You are on page 1of 2

‫مطالعہ کی اہمیت۔۔۔۔ایک درد انگیز تحریر‬

‫*محمد شاہد رضا نعمانی*‪     ‬‬


‫‪      ‬‬
‫قدرت نے انسان کو محاسن و کماالت کا مرقع بنایا ہے اسے ایسےایسے نعمت عظمی سے سرفراز کیا ہے کہ اسے تربیت‪       ‬‬
‫دینے اور بروےکار النے سے انسانی کماالت جگمگا اٹھتے ہیں اور انسان معراج کمال حاصل کرسکتا ہے‬
‫انہیں میں سے ایک *مطالعہ* ہے لکھنے اور بولنے میں تو چھوٹا ہے مگر‪  ‬کام بہت بڑا ہے کیونکہ تمام علوم و فنون ‪           ‬‬
‫کے تالے اسی سے کھلتے ہیں اگر اسے تمام علوم و فنون کا *ماسٹر کی* کہا جاے تو شاید بےجا نہ ہوگا‬

‫کثرت مطالعہ سے نگاہ میں ایسی وسعت اور گہرائ و گیرائ پیدائ ہوتی ہے کہ اسے ادنی سے ادنی شئ م حقیقت و‪         ‬‬
‫فطرت کا سربستہ راز نظر آنے لگتا ہے اس کے دماغ م بیک وقت افکار و خیاالت کا ہجوم‪  ‬عقل کے دریچے میں طواف‪       ‬‬
‫‪   ‬کرتی نظر آتی ہے‬
‫علم ایک غائب چیز ہے ‪ ،‬یہ‪  ‬ایک ایسا پوشیدہ مخفی اور مستور راز ہے جس کے دروازے صرف اور صرف مطالعہ ہی‪       ‬‬
‫‪ ‬ذریعے کھل سکتے ہیں‬
‫‪ ‬‬
‫پرندہ پر سے نہیں اڑتا بلکہ یقین سے اڑتا ہے اور یقین کےلے علم چاہیئے اور علم حاصل کرنے کےلے مطالعہ شرط ہے ‪         ‬‬
‫لہذا‪  ‬اگر آپ کو ہوا میں اڑان بھرنا ہے ‪ ،‬افالک میں سیر کرنا ہے تو ہمیں اور آپ کو پڑھنا ہوگا ‪  ،‬مطالعہ کرنا ہوگا ‪  ،‬ذوق‬
‫مطالعہ اور شوق مطالعہ کو ہم رقاب اور ہم سفر بنانا ہوگا تبھی ہی چاند پر کمند‪  ‬ڈالنے کی آرزو شرمندہ تعبیر ہو سکتی‬
‫ہے ورنہ بغیر مطالعہ کے اپنی آرزوں کی معراج کرانا *ہوائ قلعے تعمیر کرنے*‪  ‬کے مترادف ہے ۔‬

‫یاد رکھیں ! فقط ڈگریاں‪  ‬ہی علم نہیں ‪  ،‬معامالت مہر ومحبت اور واردات عشق و عاشقی کی داستان پڑھنے کے‪           ‬‬
‫بجاے دنیا کی بہترین کتب کو زیر مطالعہ رکھیں‪  ‬پھر آپ پر زندگی کے المحدود دراز کھلنے شروع ہوجائیں گے عجیب و‬
‫غریب حجابات کے انکشاف کا تسلسل آپ کو ورطئہ حیرت میں ڈال دے گا اور آپ کو احساس ہوگا کہ علم کی حقیقی‬
‫طاقت کیا ہے اس کا پاور کس درجے کا ہے اس کی طاقت و قوت اور عظمت و رفعت کو جاننے کےلے مطالعہ کو شعار‬
‫زندگی بنائیں اسے اپنا ساتھی بنائیں یقینا وہ دن دور نہیں جس دن کامیابی آپ کی قدم بوسی کرتی نظر آے گی اور آپ‬
‫الکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن بن جائیں گے‬

