You are on page 1of 7

‫‪‬‬ ‫‪‬‬

‫ہوم ‪ ‬مضامین ‪ ‬عمومی مضامین‬

‫عمومی مضامین‬

‫مکالمہ بعنوان ‪ :‬مـوبـائـل مفید یـا مضر ؟‬


‫‪ amsozone - March 4, 2020‬کی طرف‬ ‫‪ 4533‬‬ ‫‪ 0‬‬

‫‪Urdu‬‬
‫‪‬‬
‫‪‬‬ ‫‪‬‬


‬ ‫
‬ ‫
‬ ‫

‫‪‬‬ ‫‪‬‬ ‫‪‬‬ ‫‪‬‬ ‫‪‬‬

‫رشحات قـلـــم ‪ :‬موالنا محمد زبیر ندوی شیروری‬

‫موبائل کو دوِر حاضر کی جدید ٹیکنالوجی میں ایک اہم مقام حاصل ہوا ہے ‪ .‬لہذا وہ ہر فرد بشر کی ادنی و اعلی کی تفریق کے بغیر ایک‬
‫اہم ضرورت بن چکا ہے ‪ ،‬لیکن اگر کوئی اس سے اپنی کسی ذاتی مصلحت کی وجہ سے پر ہیز کرے تو الگ بات ہے ‪.‬‬
‫‪Urdu‬‬
‫‪‬‬
‫اللہ کی تمام تخلیقات کا اصل مقصد ان سے صحیح استفادہ کرنا ہوتا ہے ‪ .‬اسی طرح ہر اس شئ کا بھی جسے اللہ کی عطا کردہ عقل سے‬
‫‪‬‬ ‫‪‬‬
‫انسان تیار کرتا ہے ‪.‬‬

‫لٰہ ذا جملہ ایجادات و مصنوعات کا صحیح استعمال بے حد ضروری ہے ‪.‬صارفین کے لئے کسی بھی چیز کا صحیح یا غلط استعمال ”‬
‫فـمــن یــعــمــل مـثـقـال ذرۃ خـیـرا یـرہ ہ و مـن یـعــمــل مـثـقــال ذرۃ شــرا یــرہ ” کے دائرہ میں ہو گا‪ .‬اسی کا لب لباب ذیل میں مکالمہ‬
‫کی شکل میں طلباء و طالبات کے معیار کو ملحوظ رکھتے ہوئے پیش کیا گیا ہے ‪ .‬الحمد للہ اس کو ” مدرسہ مفتاح العلوم شیرور ” کی‬
‫طالبات اپنے مدرسہ کے پروگرام میں بہترین انداز میں پیش کر چکی ہیں ‪ .‬امید کہ دوسرے بھی اس سے مستفید ہوں گے ‪.‬‬

‫مؤیدۃ ‪ :‬السالم علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ‪.‬‬

‫مخالفہ ‪ :‬وعلیکم السالم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‬

‫مؤیدہ ‪ :‬میں سوچ ہی رہی تھی کہ زمانہ کس قدر ترقی یافتہ بن چکا ہے اور آج انسان نے بہت سی غیر معمولی چیزون کو اپنی کاریگری‬
‫سے ایجاد کیا ہے اور کرتا آرہا ہے اور مزید کی تالش میں سرگرم عمل بھی ہے ‪ .‬موجودہ دور میں نئی نئی ایجادات اپنے بام عروج پر ہیں‬
‫‪ .‬منجملہ ان میں سے ایک موبائل ہے ‪ .‬اس کے تعلق سے انسان میں یہ بات رچ بس گئ ہے کہ وہ اس کے بغیر رہ ہی نہیں سکتا ‪ .‬کیونکہ‬
‫اب اس کے صارفین دنیا بھر میں اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ یہ اب انسانی زندگی کا ایک ایسا حصہ بن چکا ہے جس کے بغیر انسانی زندگی‬
‫کا گذران بمشکل ہوتا ہو ‪ .‬یہی وجہ ہے کہ دنیا کی اکثریت موبائل سے مستفید ہو رہی ہے اور امیر و غریب‪ ،‬مالدار و نادار‪ ،‬دین دار و دنیا‬
‫دار‪ ،‬بوڑھے و جوان‪ ،‬مرد و خواتین ‪ ،‬تعلیم یافتہ و غير تعلیم یافتہ حتٰی کہ بچے تک بھی اس کے گرویدہ بن چکے ہیں ‪.‬‬

