا کرتے تھے۔‬

‫بری نظامی پنجابی زبان میں شوقیہ شاعری کیا کرتے تھے جبکہ ان کے دوست احباب ان کو طنزیہ تھوک پرچون کا‬
‫شاعر کہا کرتے تھے لیکن ان کی یہی شاعری نصرت فتح علی خان کی بدولت دیکھتے ہی دیکھتے اتنی مقبولیت اختیار‬
‫کر گئی کہ زبان ز ِد عام ہو گئی۔‬

‫ان کی لکھی گئی 'علی دا ملنگ میں تے علی دا'‪' ،‬وگڑ گئی اے تھوڑے دناں توں' اور 'دکھ رج رج داتا نوں سنائیے' بہت‬
‫مقبول ہوئیں۔‬

‫بقول افضل خاکسار 'چونکہ بری نظامی کی شاعری بہت سادہ اور عام فہم ہے اس وجہ سے نصرت صاحب نے اسے‬
‫اپنی گائیکی کا حصہ بنایا اور آنے والی نسلوں تک اسے امر کر دیا۔‬

‫یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ نصرت فتح علی خان کو نصرت بنانے میں بری نظامی کے کالم کا بڑا کردار ہے جس کو رد‬
‫کرنا نا ممکن ہے۔‬

‫دم مست قلندر مست مست' اور 'کملی والے محمد توں صدقے' ہی وہ قوالیاں تھیں جنھوں نے نصرت فتح علی خان کو '‬
‫بطور قوال شہرت بخشی۔‬

‫بدقسمتی سے بری نظامی کا کالم صرف نصرت کی گائی ہوئی قوالیوں اور غزلوں میں موجود ہے اور کتابی شکل میں‬
‫دستیاب نہیں جس کی وجہ سے پنجابی زبان سے پیار کرنے والے ان کا کالم پڑھنے سے محروم ہیں۔‬

‫نصرت فتح علی خان کے عالوہ عطاء ہللا خان‪ ،‬غالم علی‪ ،‬راحت فتح علی اور نور جہاں نے بھی بری نظامی کا کالم گایا‬
‫ہے۔‬

‫بری نظامی کی شاعری نے نصرت کی حالت تو بدل دی لیکن وہ خود اپنی معاشی حاالت نہ بدل سکے اور ‪1997‬ء میں‬
‫دنیا سے رخصت ہو گئے۔‬

‫جاری ہے۔۔۔‬

‫ضرت داتا گنج بخش کے عرس کا افتتاح اور اختتام ان کی قوالی ’’میلے نے وچھڑ جاناں‘‘ سے ہوتا تھا۔۔ یہ قوالی‬
‫مرحرم بری نظامی نے لکھی تھی۔۔‬
‫دم مست قلندر بھی بری نظامی مرحوم کا کالم ہے جسے گاکر نصرت کو عالم گیر شہرت ملی۔ انہوں نے یہ قوالی‬
‫امریکی موسیقار پیٹر گیبرائیل کے ساتھ مل کر کمپوز کی اور پھرنصرت نے یورپ ‘امریکہ ‘جاپان اور وسطی ایشیائی‬
‫ریاستوں سمیت چالیس سے زائد ممالک میں پرفارم کیا‬
‫جس کے بعد بری نظامی مرحوم نے نصرت کو مزید کالم لکھ کردیا۔ جس میں کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‪،‬دل مر جانے‬
‫نوں کی ہویا سجناں‪،‬ہو جاوے جے پیار تے سونا بھل جاندا‪ ،‬ڈب ڈب جاوے دل میرا‪ ،‬وے ڈھول ماہیا بہ جا میرے کول‬
‫ماہیا‪ ،‬سن چرخے دی مٹھی مٹھی ‪ ،‬وگڑ گئی اے تھوڑے دناں توں‪ ،‬گن گن تارے لنگدیاں راتاں اور بہت کچھ شامل ہے۔‬
‫غرض بری نظامی نے جو لکھا تھا آج وہ سب کچھ نصرت سے منسوب ہے‬

You might also like