You are on page 1of 2

‫داڑھ کا درد ۔۔۔۔۔۔‬

‫دائیں طرف کی اوپر والی آ خری داڑھ میں شدید درد تھا ۔۔ نمک لگا کر ادرک چبائی ۔۔‬
‫لونگ نرم کر کے رکھا ۔۔۔ ٹوتھ پیسٹ لگا کر برش کیا ۔۔۔ اور مرتا کیا نہ کرتا کے تحت‬
‫نیلی انسیڈ بھی کھا لی ۔۔۔ مگر درد ۔۔۔۔ میں نا مانوں کی روش پہ رہا ۔۔۔۔ ماش کے آ ٹے‬
‫کی طرح اور بھی اکڑ گیا ۔ یہ وہ سارے ٹوٹکے ہیں جو وقتا فوقتا ہم دانت درد میں آ‬
‫زماتے ہیں اور شانت ہو جاتے ہیں ۔۔۔ ڈینٹسٹ کے پاس جانے سے ہم کپکپانے لگتے ہیں ۔۔‬
‫چند سال پیشتر اشد ضرورت کے تحت وزٹ کیا تو اسکے چئیر نما بیڈ پہ لیٹتے ہی بی پی‬
‫لو کر بیٹھے ۔۔۔ ٹھنڈے پسینے چھوٹ گئے گمان ہوا نبض ڈوب رہی ہے ۔۔۔ سو ڈینٹسٹ کے‬
‫اسسٹنٹ نے صاحب کو بال کے ہاتھ میں ہاتھ دیا اور پھر کبھی تشریف النے کو کہا ۔۔۔۔‬
‫باہر بیٹھی لمبی قطار نے پیشنٹ کم ہونے پر ایک سکھ کی سانس لی ۔۔‬
‫اب کے جو ظالم درد چھڑا تو پورا دن اور رات کھا گیا نہ مانا نہ بہال ۔۔۔ درد نے آ دھے‬
‫سر کو بھی لپیٹ میں لے لیا ۔۔۔ بے بس ہو کے سر دائیں کروٹ تکیے پر ڈال دیا ۔۔۔۔ خدا‬
‫جانتا ہے پندرہ صدیاں تھیں جو ہم پہ درد کی کیفیت میں بیت گئیں ۔۔۔ درد اور بڑھ گیا تڑپ‬
‫کر تکیے سے سر اٹھا لیا ۔۔ اف ۔۔۔۔ فقط پندرہ ظالم منٹ گزرے تھے ۔۔۔ چند گھنٹے انتظار‬
‫کے بعد صاحب آ گئے آ فس سے ۔۔۔ کیفیت دیکھ کر الماری سے ایک ہومیو ڈراپس نکالے‬
‫اور پانچ ڈراپس پال کے دو کاٹن بڈ پہ لگا کر متاثرہ داڑھ میں لگا دیئے ۔۔۔۔ یقین کیجیے دوا‬
‫لگنے کی دیر تھی درد ایسے بھاگا جیسے تھانیدار کو دیکھ کر چور بھاگتا ہے ۔۔۔ یوں ہم‬
‫اپنی داڑھ بچا لینے میں فی الحال کامیاب رہے ۔۔۔‬
‫اس دوا کے مزید فوائد بھی ہیں ۔۔۔ چند ایک لکھ رہی ہوں ۔۔‬
‫۔۔۔۔۔۔ کسی بھی چوٹ کی صورت میں براِہ راست چند قطرے ٹپکا لینے سے بہتا ہوا خون ‪1‬‬
‫فوری رک جاتا ہے ۔۔۔ اور دس قطرے پانی میں مال کر پینے سے چوٹ کی درد سے بھی‬
‫فوری افاقہ ہوتا ہے ۔‬
‫۔ منہ سے بدبو آ ئے تو چند قطرے پانی میں ڈال کو کلیاں کر لیجئے اور ناپسندیدہ بدبو ‪2‬‬
‫سے فوری نجات پائیے ۔‬
‫۔ دانت نکلوانے یا دانت بھروانے کے بعد والے درد میں چند قطرے دن میں تین دفعہ ‪3‬‬
‫پینے سے فوری افاقہ ملتا ہے ۔‬
‫۔ دانت درد کی حالت میں مسوڑھوں کے درد ‪ ،‬تپکن اور سوجن میں بھی فائدہ مند ‪4‬‬
‫ہے ۔‬
‫۔ ان چوٹوں کے لیئے بھی فائدہ مند ہے جہاں چوٹ کے بعد جگہ سرخ یا خون جمنے ‪5‬‬
‫سے نیلی ہو جائے ۔‬
‫۔ حرام مغز اور دماغی چوٹوں میں بھی انتہائی مفید ہے ۔ ‪6‬‬
‫۔ ہڈیوں کے ٹوٹنے میں بھی دوران عالج اسکے قطرے پینا بہت افادیت رکھتا ہے ۔ ‪7‬‬
‫۔ موچ کی درد اور تکلیف میں بھی یہ دوا بے حد اکسیر ہے ۔ ‪8‬‬
‫۔ بہت زیادہ چھینکیں آ نے کا بھی عالج ہے ۔ ‪9‬‬
‫۔ سر میں چوٹ لگنے کی صورت میں فوری طور پر اسکے دس قطرے پال دینے سے ‪10‬‬
‫سر میں خون جمتا نہیں ہے ۔۔۔ بصورت دیگر مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے ۔‬
‫مفاِد عامہ کے لیئے تحریر کیا ہے ۔ دوا گھر میں ہمیشہ ضرور رکھیے ۔۔ دوا کا نام ہے ۔۔۔‬
‫‪Arnica Montana‬‬

You might also like