You are on page 1of 5

‫ڈپریشن کیا ہے ؟‬

‫ڈپریشن ایک دماغی بیماری ہے جس کی عالمات میں مسلسل پریشانی‪ ،‬اداسی‪ ،‬گھبراہٹ‪ ،‬نیند اور بھوک کی کمی‪ ،‬وزن میں اچانک‬
‫کمی اور سر درد جیسی شکایات شامل ہیں۔ ڈپریشن کسی کو بھی الحق ہو سکتا ہے اورمریض کو کسی بھی دوسری بیماری کی‬
‫طرح عالج اور توجہ کی ضرورت پڑتی ہے۔ ڈپریشن سے متاثرہ افراد زندگی سے بے زار اور اکتائے ہوئے رہتے ہیں۔ ڈپریشن کی‬
‫صورت میں مریض اپنی جان لینے کی کوشش بھی کر سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈپریشن کی وجہ سے سر درد‪ ،‬جبڑں میں‬
‫درد اور سانس کی بیماریوں جیسے مسائل بھی سامنے ٓا سکتے ہیں۔ ڈپریشن ایک عام ذہنی بیماری ہے۔ عالمی سطح پر‪ ،‬یہ اندازہ‬
‫لگایا گیا ہے کہ ‪ %5‬بالغ افراد اس عارضے کا شکار ہیں۔‬

‫ڈپریشن کی عالمات کیا ہیں؟‬

‫لوگ مختلف طریقوں سے ڈپریشن کی مختلف نوعیت کے تجربے سے گزرتے ہیں۔ ڈپریشن کی نوعیت ہلکی‪ ،‬درمیانی یا شدید‬
‫ہوسکتی ہے۔‬

‫لوگوں کا ڈپریشن کا تجربہ ان کے ثقافتی پس منظر اور ان کی ذاتی اقدار‪ ،‬اعتقادات اور زبان سے بھی متاثر ہوتا ہے۔‬

‫ڈپریشن کی کچھ عالمات نیچے دی گئی ہیں ۔‬

‫اپنے ذہن میں آپ‬

‫‪o‬‬ ‫ناخوش‪ ،‬دکھی‪ ،‬توانائی کی کمی‪ ،‬افسردگی محسوس کریں ‪ -‬یہ احساس جائے گا نہیں اور دن کے کسی خاص‬
‫وقت‪ ،‬اکثر صبح کو بدتر ہوسکتا ہے‬

‫کسی چیز سے خوش نہیں ہو سکتے‬

‫لوگوں سے میل مالقات میں دلچسپی اور دوستوں سے رابطہ کھو دیتے ہیں‬

‫مناسب طریقے سے متوجہ نہیں رہ سکتے اور فیصلے کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں‬

‫اپنی خود اعتمادی کھو دیتے ہیں‬

‫خود کو مجرم اور بے وقعت محسوس کرتے ہیں‬

‫مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں‬

‫نا امیدی محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں‪ ،‬اور شاید خود کشی کی خواہش بھی۔‬

‫‪:‬اپنے جسم میں آپ کو معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ‬

‫بے چینی‪ ،‬گھبراہٹ یا اشتعال یا غصہ محسوس کرتے ہیں‬

‫تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور توانائی نہیں پاتے‬

‫سو نہیں سکتے یا بہت زیادہ سوتے ہیں‬

‫صبح سویرے اور‪/‬یا رات بھر جاگتے ہیں‬


‫سر درد یا پیٹ کی خرابی رہتی ہے‬

‫جنسی تعلقات میں دلچسپی کھو دیتے ہیں‬

‫کھا نہیں سکتے اور وزن کھو دیتے ہیں یا زیادہ 'سکون سے کھا سکتے' ہیں اور وزن بڑھا لیتے ہیں۔‬

