You are on page 1of 5

‫تق‬ ‫ن‬ ‫ع‬ ‫ت‬

‫ل‬ ‫ن‬
‫ج اب صدر اور می رے عزیز سا ھی و‪ ،‬اسالم ی کم۔می را ام گل ب ہار ہ‬
‫ے۔آج می ری ریر‬
‫ت ن‬ ‫ض‬
‫ے کہ پ اک چ ی ن دوس ی اور وج وان کا کردار۔‬ ‫ہ‬
‫ی ہ‬ ‫وع‬ ‫کا مو‬

‫اس سال چین پاک سفارتی تعلقات کی ‪ ۷۱‬ویں سالگرہ کا جشن منایا جارہا‬

‫ہے ۔ ماضی کو دیکھیں تو دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی ہمیشہ مدد کی‬

‫ہے؛ مستقبل پرنظردوڑائ یں تو دونوں ممالک کی خوش حالی اور ترقی ایک‬

‫دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔‬

‫ءکی دہائی میں‪ ۱۵۰۰۰‬پاکستانی اور چینی محنت کشوں نے‪۱۹۶۰‬‬

‫مشترکہ طور پر شاہراہ قراقرم تعمیر کی ۔ یہ سڑک پاک چین دوستی کی گواہی‬

‫دیتی ہےاور اس نے دونوں ممالک کو سماجی زندگی کے تمام شعبوں میں بھی‬

‫قریب الیا ہے۔‬

‫جب بات پاک چین دوستی کی ہو تو ہمیں چین پاک اقتصادی راہداری کا‬

‫ض‬
‫رور ذکر کرنا چاہیے۔ ‪۲۰۱۳‬ء میں وزیر اعظم لی کی چیانگ نے اپنے دورہ‬

‫پاکستان کے دوران ی ہ تجویز پیش کی تھی۔چین پاک اقتصادی راہداری یعنی‬

‫سی پیک ‪،‬دونوں ممالک کی تاریخی دوستی کا ایک اہم سنگ میل ہے اور‬

‫"بیلٹ اینڈ روڈ" حکمت عملی کے فروغ کے لئے ایک مرکزی ‪ ،‬عملی ‪ ،‬اور‬
‫نیا منصوبہ ہے ۔‪۲۰۱۳‬ءسے اب تک سی پیک نے مرحلہ وار بہت سے عمدہ‬

‫نتائج حاصل کیے ہیں۔ یہ دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے ‪،‬‬

‫دوستانہ تعاون کو فروغ دینے ‪ ،‬دونوں ممالک کی عوام کے لئے روشن‬

‫مستقبل کی تعمیر اور اس منصوبے سے ملحقہ عالقوں کی عوام کو فائدہ‬

‫پہنچانے کے حوالے سےایک بہت کارآمد پراجیکٹ ہے۔‬

‫حالیہ برسوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور طبی امداد کے لیے دونوں‬

‫ملکوں نےبھی ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔‪۲۰۲۰‬ءمیں کورونا وائرس کی‬

‫وبا ءکے دوران چین اور پاکستان کےمابین باہمی حمایت نے دنیا پر یہ ثابت‬

‫کردیا کہ اس وبا ءسے مقابلےکے لیےبین االقوامی تعاون اور اتحاد بہت‬

‫ضروری ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کسی بھی کڑی آزمائش میں ہمیشہ ایک‬

‫دوسرے کی فوری امداد کرتے رہے ہیں۔ حمایت و امداد کے یہ جذبات غیر‬

‫مشروط اور مخلصانہ طور پر دوستی کے بے لوث جذبے کے بہترین ترجمان‬

‫ہیں۔‬

‫بالشبہ پاک چین دوستی کو ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہرا ہونے‬

‫کا اعزاز حاصل ہے۔ مگر مستقبل میں مواقع اور چیلنجز ایک ساتھ رہتے ہیں۔‬
‫ہنگامہ خیز عالمی صورتحال کے پس منظر میں دونوں ممالک کوی ہ سوچنا‬

