You are on page 1of 4

‫ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری‬

‫‪ - November 29, 2020‬ڈاکٹر طاہر مسعود ‪-‬‬

‫ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری ترقی پسند تحریک کے بانیوں میں سے ہیں۔ وہ ان ادیبوں میں ہیں جو معاشرے اور علم و ادب کے جمے جمائے افکار و تصورات میں‬
‫اپنی تخلیقی فکر سے تبدیلی کا نقطٔہ آغاز بن جاتے ہیں۔ ایک پختہ کار اور منفرد افسانہ نگار کی حیثیت سے ان کی شہرت کی ابتدا ترقی پسند تحریک سے پہلے‬
‫ہی ہو گئی تھی۔ ان کے افسانوں کا پہال مجموعہ ’’محبت اور نفرت‘‘ (‪1933‬ء) تھا جس میں ان کے سولہ افسانے شامل تھے۔ ان میں کئی افسانے انہوں نے پہلے‬
‫ہندی میں لکھے تھے جس کی بابت انہوں نے لکھا‪
:‬‬
‫’’اگر یہ کہوں تو خودستائی نہ ہوگی کہ میں نے ہندی افسانہ نویسی میں ایک نئے اسلوب اور ایک نئے دور کا آغاز کیا۔‘‘

‫اختر حسین رائے پوری کے یہ افسانے بھی جو ترقی پسند تحریک سے پہلے لکھے گئے‘ اپنے موضوعات‘ تکنیک اور مقاصد کے لحاظ سے ترقی پسندانہ ہی کہے جائیں‬
‫گے۔ اس لیے کہ ان میں اس وقت کے مکروہ سماجی حقائق کی نمائندگی ملتی ہے اور ساتھ ہی ایک انسانی درد مندی اور خلوص بھی جس سے پتا چلتا ہے کہ‬
‫ادیب اپنے معاشرے اور اس کے زخموں اور ناسوروں کا دکھ درد اپنے دل میں رکھتا ہے اور وہ معاشرے کو ایک صحت مند اور دکھوں اور مصیبتوٍں سے پاک‬
‫معاشرہ دیکھنے کا آرزو مند ہے۔ یقینا رومان بھی ان کے افسانوں کا موضوع ہے کیوں کہ ان کے خیال میں ’’رومان بھی زندگی کی ایک تلخ حقیقت ہے اور کوئی‬
‫وجہ نہیں کہ اس کی کلفتوں کو چھپایا جائے۔‘‘ لیکن رومان کے ساتھ انہوں نے جن سماجی مسائل پر توجہ کی اور جن کرداروں کو اپنی کہانیوں میں پیش کیا ان‬
‫میں طوائفیں‘ مزدور‘ گداگر اور پسے اور کچلے ہوئے طبقات کے کردار ہیں جن کو ادب میں پہلے جذبات کی اس شدت اور درد مندی سے اور حقیقت پسندانہ انداز‬
‫میں پیش کرنے کی روایت ابھی مستحکم نہیں ہوئی تھی۔ یوں بعد میں کرشن چندر‘ منٹو اور عصمت نے افسانہ نگاری کی ان ہی پگڈنڈیوں کو شاہراہ بنایا جنہیں‬
‫اختر حسین اور احمد علی جیسے افسانہ نگاروں نے ہموار کیا تھا۔ اس طرح اردو افسانے کے ارتقا میں اختر حسین رائے پوری کے افسانے ایک سنگ میل کی حیثیت‬
‫رکھتے ہیں اور ان کی قدر و قیمت اور اہمیت تاریخی نوعیت کی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