‫مخالفہ ‪ :‬موبائل کے تعلق سے جو باتیں تم کر رہی ہو اور جو تمہارے افکار و خیاالت ہیں ‪ ،‬میں تو سمجھتی ہوں کہ یہ تمہاری فکری‬
‫کمزوری اور محدود سوچ کا نتیجہ ہے ‪ .‬کیونکہ یقینًا یہ ایجادات موجودہ دور کی مفید َد ین تو ضرور ہو سکتی ہیں لیکن زندگی کا‬
‫دارومدار صرف اور صرف انہی پر کیسے ہو سکتا ہے ‪ .‬تاریخ گواہ ہے کہ صحابہ ‪ ،‬تابعین ‪ ،‬تبع تابعین اور علماء صالحین و ربانیین نے دوِر‬
‫نبوت میں جو بھی دینی و دنیوی معلومات حاصل کیں وہ سینہ بسینہ اخذ کیں ‪ .‬کیا اپنے ادوار کے ائمہ عظام جیسے امام شافعی رحمۃ‬
‫اللہ علیہ ‪ ،‬امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ‪ ،‬امام مالک رحمۃ اللہ علیہ ‪ ،‬امام احمد ابن حنبل رحمۃ اللہ علیہ ‪ ،‬امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ ‪،‬‬
‫اور بیسویں صدی عیسوی کے مفکر اسالم حضرت موالنا ابو الحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ ‪ ،‬اور ان جیسے علماء کبار کے پاس موبائل‬
‫اور دور حاضر کی نئی نئی ایجادات تھیں ؟ کیا انھوں نے کبھی موبائل فون استعمال کیا ؟ کیا ان سبھوں کے پاس موبائل ہوا کرتے تھے‬
‫؟ دنیا میں ایسی بہت سی شخصیات گذر چکی ہیں جنھوں نے موبائل کو چھوا تک نہیں اور اپنی پوری زندگی سادہ لوح انسان کی‬
‫طرح گذار دیں جس کی ایک ادنٰی مثال مرحوم موالنا عبد الباری صاحب ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی ہے ‪ .‬کیا ان کے پاس موبائل تھا ؟ میں‬
‫تو کہتی ہوں کہ موبائل موجودہ دور میں بے راہ روی کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے‪.‬جس سے ہمارے نوجوان ‪ ،‬مرد و خواتین اور بچے‬
‫بچیاں سب روز افزوں بگڑتے جا رہے ہیں‪ .‬خالصہ کالم یہ کہ موبائل کا استعمال چند ناحیوں سے سبھوں کیلئے نقصان دہ ہے ‪ .‬چند‬
‫سالوں پہلے موبائل کا نام و نشان تک نہیں تھا لیکن اس کے باوجود بھی زندگی پرسکون تھی اور آج موبائل کے ذریعہ سے اکثروں کی‬
‫زندگیاں جہنم کدہ بن چکی ہیں ‪ .‬کیا تمہارا دھیان ان باتوں کی طرف نہیں جاتا ؟‬