‫دوسرے لوگ محسوس کر سکتے ہیں کہ آپ۔‬

‫کام پر غلطیاں کرتے ہیں یا توجہ نہیں دے پاتے‬

‫غیر معمولی طور پر خاموش اور پیچھے ہٹتے نظر آتے ہیں یا لوگوں سے گریز کر رہے ہیں‬

‫معمول سے زیادہ چیزوں کے بارے میں فکر کرتے ہیں‬

‫معمول سے زیادہ چڑچڑے ہیں‬

‫معمول سے زیادہ یا کم سو رہے ہیں‬

‫مبہم جسمانی مسائل کی شکایت کرتے ہیں‬

‫اپنی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرنا چھوڑ دیتے ہیں – آپ اپنے بال یا کپڑے نہیں دھوتے‬

‫اپنے گھر کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال کرنا چھوڑ دیتے ہیں – آپ کھانا پکانا چھوڑ دیتے ہیں‪ ،‬چیزیں سلیقے سے نہیں رکھتے یا‬
‫اپنے بستر پر چادریں تبدیل کرنا بھول جاتے ہیں‬

‫ڈپریشن کیوں ہوتی ہے؟‬

‫ڈپریشن کمزوری کی عالمت نہیں۔ یہ سب سے زیادہ پر عزم لوگوں کو پیش آ سکتی ہے – یہاں تک کہ مشہور لوگ‪ ،‬کھالڑی اور‬
‫مشہور شخصیات بھی ڈپریشن کا شکار ہو سکتی ہیں۔‬

‫کبھی افسردہ ہونے کی وجہ واضح ہو گی‪ ،‬کبھی نہیں۔ یہ نا امیدی ہو سکتی ہے‪ ،‬مایوسی ہو سکتی ہے یا اس کی وجہ کوئی چیز یا‬
‫کسی اہم شخص کو کھو دینا ہو سکتی ہے۔‬

‫اکثر ایک سے زیادہ وجوہات ہوتی ہیں اور یہ مختلف لوگوں کے لئے مختلف ہوں گی۔ ہم ذیل میں چند عام وجوہات بیان کرتے ہیں‬

‫‪:‬زندگی کے واقعات اور ذاتی حاالت‬

‫جسمانی صحت‬

‫بچپن کا صدمہ‬

‫کیا میں خود بہتر ہو سکتا ہوں؟‬

‫اچھی خبر یہ ہے کہ ڈپریشن کے شکار زیادہ تر لوگ اپنی مدد آپ کے کام کرنے سے خود ہی بہتر ہو جائیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ‬
‫بذات خود ڈپریشن پر قابو پا سکیں‪ ،‬جس سے آپ کو کامیابی کا احساس ملے گا اور مستقبل میں اگر افسردگی محسوس کریں گے تو‬
‫دوبارہ ایسے احساسات سے نمٹنے کا اعتماد پیدا ہو گا۔‬
‫اس کتابچے میں دی گئی کچھ تجاویز پر عمل کرنے سے ڈپریشن کی مدت کم ہو سکتی ہے اور مستقبل میں آپ کو ٹھیک رہنے میں‬
‫مدد مل سکتی ہے۔‬

‫لیکن کچھ لوگوں کو اضافی مدد کی ضرورت ہوتی ہے‪ ،‬خاص طور پر اگر ان کی ڈپریشن شدید ہو یا یہ طویل عرصے سے جاری‬
‫ہو یا جن طریقوں سے انہوں نے بہتری النے کی کوشش کی وہ کامیاب نہ ہوئے ہوں۔‬

‫اگر آپ پہلی بار ڈپریشن کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کے دوبارہ ڈپریشن میں مبتال ہونے کا تقریبا ً ‪ 50:50‬امکان ہے۔ اس لیے یہ‬
‫جاننا ضروری ہے کہ اگر آپ کو ضرورت ہو تو مدد کیسے حاصل کی جائے‬

‫ڈپریشن کے معاملے میں مجھے کیا مدد مل سکتی ہے؟‬

‫اگر اپنے طور پر بہتر ہونے کی کوشش کرنا آپ کی مرضی کے مطابق یا اتنی جلدی کام نہ کر رہا ہو تو اپنے جنرل فزیشن سے‬
‫بات کرنا اچھا خیال ہو سکتا ہے۔‬

