You are on page 1of 2

‫سورٔہ نور کا تعارف‬

‫مقاِم نزول‪:‬‬
‫سورٔہ نور مدینہ منورہ میں نازل ہوئی ہے۔ ( خازن‪ ،‬تفسیر سورۃ النور ‪) ۳۳۳ / ۳ ،‬‬
‫رکوع اور ٓایات کی تعداد‪:‬‬
‫اس میں ‪ 9‬ر کوع اور ‪ 64‬آیتیں ہیں ۔‬
‫’’نور ‘‘نام رکھنے کی وجہ ‪:‬‬
‫اس سورت کی ٓایت نمبر ‪ 35‬اور ‪ 40‬میں بکثرت لفظ’’نور‘‘ ذکر کیا گیا ہے‪ ،‬اس مناسبت سے اسے ’’سورٔہ نور‘‘ کہتے ہیں۔‬
‫سورٔہ نور کے بارے میں َاحادیث‪:‬‬
‫( ‪ … ) 1‬حضرت مجاہد َر ِض َی ہللا َت َع اٰل ی َع ْن ُہ فرماتے ہیں ‪،‬نبی کریم َص َّلی ہللا َت َع اٰل ی َع َلْی ِہ َو ٰا ِلٖہ َو َس َّلَم نے ارشاد فرمایا‪’’ :‬تم‬
‫اپنے َم ردوں کو سورٔہ مائدہ سکھأو اور اپنی عورتوں کو سورٔہ نور کی تعلیم دو۔ ( شعب االیمان‪ ،‬التاسع عشر من شعب االیمان۔۔۔‬
‫الخ‪ ،‬فصل فی فضاءل السور وآالیات ‪ ،۴۶۹ / ۲ ،‬الحدیث‪) ۲۴۲۸ :‬‬
‫( ‪ … ) 2‬حضرت ا بووائل َر ِض َی ہللا َت َع اٰل ی َع ْن ُہ فرماتے ہیں ـ ‪ :‬میں نے اور میرے ایک ساتھی نے حج کیا اور حضرت عبد‬
‫ہللا بن عباس َر ِض َی ہللا َت َع اٰل ی َع ْن ُہ َم ا بھی حج کر رہے تھے‪،‬ایک جگہ حضرت عبد ہللا بن‬
‫عباس َر ِض َی ہللا َت َع اٰل ی َع ْن ُہ َم ا سورٔہ نور پڑھنے لگے اور ا س کی تفسیر بیان کرنا شروع ہوئے تومیرے ساتھی نے‬
‫کہا’’اے ہّٰللا ! َع َّز َو َج َّل ‪ ،‬تو ہر نقص و عیب سے پاک ہے‪ ،‬یہ شخص کتنا بہترین کالم کر رہا ہے اگر ا س کالم کو ترکی لوگ سن‬
‫لیں تو وہ ایمان لے ٓائیں ۔ ( مستدرک‪ ،‬کتاب معرفۃ الصحابۃ رضی ہللا تعالی عنہم ‪ ،‬ذکر مجلس ابن عباس ‪ ،۶۹۳ / ۴ ،‬الحدیث‪:‬‬
‫‪) ۶۳۴۶‬‬
‫سورٔہ نور کے َم ضامین‪:‬‬
‫اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں پردہ‪ ،‬شرم وحیاء اور ِع َّفت و ِع صَم ت کے احکام بیان کئے گئے ہیں ‪ ،‬نیز اس‬
‫سورت میں یہ مضامین بیان کئے گئے ہیں ‪:‬‬
‫(‪… )1‬اس سورت کی ابتداء میں زنا کرنے والے مردوں اور عورتوں کی شرعی سزا بیان کی گئی‪،‬نیز مشرکہ عورت اور زانیہ‬
‫عورت سے نکاح حرام قرار دے دیا گیا البتہ بعد میں زانیہ عورت سے نکاح کی حرمت منسوخ کر دی گئی اور مشرکہ عورت سے‬
‫نکاح کی حرمت باقی رکھی گئی۔‬
‫(‪… )2‬پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگانے اور اسے چار گواہوں سے ثابت نہ کر سکنے والے کی شرعی سزا بیان کی گئی۔‬
‫(‪ِ… )3‬لعان کے َاحکام بیان کئے گئے۔‬
‫(‪ُ… )4‬اُّم المٔومنین حضرت عائشہ صدیقہ َر ِض َی ہللا َت َع اٰل ی َع ْن َہ ا پر منافقین کی طرف سے لگائی جانے والی جھوٹی تہمت کا واقعہ‬
‫بیان کیاگیا اور جو مردو عورت ا س تہمت لگانے میں شریک تھا اسے ‪80‬کوڑے مارنے کا حکم دیا گیا اور اس معاملے میں چند‬
‫مسلمانوں پر بھی عتاب کیا گیا۔‬
‫(‪… )5‬حضرت ابو بکر صدیق َر ِض َی ہللا َت َع اٰل ی َع ْن ُہ کی شان بیان کی گئی۔‬
‫(‪… )6‬اجتماعی زندگی گزارنے کے اصول بیان کئے گئے کہ گھروں میں داخل ہوتے وقت اجازت لی جائے‪،‬نگاہوں کو جھکا کر‬
‫رکھا جائے‪ ،‬شرْم گاہوں کی حفاظت کی جائے‪،‬غیر َم حرم کے سامنے عورتیں اپنی زینت کی جگہیں ظاہر نہ کریں ‪ ،‬جو لوگ شادی‬
‫شدہ نہیں اور شادی کرنے کی ِاستطاعت رکھتے ہوں تو ان کی شادی کر دی جائے اور جو شادی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے‬
‫وہ اپنی عفت و عصمت کی حفاظت کریں ۔‬
‫(‪… )7‬کفار کے اعمال کی مثال بیان کی گئی۔‬
‫(‪ … )8‬ہللا تعالٰی کے وجود اور وحدانّیت پر دن اور رات کے پلٹنے سے‪،‬بارش نازل کرنے‪ ،‬زمین و ٓاسمان کے پیدا کرنے‪ ،‬پوری‬
‫کائنات کے ہللا تعالٰی کی بارگاہ میں جھکنے‪ ،‬پرندوں کی پرواز اور عجیب و غریب قسم کے جانور اور کیڑے مکوڑے پیدا کرنے‬
‫سے ِاستدالل کیاگیا۔‬
‫(‪… )9‬منافقوں اور سچے مٔومنوں کے َاوصاف بیان کئے گئے کہ منافق ہللا تعالٰی اور اس کے رسول کے حکم سے ِاعراض کرتے‬
‫ہیں جبکہ ایمان والے ہللا تعالٰی اورا س کے رسول کے احکامات کی اطاعت کرتے ہیں ۔‬
‫(‪ … )10‬نیک اعمال کرنے والے مسلمانوں سے ہللا تعالٰی نے زمین کی خالفت عطا کرنے کا وعدہ فرمایا۔‬
‫(‪… )11‬تین اوقات میں غالموں اور بچوں کے گھروں میں داخل ہونے کے َاحکام بیان کئے گئے۔‬
‫(‪… )12‬معذور مسلمانوں سے جہاد کے حکم میں تخفیف کی گئی۔‬
‫(‪… )13‬قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے گھروں سے اجازت کے بغیر کھانے کا حکم بیان کیاگیا۔‬
‫(‪ … )14‬بارگاِہ رسالت کے ٓاداب بیان کئے گئے۔‬

You might also like