‫مؤیدہ ‪ :‬ہائے افسوس! تم تو جو منہ میں آیا وہی بکتی چلی جا رہی ہو ؟ ارے بندر کیا جانے ادرک کا سواد ؟ تمھیں معلوم ہی نہیں کہ‬
‫موبائل کے کیا کیا فوائد ہیں ؟ اور اس میں ضروریات زندگی کی کون کون سی اشیاء موجود ہیں ؟ اس میں گھڑی ‪ ،‬االرم اور نماز کے‬
‫اوقات محفوظ ہوتے ہیں ‪ ،‬لہذا آپ کو گھڑی اور االرم خریدنے کی ضرورت نہیں ‪ .‬اس میں کیلکولیٹر ہے ‪ ،‬لٰہ ذا آپ کو حساب کتاب کے لئے‬
‫کیلکولیٹر کی ضرورت نہیں ‪ ،‬اس سے دلکش و دلفریب مناظر کی تصویر کشی اور ان کی وڈیو گرافی کو محفوظ کیا جا سکتا ہے ‪ ،‬لٰہ ذا‬
‫‪Urdu‬‬
‫‪‬‬
‫کیمرہ کی ضرورت نہیں ‪ .‬اس میں قرآن و حدیث اور دیگر مختلف قسم کے علوم و فنوِن کی کتابیں محفوظ کی جا سکتی ہیں لہذا ان‬
‫‪‬‬
‫حصول کے لئے الئبریری جانے کی ضرورت نہیں ‪ .‬اسی طرح اس میں خبریں ‪ ،‬تقاریر اور نظمیں و نعتیں محفوظ کی جا سکتی ہیں‬‫کے‪‬‬
‫لہذا ریڈیو ‪ ،‬ٹیپ ریکارڈ اور ٹیلی ویژن وغیرہ کی ضرورت نہیں ‪ .‬اس میں آپ اپنی دستاویزات محفوظ رکھ سکتے ہیں لہذا آپ کو‬
‫فائلوں کی ضرورت نہیں صرف اتنے ہی فوائد نہیں ہیں بلکہ ان کے عالوہ اور بھی بہت سارے فوائد ہیں ‪ .‬کیا ان سارے فوائد کا آپ کو‬
‫اچھی طرح سے اندازہ ہے ؟‬

‫مخالفہ ‪ :‬واہ کیا ہی خوب ہے طوطے کی رٹ ؟ ارے عقل کی دشمن ! یاد رکھو کہ موبائل موجودہ دور میں ایک فتنہ بن چکا ہے‪.‬جہاں‬
‫بھی دیکھو موبائل ہی کی گھنٹی بج رہی ہے ‪ .‬روئے زمین کی سب سے محترم جگہیں مساجد ہیں ‪ .‬بالخصوص حرم شریف ‪ .‬لیکن اس‬
‫موبائل نے آج ان محترم جگہوں کی حرمت تک کو پامال کیا ہے اور انسانی اخالق کو بھی بگاڑ کر رکھ دیا ہے ‪ .‬جب اذان و اقامت ‪ ،‬نماز‬
‫و تالوت ‪ ،‬ذکر و اذکار ‪ ،‬میت کی تکفین و تدفین ‪ ،‬مناسک حج و عمرہ کی ادائیگی اور نماز جنازہ و طواف کے دوران موبائل کی گھنٹی‬
‫بجنے لگتی ہے تو اللہ کی پناہ! پھر اس پر مزید طرح طرح کے گانوں کے رنگ ٹون تو تمام حرمتوں کو پامال کر کے رکھ دیتے ہیں ‪ .‬جب‬
‫موبائل نہیں تھا تو یہ سارے فتنے اور مقامات مقدسہ کی بے حرمتی بھی نہ تھی ‪ .‬کیا ان ساری چیزوں کو موبائل کے فوائد میں شمار‬
‫کیا جا سکتا ہے ؟‬