‫ڈپریشن میں مبتال زیادہ تر لوگوں کا عالج ان کے جنرل فزیشن یا ڈاکٹر کرتے ہیں۔ اگر آپ کا باقاعدہ طور پر ڈاکٹر نہیں تو اپنے‬
‫مقامی عالقے میں کسی ایسے ڈاکٹر کو تالش کرنے کی کوشش کریں جس کے ساتھ آپ راحت محسوس کرتے ہوں اور جسے آپ‬
‫باقاعدگی سے مل سکتے ہوں۔‬

‫آپ کا جنرل فزیشن یا ڈاکٹر آپ کی عالمات کا جائزہ لینے اور یہ جاننے کے لئے آپ سے بات کرے گا کہ آپ کے لئے کون کون‬
‫سے عالج کارآمد ہوں گے۔‬

‫آپ کے لئے بہترین عالج کا انحصار آپ کی ڈپریشن کی موجودہ سطح‪ ،‬یہ کتنے عرصے سے چل رہی ہے‪ ،‬اور ماضی میں آپ کے‬
‫ڈپریشن میں مبتال رہنے پر ہے۔‬

‫آپ کا جنرل فزیشن یا ڈاکٹر آپ کا مناسب جسمانی چیک اپ بھی کر سکتا ہے اور آپ کو ادویات بھی دے سکتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ‬
‫ہے کہ کچھ جسمانی بیماریاں ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہیں۔ اگر آپ پہلے سے ہی کسی جسمانی بیماری کا عالج کروا رہے ہیں تو‬
‫آپ کے جنرل فزیشن یا ڈاکٹر کے لئے اس کے بارے میں جاننا ضروری ہو گا۔‬

‫نفسیاتی طریقہ عالج‬

‫کسی سے بات کریں‪ :‬اگر آپ کو اپنی زندگی میں کوئی بری خبر ملی یا کوئی بڑی پریشانی ہوئی ہے تو اس پر گفتگو بند کرنے کی‬
‫کوشش نہ کریں۔ اس سے آپ کو کسی قریبی کو بتانے میں مدد مل سکتی ہے کہ آپ اس کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں۔ اگر‬
‫آپ محسوس نہیں کرتے کہ آپ کسی سے بات کر سکتے ہیں تو لکھنے کی کوشش کریں کہ آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔‬
‫متحرک رہیں‪ :‬اگر آپ کے لئے ممکن ہو تو کچھ ورزش کے لئے باہر نکلیں خواہ صرف تھوڑی سی چہل قدمی کے لئے۔ اس سے‬
‫آپ کو جسمانی طور پر فٹ رہنے اور بہتر نیند آنے میں مدد ملے گی۔ اس سے آپ کو دوسری چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے میں‬
‫بھی مدد مل سکتی ہے نہ کہ تکلیف دہ خیاالت اور احساسات پر۔‬

‫مناسب طریقے سے کھائیں‪ :‬ہو سکتا ہے آپ کو زیادہ بھوک نہ لگے‪ ،‬لیکن باقاعدگی سے کھانے کی کوشش کریں۔ جب آپ کو‬
‫ڈپریشن ہو تو بڑی جلدی وزن کم ہو جانا اور وٹامنز کی کمی ہو جانا – یا بہت زیادہ جنک فوڈ کھانا اور نہ چاہتے ہوئے وزن بڑھ‬
‫جانا – آسان سی بات ہے۔ متوازن غذا‪ ،‬جس میں بہت سارے پھل اور سبزیاں شامل ہوں‪ ،‬آپ کے جسم اور دماغ کو صحت مند‬
‫رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔‬

‫شراب اور منشیات سے بچیں‪ :‬شراب سے آپ چند گھنٹے بہتر محسوس کر سکتے ہیں لیکن یہ درحقیقت طویل عرصے میں ڈپریشن‬
‫کو بد تر بنا دیتی ہے۔ غیر قانونی منشیات‪ }،‬خاص طور پر چرس‪ ،‬ایمفیٹامینز‪ ،‬کوکین اور ایکسٹیسی پر بھی اس کا اطالق ہوتا ہے۔‬

‫نیند کا معمول بنائیں‪ :‬ہر رات ایک ہی وقت پر سونے کی کوشش کریں اور ہر صبح ایک ہی وقت پر اٹھیں۔ سونے سے پہلے کچھ‬
‫ایسے سکون آور کام کریں جن سے آپ لطف اندوز ہوں‪ ،‬جیسے سکون آور موسیقی سننا یا کتاب پڑھنا۔ اگر آپ سو نہیں سکتے تو‬
‫بستر سے اٹھیں اور کچھ پرسکون کریں جیسے صوفے پر خاموشی سے بیٹھنا۔‬

‫آرام دہ سرگرمیاں آزمائیں‪ :‬اگر آپ ہر وقت تناؤ محسوس کرتے ہیں تو آرام کرنے کی مشقیں‪ ،‬یوگا‪ ،‬مساج‪ ،‬اروما تھراپی یا کوئی اور‬
‫سرگرمی آزمائیں۔‬

‫کچھ ایسا کریں جس سے آپ لطف اندوز ہوں‪ :‬کچھ ایسا کرنے کے لئے باقاعدہ وقت نکالیں جس سے آپ واقعی لطف اندوز ہوں –‬
‫جیسے کوئی گیم کھیلنا‪ ،‬پڑھنا یا کوئی اور مشغلہ۔‬

‫ڈپریشن کے بارے میں پڑھیں‪ :‬ڈپریشن کے بارے میں بہت سی کتابیں اور ویب سائٹس موجود ہیں۔ وہ آپ کو یہ سمجھنے} میں مدد‬
‫کر سکتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے‪ ،‬بہتر طریقے سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی دے سکتے ہیں اور دوستوں اور رشتہ داروں کی یہ‬
‫سمجھنے میں بھی مدد کر سکتے ہیں کہ آپ کس تجربے سے گزر رہے ہیں۔‬

‫خود پر رحم کھانے کی مشق کریں‪ :‬آپ ایک کمال پسند ہو سکتے ہیں جو اپنے کام میں بہت محنت کرتا ہو۔ اپنے لئے زیادہ حقیقت‬
‫پسندانہ اہداف یا توقعات} طے کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے آپ پر مہربان بنیں۔‬

‫وقفہ کریں‪ :‬کچھ دنوں کے لئے اپنے روزمرہ معموالت سے دور رہنا واقعی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اپنے آپ کو اپنے روزمرہ‬
‫کے تناؤ اور پریشانیوں سے وقفہ دیں۔ اگر آپ اپنے ماحول کو بدل سکتے ہیں‪ ،‬خواہ چند گھنٹوں کے لئے بھی‪ ،‬تو یہ مفید ہو سکتا‬
‫ہے۔‬
‫کسی امدادی گروپ میں شامل ہوں‪ :‬جب آپ کو ڈپریشن ہو تو اپنی مدد کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اسی طرح کی صورت حال میں‬
‫دوسرے لوگوں سے بات کرنا مفید ہو سکتا ہے۔ کچھ خیاالت کے لئے اس کتابچے کے آخر میں تنظیموں کی فہرست پر ایک نظر‬
‫ڈالیں۔‬

‫پر امید رہیں‪ :‬اپنے آپ کو یاد دالئیں کہ بہت سے دوسرے لوگوں کو ڈپریشن ہوئی اور وہ بہتر ہو گئے – اس کے لئے مدد دستیاب‬
‫ہے اور آپ اس مدد کے حق دار ہیں جو خود کو بہتر محسوس کرنے لئے آپ کو درکار ہے۔‬

You might also like