‫اختر حسین رائے پوری اس لحاظ سے بھی اردو ادب اور اردو تنقید کی تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے کہ ترقی پسند تحریک کی فکری اور نظری بنیاد ان ہی کے‬
‫انقالب آفریں مضمون ’’ادب اور زندگی‘‘ سے پڑی۔ یہ مضمون جو جوالئی ‪1935‬ء کے رسالہ ’’اردو‘‘ میں چھپا تھا‘ اردو کی ادبی تنقید کے ٹھہرے ہوئے تاالب میں‬
‫پہال پتھر ثابت ہوا جس سے اٹھنے والی لہروں اور ان کے تالطم نے ادب کی غرض و غایت اور زندگی سے اس کے ربط ضبط اور تعلق کے حوالے سے روایتی‬
‫تصورات کو یکسر بدل کر رکھ دیا۔ مجنوں گورکھ پوری نے اس مضمون کو ترقی پسند تحریک کا سنگ بنیاد قرار دیا۔ خود سجاد ظہیر جو اس تحریک کے سب‬
‫سے فعال اور متحرک ادیب تھے‘ جنہوں نے اس تحریک کی لفظی داستان اپنی بے حد دل چسپ اور معلومات افزا کتاب ’’روشنائی‘‘ میں قلم بند کی ہے‘ اختر‬
‫حسین رائے کے مذکورہ مضمون کی بابت لکھا ہے ’’میرے خیال میں یہ ہماری زبان میں پہال مضمون ہے جس میں مبسوط اور مدلل طریقے سے نئے ترقی پسند ادب‬
‫کی تخلیق کی ضرورت بتائی گئی ہے۔ اس اہم مضمون کے مصنف کی حیثیت سے اختر حسین رائے پوری کو اردو کے ترقی پسند ادب کی تحریک کے بانیوں میں‬
‫اّو لیت حاصل ہے۔‘‘

‫چناں چہ ‪1936‬ء میں جب انجمن ترقی پسند مصنفین کے باقاعدہ قیام اور اس کے دستور العمل طے کرنے کے لیے جو اجالس ہوتے رہے ان میں ڈاکٹر اختر حسین‬
‫رائے پوری بھی شامل تھے۔ جب ترقی پسند تحریک کے ذیر اثر غیر ملکی ادب کو اردو میں منتقل کرنے کا کام شروع ہوا تو علی سردار جعفری نے لکھا کہ اختر‬
‫حسین رائے پوری بھی ترجمہ کرنے والوں میں شامل تھے اور انہوں نے بنگالی کے انقالبی شاعر نذراالسالم کی بنگلہ نظموں کا ترجمہ ’’پیاِم شباب‘‘ اور روسی‬
‫مصنف میکسم گورکی کی آپ بیتی کو اردو کا جامہ پہنایا۔ دونوں ترجمے انجمن ترقی اردو (ہند) سے شائع ہوئے۔ مگر یہ بھی اپنی جگہ حقیقت ہے کہ وہ اس‬
‫تحریک کا ساتھ بہت دور تک نہ دے سکے اس کی وجہ سجاد ظہیر کے نزدیک یہ تھی کہ ان کے خیال میں ڈاکٹر رائے پوری کو نجی مالی مشکالت اور دنیا میں‬
‫ترقی کرنے کی خواہش ترقی پسند ادب کی مشکل ذمے داریوں سے دور کھینچ کر لے گئی۔ لیکن شاید اس کی وجہ یہ بھی رہی کہ تحریک کاواضح جھکأو روس‬
‫اور اشتراکیت کی طرف ہو گیا جس ے ڈاکٹر رائے پوری کو اتفاق نہ تھا۔ دل چسپ واقعہ یہ بھی ہے کہ باوجود ترقی پسند تحریک اور انجمن ترقی پسند مصنفین‬
‫سے الگ تھلگ ہو جانے کے آزادی کے بعد انجمن کے ذمہ داروں نے انہیں تنظیم سے نکالنے کا اعالن کر دیا۔

‫میں جون ‪1981‬ء کی ایک شام ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری سے مالقات کے لیے ان کی خدمت میں حاضر ہوا۔ دل میں کچھ دھڑکا سا بھی لگا تھا کہ جانے گفتگو‬
‫کے لیے پوری طرح آمادگی ہو یا نہ ہو اس لیے کہ فون پر جب بھی میں نے ان سے انٹرویو کے لیے وقت طلب کیا تو دل گرفتی کے ساتھ کہنے لگے‪
:‬‬
‫’’مجھے رہنے دیں‘ گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہا ہوں۔ بینائی جواب دے چکی ہے۔ لکھنے پڑھنے کا کام عرصہ ہوا چھوٹ چکا اور اب تو بس میں ہوں اور میری‬
‫یادیں ہیں۔‘‘

