You are on page 1of 2

‫‪4/11/23, 8:07 AM‬‬ ‫‪ | Facebook‬اردو تحریر ‪Request Best Novel's &،‬‬

‫اللہ تعالٰی نے رزق کے ‪ 16‬دروازے مقرر کئے ہیں اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں۔ جس نے یہ چابیاں حاصل کر لیں وہ کبھی تنگدست نہیں‬
‫رہے گا۔‬
‫۔‬
‫* پہلا دروازہ نماز ہے۔ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کے رزق سے برکت اٹھا دی جاتی ہے۔ وہ پیسہ ہونے کے باوجود بھی پریشان رہتے ہیں۔‬
‫* دوسرا دروازہ استغفار ہے۔ جو انسان زیادہ سے زیادہ استغفار کرتا ہے توبہ کرتا ہے اس کے رزق میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اللہ ایسی‬
‫جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے کبھی اس نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔‬
‫* تیسرا دروازہ صدقہ ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ تم اللہ کی راہ میں جو خرچ کرو گے اللہ اس کا بدلہ دے کر رہے گا‪ ،‬انسان جتنا دوسروں پر‬
‫خرچ کرے گا اللہ اسے دس گنا بڑھا کر دے گا‬
‫* چوتھا دروازہ تقوٰی اختیار کرنا ہے۔ جو لوگ گناہوں سے دور رہتے ہیں اللہ اس کیلئے آسمان سے رزق کے دروازے کھول دیتے ہیں۔‬
‫* پانچواں دروازہ کثرِت نفلی عبادت ہے۔ جو لوگ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرتے ہیں اللہ ان پر تنگدستی کے دروازے بند کر دیتے ہیں۔‬
‫اللہ کہتا ہے اگر تو عبادت میں کثرت نہیں کرے گا تو میں تجھے دنیا کے کاموں میں الجھا دوں گا‪ ،‬لوگ سنتوں اور فرض پر ہی توجہ‬
‫دیتے ہیں نفل چھوڑ دیتے ہیں جس سے رزق میں تنگی ہوتی ہے‬
‫٭ چھٹا دروازہ حج اور عمرہ کی کثرت کرنا ‪ ،‬حدیث میں آتا ہے حج اور عمرہ گناہوں اور تنگدستی کو اس طرح دور کرتے ہیں جس طرح آگ‬
‫کی بھٹی سونا چاندی کی میل دور کر دیتی ہے‬
‫٭ ساتواں دروازہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا۔ ایسے رشتہ داروں سے بھی ملتے رہنا جو آپ سے قطع تعلق ہوں۔‬
‫٭ آٹھواں دروازہ کمزوروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا ہے۔ غریبوں کے غم بانٹنا‪ ،‬مشکل میں کام آنا اللہ کو بہت پسند ہے‬
‫٭ نوواں دروازہ اللہ پر توکل ہے۔ جو شخص یہ یقین رکھے کہ اللہ دے گا تو اسے اللہ ضرور دے گا اور جو شک کرے گا وہ پریشان ہی‬
‫رہے گا‬
‫٭دسواں دروازہ شکر ادا کرنا ہے۔ انسان جتنا شکر ادا کرے گا اللہ رزق کے دروازے کھولتا چلا جائے گا‬
‫٭ گیارہواں دروازہ ہے گھر میں مسکرا کر داخل ہونا ‪ ،،‬مسکرا کر داخل ہونا سنت بھی ہے حدیث میں آتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے‬
‫فرمایا اللہ فرماتا ہے کہ رزق بڑھا دوں گا جو شخص گھر میں داخل ہو اور مسکرا کر سلام کرے‬
‫٭بارہواں دروازہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرنا ہے۔ ایسے شخص پر کبھی رزق تنگ نہیں ہوتا‬
‫٭ تیرہواں دروازہ ہر وقت باوضو رہنا ہے۔ جو شخص ہر وقت نیک نیتی کیساتھ باوضو رہے تو اس کے رزق میں کمی نہیں ہوتی‬
‫٭چودہواں دروازہ چاشت کی نماز پڑھنا ہے جس سے رزق میں برکت پڑھتی ہے۔ حدیث میں ہے چاشت کی نماز رزق کو کھینچتی ہے اور‬
‫تندگستی کو دور بھگاتی ہے‬
‫‪https://www.facebook.com/groups/570124153340954/?multi_permalinks=1949045055448850&ref=share‬‬ ‫‪1/2‬‬
‫‪4/11/23, 8:07 AM‬‬ ‫‪ | Facebook‬اردو تحریر ‪Request Best Novel's &،‬‬

‫٭ پندرہواں دروازہ ہے روزانہ سورہ واقعہ پڑھنا ۔۔ اس سے رزق بہت بڑھتا ہے‬
‫٭ سولواں دروازہ ہے اللہ سے دعا مانگنا۔ جو شخص جتنا صدق دل سے اللہ سے مانگتا ہے اللہ اس کو بہت دیتا ہے‬

‫‪https://www.facebook.com/groups/570124153340954/?multi_permalinks=1949045055448850&ref=share‬‬ ‫‪2/2‬‬

You might also like