You are on page 1of 7

‫پیارا اسالم‬

‫!!میں اب بہت ہی زیادہ تھک گئی ہوں۔۔۔۔‬


‫سمجھ نہیں آتا کہ روؤں یا چیخوں‬
‫کیا جواز پیش کروں آپ کو‬
‫کیا بتاؤں آپ کو‬

‫میرے ہللا! میں ہارنے لگی ہوں‬


‫اپنی نفس کی خواہشات پوری کر کرکے‬
‫میرا دل اب درد سے پھٹنے کے قریب ہے‬
‫میں چیخ چیخ کر رونا چاہتی ہوں‬
‫میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں‬
‫آج پھر میں نے ایک وعدہ توڑ دیا‬
‫اب تو اپنے وعدوں پر بھی اعتبار نہیں ہے‬
‫کیسے بچاؤں خود کو اِن سب سے‬

‫ہللا فِتنے بڑھتے جا رہے ہیں‬


‫ُگناہ کی دعوت قدم قدم پر ہے‬
‫یہ میرے قدم جکڑنے لگیں ہیں‬
‫کچھ پل ایمان کے گزرتے ہیں تو‬
‫کچھ وقت گناہوں کی نظر ہو جاتے ہیں‬

‫‪2‬‬
‫ہللا اب خود سے بھاگنے کا دل کرنے لگا ہے‬
‫کیونکہ وعدہ توڑ توڑ کر تھک گئی ہوں‬
‫بار بار ایک ہی غلطی دہرانے لگی ہوں‬
‫بار بار ایک ہی گناہ کرنے لگی ہوں‬

‫ہللا!! میں کیسے بڑھوں آپ کی جانب‬


‫یہ ابلیس مجھے روکتا ہے‬
‫یہ مجھے آپ سے دور کر دیتا ہے‬
‫!یہ ایسے بہکاتا ہے ہللا‬
‫میں مان جاتی ہوں اُس کی بات‬
‫ہللا! میں پھر سے وعدہ توڑ دیتی ہوں‬

‫ہللا!! میں تو قرآن کی طالبہ ہوں نا‬


‫"ص َراطَ ا ْل ُم ْ‬
‫ستَقِي َم" کی راہی ہوں نا‬ ‫میں تو ِ‬
‫ہللا میری منزل تو آخرت ہے نا‬
‫ہللا دیکھیں نا میں قرآن کی طالبہ ہوکر‬
‫ستَقِي َم" کی راہی ہوکر"‬ ‫ص َراطَ ا ْل ُم ْ‬‫ِ‬
‫میں "ڈرامے" دیکھنے لگی ہوں‬

‫!!!آہ! میرے ہللا‬


‫‪3‬‬
‫میں اپنی روح کو پھر سے ُرالنے لگی ہوں‬
‫ہللا آپ مجھے دیکھیئے نا‬
‫میری اِن آنکھوں میں اب آنسوں ہیں‬
‫میں اِنہی آنکھوں سے نافرمانی کرکے آرہی ہوں‬
‫میں اب اِن آنکھوں سے قرآن کو کیسے دیکھوں گی‬
‫ہللا میں اِن آنکھوں کو اب سجدے کی جگہ‬
‫کیسے متوجہ کروں گی‬

‫میں تو قرآن کی طالبہ ہوں نا‬


‫صحابہ کی زندگی ہونی چاہیے‬ ‫ؓ‬ ‫میری انجوائمنٹ تو‬
‫تھی‬
‫مجھے تو اُن وقت کو اِن کتابوں کو پڑھنے میں‬
‫لگانا تھا‬
‫مجھے تو اُن کی زندگی سے سیکھنا تھا‬
‫ص َراطَ ا ْل ُم ْ‬
‫ستَقِي َم پر چلنا سیکھنا‬ ‫مجھے تو اُن سے ِ‬
‫تھا‬

‫ہللا میں وقت کہاں لگا آئی ہوں‬


‫میرے ہللا میں وعدہ توڑ آئی ہوں‬
‫میں قرآن ب ُھال آئی ہوں‬
‫‪4‬‬
‫کیونکہ قرآن پڑھنے والے "ڈرامے" نہیں دیکھتے‬
‫وہ وقت ضائع نہیں کرتے ہیں‬

‫ہللا مجھے تو وہ وقت نکال کر "تدبر" پر لگانا تھا‬


‫ہللا میں اُسے "ڈرامے" پر لگا آئی ہوں‬
‫ہللا میں پھر سے وعدہ توڑ آئی ہوں‬
‫ہللا میں پھر سے روح کو زخمی کرکے آئی ہوں‬

‫ہللا میں آپ کے پاس سسکتی روح کو لیکر آئی ہوں‬


‫یہ بہت رو رہی ہے ہللا‬
‫ہللا میں اِسے ُچپ نہیں کرا پا رہی ہوں‬
‫ہللا یہ اندر بہت چیخ رہی ہے‬
‫میں اِسے خاموش نہیں کرا پا رہی ہوں‬
‫ہللا یہ زخمی ہوگئی ہے اُن "ڈراموں" کو دیکھ کر‬
‫ہللا میں اِس پر مرہم نہیں کر پا رہی ہوں‬
‫ہللا میری روح تڑپ رہی ہے کیونکہ‬
‫میری اِن آنکھوں نے تو "نامحرم" کو دیکھنا چھوڑ‬
‫دیا تھا‬
‫مگر آج یہ اُن "ڈراموں کے نامحرم" کو دیکھ کر‬
‫آئی ہیں‬
‫‪5‬‬
‫میرے ہللا میری آنکھیں بہہ رہی ہیں‬
‫ہللا میری یہ آنکھیں تو آپ کی محبت میں روتی ہیں‬
‫آج یہ "نامحرم" کو دیکھنے کے غم میں رو رہی‬
‫ہیں‬
‫میرے جسم کا ہر عضو گناہوں کے غم میں چیخ رہا‬
‫ہے‬

‫میرے ہللا مجھے بچا لیجیۓ اِس فتنے کے دور میں‬


‫مجھے روک لیجیۓ اُن گناہوں کی طرف بڑھنے‬
‫سے‬
‫میں اور میری روح اب تھکنے لگے ہیں اِن گناہوں‬
‫سے‬
‫مجھے اپنی رحمت کی آغوش میں لے لیجیۓ میرے‬
‫ہللا‬

‫میرے ہللا اِس زخمی روح کی مرہم کر دیجیئے‬


‫میری اِن غم میں ُڈبی آنکھوں کو معاف کر دیجیئے‬
‫مجھے ایک بار پھر سے اِستقامت دے دیجیئے‬
‫ت ُگناہ دے تب آپ‬
‫میرے ہللا جب ابلیس دعو ِ‬
‫‪6‬‬
‫میرے قدموں کو جما دیجیئے گا تاکہ میں بڑھ نہ‬
‫سکوں‬

‫میرے ہللا مجھے معاف کر دیجیئے‬


‫🌹️♥⁦🌹!!میرے ہللا میری توبہ قبول کر لیجیۓ۔۔۔۔۔‬

‫‪7‬‬

You might also like