‫میرے اصرار پر انہوں نے وقت تو دے دیا لیکن ان کی دل گرفتہ معذرت سے ان کا اّو لین افسانہ ’’زبان بے زبانی‘‘ (مطبوعہ نگار‘ لکھنٔو مارچ ‪1934‬ء) یاد آگیا۔ عمر‬
‫کی انسٹھویں دہلیز پر وہ اپنے ہی افسانے کا کردار بن چکے تھے۔ یہ افسانہ برگد کے ایک پیڑ کی کہانی ہے جو دنیا کے سرد و گرم کا مزا چکھنے کے بعد آہستہ آہستہ‬
‫عمر رسیدہ ہو جاتا ہے لیکن ساتھ ہی اپنے غیر فانی ہونے کا احساس بھی اس کے اندر موجود رہتا ہے۔

‫جب میں پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ان کے بنگلے کا پتا پوچھتے ہوئے کسی طرح پہنچا تو وہ پھولوں اور کیاریوں سے آراستہ الن میں بید کی آرام کرسی پر‬
‫بیٹھے میرا انتظار کر رہے تھے۔ ان کا پالتو کتا ان کے نزدیک ہی کھڑا وفاداری سے ُد م ہال رہا تھا۔ اردگرد پرندے پنجروں میں اپنے رنگین پروں میں سمٹے بیٹھے تھے۔‬
‫مجھ پر نظر پڑتے ہی کتا غراتا ہوا لپکا‘ میری جان تو ویسے ہی کتوں سے جاتی ہے‘ٹھٹھک کر رک گیا‘ تب ہی ڈاکٹر رائے پوری کی تسلی دیتی آواز آئی‪
:‬‬
‫’’آجایئے کچھ نہیں کہے گا۔‘‘

‫ان سے باتیں شروع ہوئیں تو وقت گزرنے کا احساس ہی نہ ہوسکا۔ رات بھیگ چلی تھی‘ یوں یہ انٹرویو دو نشستوں میں مکمل ہوا۔

‫اس انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی خود نوشت لکھ رہے ہیں اس کی چند قسطیں صہبا لکھنوی اپنے رسالہ ’’افکار‘‘ میں چھاپ چکے تھے۔ پھر کسی‬
‫وجہ سے یہ سلسلہ بند ہو گیا تھا۔ انٹرویو کی اشاعت کے بعد ان کی خود نوشت ’’گرِد راہ‘‘ چھپی اور مقبول ہوئی۔ اختر حسین رائٔی پوری سے پھر مالقات کی‬
‫سعادت نصیب نہ ہوئی۔ ‪ 2‬جون ‪1992‬ء کو ان کا بالوا آگیا۔