‫میرے دوستو ! آپ سب احباب قدرت کے شاہکار ہیں ‪ ،‬دلکش ‪ ،‬شوخ اور نہایت ہی پر رونق و پروقار اور خوبصورت‪        ‬‬
‫ہیں‪  ‬لیکن خوبصورتی محض شکل و شباہت اور حسین و جمیل چہرے‪  ‬سے نہیں ہوتی یاوروں ! علم و ہنر سے ہوتی ہے ‪،‬‬
‫لیاقت و صالحیت سے ہوتی ہے ‪ ،‬فہم و فراست اور عقلمندی اور دانشمندی سے ہوتی ہے اسے ہم جتنا نکھاریں گے ‪ ،‬جتنا‬
‫سینچے گے وہ اتنا ہی پھلے گا پھولےگا ‪ ،‬چہرے کی بناو سنگھار اور اس کی زیب و آرائش یہ مردوں کا شیوہ نہیں بلکہ‪ ‬‬
‫‪ Makeup‬عورتوں کا ضابطئہ حیات ہے ‪ ،‬یہ عورتوں کی روش ہے ‪ ،‬ہمیں اپنی علمی تہذیبی تمدنی لیاقت و صالحیت میں‬
‫کرنے کی ضرورت ہے ‪ ،‬ہمیں اس میں بانکپن پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اس کےلے *مطالعہ* ایک قیمتی اثاثہ اور‬
‫مضبوط ہتھیار ہے۔‬

‫‪ ‬سرور علم ہے کیف شراب سے بہتر‬


‫کوئی رفیق نہیں ہے کتاب سے بہتر‬
‫‪    ‬‬
‫جس طرح کثرت مطالعہ کے بےشمار فوائد ہیں وہیں پہ قلت مطالعہ اور ترک مطالعہ کے بھی بے شمار خسارے ہیں‪       ‬‬
‫‪ ‬جو‪  ‬ہماری ذات پر‪  ‬رخنہ اندازی کرتی ہے مین نے چند زیر تحریر کرنے کوشش کی ہے‬

‫مطالعہ کی کمی سے انسان کے اندر‪  ‬شکوک شبہات جنم لیتے ہیں اس کے اندر احساس کمتری جیسی بری صفت ‪         ‬‬
‫بہت تیزی کے ساتھ انگڑائیاں لیتی نظر آتی ہیں‪  ‬جوکہ ایک طالب علم کےلے نہایت ہی مضر ہے حاالنکہ کسی بھی آدمی کو‬
‫نہ ہی احساس کمتری کا شکار ہونا چاہیئے اور نہ احساس برتری کا بلکہ اپنا مطمح نظر اعتدال کی راہ پر گامزن رکھنا‬
‫چاہیئے اسی طرح‪  ‬قلت مطالعہ ہمارے دلوں کو خوف و حراساں کی وادیوں میں ڈھکیلتا ہے ‪ ،‬بولنے میں خوف اور جھجک‬
‫پیدا کرتا ہے ‪ ،‬عقل و خرد کے دریچے کو پراگندہ خیال سے دوچار کرتا ہے ‪ ،‬یقینا قلت مطالعہ سے ہمارا ذہن اندھکار میں‬
‫رہتا ہے اور ہمیں احساس تک نہیں ہوتا۔لہذا ایسے کئ اور نقصانات ہیں جو ہماری شخصیت کو رفتہ رفتہ اندر سے‬
‫‪ ‬کھوکھال کرتی رہتی ہیں پر ہمیں ذرہ برابر غم نہیں ہوتا‬

‫اگر ہماری شخصیت مجروح ہوتی ہے تو کہیں نہ کہیں ہم ہی اس کے ذمہ دار ہیں‪  ‬ہم ہی اس کے سزاوار ہیں ‪           ‬‬
‫کیونکہ مطالعہ انسان کی غذا ہے وہ ہمیں مثبت راہ پر گامزن کرتا ہے لہذا جب ہم نے اسے اس کا خوراک نہیں دیا تو وہ‬
‫خود اپنی خوراک کی تالش میں منفی راہ کی طرف بہک گیا اس کی وجہ ہم ہی ہیں لہذا ہمیں اپنی وقار کو سمجھنا ہوگا‬
‫ہم اپنی ذات کو دوسرے سے بہتر جانتے ہیں اسے ہمیں سدھارنا ہوگا الگ سے کوئ آسمان سے فرشتہ نازل نہیں ہوگا‬

‫اخیر میں اہلل تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو مطالعہ کرنے کی توفیق دے ساتھ ہی ساتھ اس پر عمل کرنے کے ‪     ‬‬
‫بھی توفیق مرحمت فرماے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‬
‫آمین‬

‫ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے‬


‫جو دل پہ گذری ھے رقم کرتے رہیں گے‬

‫*از قلم ‪  :‬محمد شاہد رضا نعمانی*‪     ‬‬

You might also like