You are on page 1of 1

‫جدید دنیا میں باقی ادوار کی نسبت ٹیکنالوجی اور سہولتیں بہت ہیں لیکن ڈپریشن‪ ،‬انزائٹی اور

منفی جذبات بھی زیادہ چبھنے لگے‬


‫ہیں ہم انسانوں کو۔ منفی تجربات اور منفی جذبات ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں‪ ،‬زندگی پھولوں کی سیج کسی کے لیے نہیں ہے‪،‬‬
‫البتہ ان جذبات کو پراسس نہ کرپانا انکی شدت کو گزرتے وقت کے ساتھ مزید ہوا دیتا ہے۔ آپ ڈپریشن میں ہیں‪ ،‬انزائٹی ہے لیکن‬
‫معلوم نہیں کہ کیوں ہے‪ ،‬آپ ٹیکنالوجی اور باقی کی چیزوں کی مدد سے اپنا دھیان اپنے جذبات سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں‬
‫لیکن دھیان ہٹانے کی ایک حد ہوتی ہے‪ ،‬جب وہ حد پار ہو جائے تب آپ کے ہاتھ سے کافی وقت نکل چکا ہوتا ہے۔‬

‫میں نے اس وڈیو میں جذبات کو پراسس کرنے کا طریقہ بتایا ہے اور ساتھ ہی اپنی روزمرہ کی زندگی سے مثال شیئر کی ہے‬
‫کیونکہ تھراپسٹ ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ ہم نے اپنی زندگی کو مکمل طور پر قابو کرلیا ہے‪ ،‬جب تک زندہ ہیں منفی تجربات‬
‫اور جذبات ہماری زندگی کا حصہ رہیں گے۔‬

‫ہمیں اس جدید دنیا میں اپنی زندگی میں کچھ باتوں کو رسومات کی طرح فالو کرنا ہے اور “اپنے جذبات کو روزمرہ کی بنیاد پر‬
‫پراسس کرنا” ان رسومات میں سے ایک بہت ہی اہم رسم ہونی چاہیے‪ ،‬کیونکہ جدید دنیا پچھلی دنیاؤں کی نسبت مختلف ہے‪ ،‬یہاں‬
‫جذبات کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے تبھی انہیں سمجھنا اور پراسس کرنا بہت ضروری ہے۔اگر کسی کو دلچسپی ہو تو وڈیوں میرے یو‬
‫‪ nidaishaque6120@.‬ٹیوب پر مل جائے گی چینل نام‬

‫‪Nida Ishaque‬‬

You might also like