‫ڈاکٹر اختر حسین رائے پوری جون ‪1912‬ء کو رائے پور میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن پٹنہ (صوبہ بہار) تھا۔ والد صاحب بہ سلسلہ مالزمت رائے پور مقیم تھے۔ چناں‬
‫چہ ڈاکٹر رائے پوری نے وہیں سے میٹرک کیا اور ‪1928‬ء میں کلکتہ چلے گئٔی جہاں سے انٹر میڈیٹ کرنے کے بعد علی گڑھ کا سفر اختیار کیا۔ علی گڑھ یونیورسٹی‬
‫سے تاریخ میں ایم اے کی سند لے کر وہ پیرس گئے اور پیرس یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کیا۔ ‪1930‬ء میں مولوی عبدالحق انہیں اپنے ساتھ حیدر آباد دکن لے گئے‬
‫اور یوں وہ انجمن ترقی اردو میں مولوی صاحب کے ادبی معاون کے طور پر کام کرتے رہے۔ ترقی پسند تحریک اور انجمن ترقی پسند مصنفین کے قیام کے اگلے سال‬
‫‪1937‬ء میں آپ یورپ چلے گئے جہاں تین سال قیام کیا اور ‪1940‬ء میں لوٹ آئے۔ آل انڈیا ریڈیو میں تین سال تک بہ طور نائب نیوز ایڈیٹر کام کیا۔ ‪1943‬ء میں‬
‫استعفٰی دے کر آئندہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ رہنے کا ارادہ کر لیا۔ جس کے بعد ایم اے او کالج امرتسر میں تاریخ کے پروفیسر اور وائس پرنسپل مقرر ہوئے۔‬
‫‪1945‬ء میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمٔہ تعلیم میں مشیر تعلیم کے عہدے پر تعینات کیے گئے۔ انہیں اس محکمے میں رہتے ہوئے‬
‫محکمٔہ تعلیم کے مشیر اور مشہور انگریز ماہر تعلیم سرجان سارجنٹ اور عبوری دور کے وزیر تعلیم موالنا ابوالکالم آزاد کے ساتھ کام کرنے کی سعادت بھی ملی۔‬
‫موالنا سے مشورہ کرکے وہ پاکستان چلے آئے اور یہاں تعلیم ہی کے محکمے میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔ پھر اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے وابستہ ہوگئے‬
‫اور کراچی یونیورسٹی میں بھی کچھ عرصہ وزٹنگ پروفیسر رہے۔

‫ڈاکٹر اختر حسین رائے کو سات زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ انہوں نے اردو‘ ہندی اور انگریزی زبانوں میں لکھا ہے۔ دو افسانوی مجموعے ’’محبت اور نفرت‘‘ اور‬
‫’’زندگی کا میلہ‘‘ جن کے کئی افسانے دوسری زبانوں میں ترجمہ کیے گئے‘ ادبی تنقید کے بھی دو مجموعے ہیں ’’ادب اور انقالب‘‘ اور ’’روشن مینار‘‘ کالی داس کے‬
‫مشہور ڈراما ’’شکنتال‘‘ کا بھی ترجمہ کیا۔ مولوی عبدالحق کی ہدایت پر نذراالسالم کی بنگلہ نظموں اور میکسم گورکی کی خود نوشت کا تین جلدوں میں ترجمہ‬
‫کیا۔ ہندی افسانوں کا مجموعہ ’’آگ اور آنسو‘‘ بھی چھپ کر ہندی پڑھنے والوں میں مقبول ہو چکا ہے۔

‫اختر حسین رائے پوری کی اہلیہ حمیدہ اختر بھی کئی کتابوں کی مصنفہ‘ جب کہ ان کے صاحبزادے عرفان حسین انگریزی کے ممتاز کالم نگار ہیں۔

‫طاہر مسعود‪ :‬کہا جاتا ہے کہ برصغیر کی معروف ترقی پسند تحریک آپ کے ایک مضمون ’’ادب اور زندگی‘‘ سے شروع ہوئی‘ آپ کے خیال میں اس تحریک کے پس‬
‫منظر میں کون سے مقاصد اور حاالت کار فرما تھے؟

‫اختر رائے پوری‪ :‬اب تک یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ ترقی پسند تحریک میں صرف کمیونسٹ اور بائیں بازو کے افراد شامل تھے‘ حاالنکہ یہ درست نہیں ہے۔ اس‬
‫تحریک میں مختلف الخیال لوگ شامل تھے مثًال جہاں اس تحریک میں سجاد ظہیر اور ان جیسے کمیونسٹ نظریہ رکھنے والے دیگر ادیب شامل تھے‘ وہیں اس‬
‫تحریک سے منشی پریم چند‘ مولوی عبدالحق اور موالنا عبدالمجید سالک وغیرہ بھی متاثر تھے۔

