You are on page 1of 2

‫‪8/20/22, 1:46 PM‬‬ ‫کتاب سے دوری‪ ،‬ایک المیہ ‪ -‬ہم سب‬

‫مطالعہ کی تین قسمیں ہیں ( ‪ ) 1‬خاموش مطالعہ یا سائلینٹ ریڈنگ‪ ،‬یعنی حروف پر تلفظ کیے بغیر پڑھتے‬

‫جانا‪ ،‬یہ طریقہ سب سے زیادہ رائج اور مقبول ہے ( ‪ ) 2‬حروف پر تلفظ کرتے ہوئے دھیمی یا بلند آواز سے کتاب‬

‫پڑھنا‪ ،‬یہ طریقہ ان قارئین کے لئے سب سے زیادہ مفید ہوتا ہے جو اہِل زبان نہیں ہوتے‪ ،‬کیوں کہ اس طریقے‬

‫سے بولنے اور صحیح تلفظ کرنے کی خوب مشق ہوجاتی ہے ( ‪ ) 3‬استماع‪ ،‬یعنی دوسرے سے سننا‪ ،‬یہ‬

‫طریقہ عام طور پر بینائی سے محروم لوگ اختیار کرتے ہیں۔‬

‫مطالعہ درحقیقت صاحِب مطالعہ کو مختلف قسم کے عقائد ونظریات‪ ،‬افکار و خیاالت‪ ،‬ثقافت وروایات‪ ،‬تجربات و‬

‫مشاہدات‪ ،‬ملکوں‪ ،‬شہروں‪ ،‬بستیوں‪ ،‬آبادیوں‪ ،‬ویرانوں درختوں‪ ،‬پہاڑوں‪ ،‬دریأوں بلکہ پورے عالم کی سیر کراتا ہے‪،‬‬

‫عربی کا ایک مشہور محاورہ ہے ”زمانے کا بہترین دوست کتاب ہے“ جس کو شورش مرحوم نے اس طرح کہا‬

‫ہے ‪” :‬کتاب سا مخلص دوست کوئی نہیں“۔ اسی طرح ایک مفکر کہتا ہے ‪” :‬کتابوں کا مطالعہ انسان کی‬

‫شخصیت کو ارتقاء کی بلند منزلوں تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ‪ ،‬حصول علم ومعلومات کا وسیلہ اور عملی و‬

‫تجرباتی سرمایہ کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرنے اور ذہن وفکر کو روشنی فراہم کرنے کا‬

‫معروف ذریعہ ہے“‬

‫مطالعہ کا شخصیت سازی میں بھی بہت بڑا کردار ہے اور مطالعہ اپنی تحریر کو خوبصورت بنانے کے لئے ایک‬

‫بہترین زیور بھی ہے‪ ،‬چند سطور کی تحریر کے لئے اگر سو صفحات کا مطالعہ کیا جائے تو تب جاکر کہیں تحریر‬

‫پر کشش اور ماثر بن جاتی ہے‪ ،‬مطالعہ بند ذہنوں کو کھولنے کی چابی ہے‪ ،‬طرح طرح کے علوم وفنون سے‬

‫واقفیت کی کنجی ہے‪ ،‬مطالعہ کند ذہن کو ذہین اور ذہین کو ذہین ترین بناتا ہے‪ ،‬مطالعہ سے علم میں وسعت‬

‫اور گہرائی پیدا ہوتی ہے‪ ،‬انسان دسیوں فضولیات اور لغویات سے بچ جاتا ہے اور اس کا وقت قیمتی بن جاتا‬

‫ہے‪ ،‬اس میں کوئی شک نہیں کہ عمومی طور پر مطالعہ انتہائی مفید ہوتا ہے لیکن جتنا یہ مفید ہوتا ہے اتنا یہ‬

‫مٔوثر بھی ہوتا ہے۔‬

‫انسان کسی کتاب کو پڑھتے ہوئے الشعوری طور پر اس کے مصنف کے خیاالت و نظریات سے متاثر ہو تا چال‬

‫جاتا ہے‪ ،‬اس لئے مطالعہ میں کتاب کے انتخاب کو بھی بہت بڑی اہمیت حاصل ہے‪ ،‬اگر پڑھی جانے والی کتاب‬

‫ایسی ہو کہ جو انسان کے ایمان اور اخالق کو بگاڑدے تو اس کے پڑھنے سے نہ پڑھنا بہتر ہے‪ ،‬آج کل بعض‬

‫‪https://www.humsub.com.pk/252641/abuafnan-ahmad-14/‬‬ ‫‪1/2‬‬
‫‪8/20/22, 1:46 PM‬‬ ‫کتاب سے دوری‪ ،‬ایک المیہ ‪ -‬ہم سب‬

‫ناپختہ علم نوجوانوں کی گمراہی اور لبرل ازم کی طرف میالن کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ مستند علمی‬

‫شخصیات سے راہنمائی لئے بغیر ہر ایرے غیرے کی کتابیں اور لٹریچر پڑھتے ہیں‪ ،‬جب کتاب پڑھنے سے فارغ‬

‫ہوجاتے ہیں تو ذہن میں کئی شکوک وشبہات نے جنم لیا ہوتا ہے۔‬

‫‪https://www.humsub.com.pk/252641/abuafnan-ahmad-14/‬‬ ‫‪2/2‬‬

You might also like