‫چاہیےکہ سی پیک کو مستقل طور پر کیسےآگے بڑھایا جائےاور چین پاکستان‬

‫کی گہری دوستی کو کیسے مزید فروغ دیا جائے۔نئے دور میں نوجوانوں کی‬

‫ض‬
‫حیثیت سے ہمیں دونوں ممالک کی دوستی کو برقرار رکھنے میں رور فعال‬

‫کردار ادا کرنا چاہیے۔‬

‫پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنے کی طالب علم ہوں ‪،‬‬ ‫ابھی میں‬

‫یونیورسٹی میں داخل ہونے سے پہلے میں اس زبان کے بارے میں بہت کم‬

‫جانتی تھی‪ ،‬لیکن پیشہ ورانہ علم کے گہرےمطالعہ کے ساتھ مجھے اس زبان کو‬

‫سیکھنے کی اہمیت کا احساس ہوا۔بطور اردو طالب علم میرا خیال ہے کہ ہماری‬

‫زندگی دونوں ممالک کے تعلقات سے جڑی ہوئی ہے۔ اقتصادی اور معاشرتی‬

‫تعاون کے لئے مخصوص زبان کے ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے ۔زبان‬

‫ممالک کی سرحدوں کو توڑ سکتی ہے اور خطوں اور ثقافتوں کی رکاوٹوں کو‬

‫بھی دور کرسکتی ہے۔ اردو سیکھنے کے بعد بہت سے چینی طالب علم آج کل‬

‫پاکستان میں سی پیک کے مختلف منصوبوں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر‬

‫رہے ہیں ‪ ،‬اور ساتھ ہی کچھ دوسرے لوگ تعلیم کے میدان اور صحافت کی‬
‫پہلی صف میں جدوجہد کررہے ہیں ‪ ،‬جس سے پاکستانی لوگوں کو چین کے‬

‫بارے میں بہتر تاثرات قائم کرنے میں مدد ملی ہے ۔ بطور اردو طالب‬

‫علم ‪،‬میں یہ ذمہ داری بھی نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گی کہ چینی لوگ‬

‫پاکستان کے بارے میں بہتر تاثرات قائم کریں اور ایک دوسرے کی ثقافت ‪،‬‬

‫سماجی اقدار کو سمجھیں ۔ ‪۲۰۱۹‬ءمیں میری خوش قسمتی تھی کہ مجھے‬

‫وظیفہ پر پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ تاہم اچانک وبا‬

‫آنے کی وجہ سے میں وہاں نہیں جا سکی۔ مستقبل میں اگر مجھے موقع مال تو‬

‫میں پاکستان جانے کے لیے بہت پُر امید ہوں کہ وہاں کی ثقافت ‪ ،‬سماجی اقدار‬

‫‪ ،‬لوگوں کے پیار سے محظوظ ہو سکوں گی ۔اب ہمیں کرنا یہ ہے کہ اردو‬

‫کو اچھی طرح سے سیکھیں اور بین االقوامی تناظر سے دنیا کی معلومات کو‬

‫سمجھیں‪،‬تا کہ ہم چین اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔‬

‫چاہے پچھلے ستر سالوں میں بین االقوامی صورتحال جس طرح بھی‬

‫تبدیل ہوئی ہو ‪ ،‬چین پاک تعلقات ہمیشہ مستقل استحکام کی طرف ترقی کرتے‬

‫ت‬
‫رہے ہیں۔آخر میں می ں پ اک چ ی ن دوس ی کی نیک خواہشات کے اظہار کے لیے شعر‬

‫پن تق‬
‫‪:‬کی دو سطروں پر ا ی ریر ختم کروں گی‬
‫کس درجہ خوش جمال ہیں‪،‬خوش رنگ کس قدر‬

‫آنکھوں کی روشنی ہیں مکیں اس زمین کے‬

‫دوستی پاک و چین ہے الزوال‬

‫دوستی ان کی رہے قائم سدا‬

You might also like