‫قصہ یہ ہے کہ ‪ 1936‬میں سجاد ظہیر انگلستان سے تعلیم ختم کرکے واپس آئے تو انہیں ایک انجمن بنانے کا خیال آیا۔ انہوں نے لکھنٔو میں ادیبوں کو جمع کیا اور‬
‫ایک جلسہ کیا جس کی صدارت منشی پریم چند نے کی اور یوں انجمن ترقی پسند مصنفین کا قیام عمل میں آیا۔ یہاں میں آپ کو یہ واضح کر دوں کہ اس انجمن‬
‫کے قیام سے ‪1935‬ء میں رسالہ ’’اردو‘‘ میں میرا مقالہ ’’ادب اور زندگی‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا تھا جو آج بھی اس تحریک کا پیش رو کہالتا ہے۔

‫طاہر مسعود‪ :‬لیکن ترقی پسندوں کے ایک گروپ کا دعوٰی ہے کہ ترقی پسند تحریک کا پیش رو افسانوں کا مجموعہ ’’انگارے‘‘ ہے جس میں چار افسانہ نگاروں کے‬
‫افسانے شامل تھے جو افسانے کو خیالی دنیا سے نکال کر حقیقی دنیا میں الئے تھے اور جرٔات مندانہ لب و لہجہ اختیار کیا تھا۔

‫اختر رائے پوری‪ :‬یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ترقی پسند تحریک ’’انگارے‘‘ نامی کتاب سے شروع ہوئی۔ ‪1936‬ء میں سجاد ظہیر کے تین افسانے‘ احمد علی کے دو‘‬
‫رشید جہاں کے بھی غالبًا دو اور محمودالظفر کا ایک افسانہ شامل کرنے کے بعد یہ کتاب وجود میں آئی تھی اور ان تمام افسانہ نگاروں کی یہ پہلی تحریریں‬
‫تھیں۔ اس مجموعے کو آپ دیکھیں تو اس کے تقریبًا تمام ہی افسانے جنسی مسائل سے تعلق رکھتے تھے اور یہ کسی اعتبار سے بھی ادبی معیارات پر پورے نہیں‬
‫اترتے۔ اگر اس کی کوئی خوبی تو صرف اتنی کہ اس نے پڑھنے والوں میں ایک ہیجان پیدا کیا کیوں کہ لوگ اس قسم کی تحریروں کے عادی نہیں تھے۔ حکومت نے‬
‫اس کتاب کو ضبط کر لیا تو کہا جانے لگا کہ حکومت نے اس کتاب کو انقالبی ہونے کی وجہ سے ضبط کیا ہے حاالں کہ حکومت نے اس کتاب کواس لیے ضبط کیا‬
‫تھا کہ فحشیات کا ایک پلندہ تھا۔ اس زمانے میں رسالہ ’’اردو‘‘ کے مدیر مولوی عبدالحق تھے۔ اس رسالے میں قاضی عبدالغفار نے نقاش کے نام سے ’’انگارے‘‘ پر‬
‫ریویو لکھا جس میں کہا کہ اس کتاب میں وہ سب فحش افسانے احمد علی کے ہیں جنہیں اس کتاب میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا اور مجھے یاد ہے کہ انہوں نے‬
‫بعد میں ان افسانوں کے لکھنے پر کسی رسالے میں معذرت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ میں نے یہ افسانے یورپ کے بعد مصنفوں سے‘ جو جنسی مسائل پر کھل کر‬
‫لکھتے ہیں‘ متاثر ہو کر لکھے ہیں۔ مثًال جیمس جوائنس اور ورجینا وولف وغیرہ۔ سوال یہ ہے کہ ان فحش افسانوں کا تعلق اس تحریک سے کیسے ہو سکتا ہے جو‬
‫ایک طرف یہ دعوٰی کر رہی تھی کہ وہ ملک کی آزادی اور معاشرے کی اصالح کے لیے کام کر رہی ہے۔

‫طاہر مسعود‪ :‬گویا ’’انگارے‘‘ اس اعتبار سے پہلی کتاب ہے جس نے برصغیر میں آزاد رجحان سے لکھنے کے سلسلے کو جنم دیا؟

‫اختر رائے پوری‪ :‬اس سے پہلے کبھی ایسے کھلے الفاظ میں انسان کی پوشیدہ زندگی کے بارے میں تحریریں نہیں لکھی گئی تھیں لیکن ساتھ ہی یہ بات بھی ہے کہ‬
‫’’انگارے‘‘ نے ہلچل ضرور مچائی‘ لیکن اس کی ادبی اہمیت کچھ نہیں ہے مثًال آپ دیکھیں قاضی عبدالغفار نے ‪1928‬ء میں ’’لیلٰی کے خطوط‘‘ لکھے۔ آپ اسے پڑھیں‬
‫گے تو بے ساختہ داد دیں گے۔ ایک سوسائٹی عورت پر کیسے مظالم کرتی ہے کہ وہ طوائف بننے پر مجبور ہو جائے۔ اس موضوع کو قاضی عبدالغفار نے اپنے آرٹسٹک‬
‫انداِز بیان سے زندہ کر دیا ہے۔

‫طاہر مسعود‪ :‬آپ ترقی پسند تحریک کے پس منظر کے بارے میں کچھ فرمائیں گے؟

‫اختر رائے پوری‪ :‬جی ہاں آپ اس تحریک کو ‪1947‬ء سے قبل کے پس منظر میں دیکھیے۔ اس تحریک میں شامل ادیبوں کا سیاسی عقیدہ خواہ کچھ ہو لیکن اس‬
‫امر پر سب ہی ادیب متفق تھے کہ ملک کو انگریزوں کے تسلط سے آزاد ہونا چاہیے اور یہ کہ جنگ آزادی سے ادب کو علیحدہ نہیں رہنا چاہیے اور ان ہی وجوہات‬
‫کی بنا پر غیرکمیونسٹ ادیبوں نے بھی اس تحریک سے دل چسپی لی۔

‫طاہر مسعود‪ :‬آپ کے خیال میں اس تحریک کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟

‫اختر رائے پوری‪ :‬اس تحریک نے حصول آزادی تک ایک کام تو ضرور کیا مختلف الخیال مصنفوں اور ادیبوں کے ذہن کو جنگ آزادی کی طرف مائل کیا اور ادیبوں‬
‫اور شاعروں نے عوام کا مشاہدہ شروع کیا اور ادبی تخلیق کا نیا دور شروع ہوا۔

‫طاہر مسعود‪ :‬تاہم آپ اس بات سے تو اتفاق کریں گے کہ اس تحریک کے بیش تر مصنف زندگی کو ایک ہی عینک سے دیکھتے رہے اور یکساں موضوعات پر یکساں‬
‫قسم کی تحریریں لکھتے رہے؟

‫اختر رائے پوری‪ :‬اس تحریک نے بڑا ادب یا بڑے ادیب پید انہ کیے ہوں لیکن اس نے ادب میں ایک معاشی شعور ضرور پیدا کیا ہے۔

‫طاہر مسعود‪ :‬آپ ایک عرصے تک ترقی پسند تحریک سے وابستہ رہے اور…؟

‫اختر رائے پوری‪( :‬بات کاٹ کر) میرا کبھی بھی ترقی پسند تحریک سے بہت گہرا تعلق نہیں رہا‘ البتہ انجمن ترقی پسند مصنفین کے انتخابات میں‘ میں امرتسر اور‬
‫دّلی میں انجمن کی قائم شاخوں کا صدر منتخب ہوا تھا اور اور اگر کوئی جلسہ اور مشاعرہ وغیرہ ہوتا تو اس میں شرکت بھی کر لیتا تھا لیکن درحقیقت میں نے‬
‫کبھی خود کو کبھی ترقی پسند نہیں کہا اور نہ ہی کبھی اس کا لیبل لگایا۔

‫طاہر مسعود‪ :‬یہ تو عجیب بات ہے کہ آپ انجمن کے عہدے دار بھی تھے اور کبھی اس سے تعلق بھی ظاہر نہیں کیا؟

‫اختر رائے پوری‪ :‬لیبل لگانے کی کیا ضرورت ہے‘ لوگ میری تحریروں سے اندازہ لگا سکتے تھے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں یا میرے خیاالت کیا ہیں۔

‫طاہر مسعود‪ :‬ترقی پسندوذں نے آپ کو اپنی تحریک سے کن وجوہات کی بنا پر علیحدہ کیا؟

‫اختر رائے پوری‪ :‬پاکستان بننے کے بعد ترقی پسندوں نے الہور میں ایک جلسہ منعقد کیا جس میں انہوں نے اعالن کیا کہ اختر حسین رائے پوری‘ پروفیسر احمد‬
‫علی اور وقار عظیم ترقی پسند نہیں ہیں‘ حاالں کہ میرا متعلق اس انجمن سے کبھی کا ختم ہو گیا تھا اور آج بھی مجھے نہیں معلوم کہ وہ انجمن ابھی باقی ہے‬
‫یا ختم ہو گئی۔

‫طاہر مسعود‪ :‬آپ نے علیحدگی کا سبب نہیں بتایا؟

‫اختر رائے پوری‪ :‬بات یہ ہے کہ ‪1948‬ء میں‘ میں نے ایک رسالے میں ’’پاکستان میں اردو‘‘ کے عنوان سے ایک مضمون لکھا جس میں‘ میں نے یہ کہا کہ اب نیا ملک‬
‫وجود میں آچکا ہے اور ادیبوں کا فرض ہے کہ وہ اب اپنی توانائیاں اس ملک کے مسائل کو سمجھنے میں‘ اسے استحکام بخشنے میں اور اس کی بہتری میں صرف‬
‫کریں جس پر انہوں نے میری انجمن سے علیحدگی کا اعالن کر دیا۔

‫طاہر مسعود‪ :‬آپ کو اپنے زمانے میں مشرق و مغرب کی بڑی شخصیات سے ملنے کا اتفاق ہوتا رہا ہے ان میں اقبال‘ ابوالکالم آزاد اور نہرو جیسی شخصیات شامل‬
‫ہیں‘ ان میں سے چند کا ایک ذکر کرنا پسند کریں گے؟

‫اختر رائے پوری‪ :‬جی ہاں! میں نےلوگوں کے اصرار پر ماہنامہ ’’افکار‘‘ میں اپنی یادداشتیں لکھنی شروع کی تھیں لیکن آٹھ قسط لکھنے کے بعد میرے بینائی خراب‬
‫ہو گئی۔ میں نے کوشش کی کہ کسی کے ذریعے اسے مکمل کرائوں لیکن کوئی قابل اعتبار آدمی نہیں مال۔

‫یہ ‪1933‬ء کے آغاز کا ذکر ہے میں علی گڑھ میں طالب علم تھا‘ اس زمانے میں ترکی کے ایک مشہور آدمی رئوف بے‘ جو اتاترک کے ساتھی تھی اور ان کی کابینہ‬
‫میں بھی شامل تھے‘ ہندوستان آئے اور جامعہ ملیہ کالج دہلی میں تقاریر کیں۔ عالمہ اقبال ایسے ہی ایک جلسے کی صدارت کے لیے الہور سے دہلی آئے۔ جلسے میں‬
‫رئوف بے نے اتاترک کی سیکولر پالیسی کی حمایت میں تقریر کی جس پر عالمہ اقبال نے بڑی وضاحت سے اس کا جواب دیا۔ میں نے پہلی بار عالمہ اقبال کو یہیں‬
‫دیکھا اور متاثر ہوا۔ ان کے اردو اور فارسی کالم سے تو میں پہلے ہی متاثر تھا۔ تقریر سننے کے بعد ان سے ملنے کی ہمت کی۔ وہ دریا گنج میں ڈاکٹر انصاری کے گھر‬
‫ٹھہرے ہوئے تھے۔ میں ان سے ملنے چال گیا۔ انہوں نے مجھے ملنے کی اجازت دے دی۔ جب میں کمرے میں داخل ہوا تو وہ پلنگ پر لیٹ کر حقہ پی رہے تھے اور ان‬
‫کا دیرینہ مالزم اللہ بخش دروازے پر بیٹھا تھا۔ میں نے اپنا تعارف کرایا ور ِادھر ُا دھر کی باتوں‬

‫طاہر مسعود‪
:‬‬
‫اختر رائے پوری‪:‬‬

You might also like