‫مؤیدہ ‪ :‬اللہ نے انسان کو حواس خمسہ سے نوازا ہے ‪ .‬اور ہر چیز کے استعمال کا صحیح طریقہ بھی بتا دیا ہے اور سوچنے کے لئے دماغ‬
‫دیا ہے لہذا انسان کا فریضہ بنتا ہے کہ وہ مہلک اشیاء کے استعمال میں محتاط رہے جیسا کہ وہ اپنے گھر میں رکھی ہوئی دھاردار اشیاء‬
‫مثًال بلیڈ ‪ .‬چاقو ‪ُ .‬چ ھری وغیرہ کے استعمال میں محتاط رہتا ہے ‪ .‬بالفرض اگر کوئی ان کے استعمال میں ال پروائی برتے اور اپنے ہاتھ کو‬
‫کاٹ دے تو یہ اس کی نادانی ہوگی اور ان اشیاء کا اس میں کوئی قصور نہیں ہو گا ‪ .‬اسی طرح موبائل کو فتنہ سمجھنا تمھاری غلط‬
‫فہمی ہے ‪ .‬جو لوگ موبائل میں غلط رنگ ٹان یا محترم جگہوں پر اس کا غلط استعمال کرتے ہیں تو یہ ان کی نہایت قبیح اور نازیبا‬
‫حرکت ہو گی جس سے وہ گناہ کے مرتکب ہوں گے ‪ .‬لیکن اس کے بالعكس اگر اس کا صحیح استعمال کیا جائے تو وہ انسانی زندگی کے‬
‫اغراض و مقاصد کی تکمیل کا ایک بہترین آلہ ثابت ہو گا ‪ .‬ہم اس سے رشتہ داروں سے اپنی خوشی و غم کے ملے جلے جذبات کا اظہار‬
‫کر سکتے ہیں ‪ .‬اپنی خوابیدہ صالحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ‪ .‬اس میں انٹرنیٹ کی مدد سے اپنے آفس کے کام‬
‫انجام دے سکتے ہیں ‪ .‬ٹرین اور ہوائی جہاز پر بیٹھے بیٹھے دینی و دنیوی علوم کا مطالعہ کر کے مختلف قسم کی معلومات حاصل کر‬
‫سکتے ہیں ‪ .‬راستہ‪.‬بھٹکنے پر اس کا صحیح پتا لگا سکتے ہیں اور ان کے عالوہ بھی بہت سارے مفید کام کر سکتے ہیں ‪.‬اب تم ہی بتاؤ‬
‫کہ یہ مفید ہے یا مضر ؟‬

‫مخالفہ ‪ :‬ممکن ہے کہ تمھاری کچھ باتیں بجا ہوں ‪ ،‬مگر یہ ایک مصدقہ حقیقت ہے کہ جہاں موبائل کے فوائد ہیں وہیں نقصانات بھی ہیں‬
‫‪ .‬اگر میں بچوں کی بات کروں تو ایک زمانہ تھا کہ بچے اپنے طفل مکتب میں طرح طرح کے کھیل گلیوں اور اپنے گھروں کے آنگنوں میں‬
‫کھیال کرتے تھے اور اکثر پڑھائی کے عالوہ اوقات میں میدانوں میں نظر آتے تھے ‪ .‬لیکن آج کل وہ چیز بہت کم نظر آرہی ہے ‪ .‬پہلے بچے‬
‫اپنے کھیلوں کی وجہ سے مضبوط و چاالک اور چاق و چوبند ہوتے تھے ‪ ،‬لیکن آج ان کی جگہ موبائل نے لی ہے اور ان کو اس طرح کے‬
‫کھیلوں سے محروم کرکے انھیں سست اور کاہل بنا دیا ہے ‪.‬رات رات بھر موبائل میں مگن اور راتوں میں گھروں سے باہر گھوم پھر کر‬
‫دیر رات گھر لوٹنے اور لڑکوں اور لڑکیوں کے ناجائز تعلقات کا اصل سبب یہی موبائل بن گیا ہے ‪ .‬آج کل بچوں کے ہاتھوں میں کھلونے کم‬
‫اور موبائل زیادہ ہوتے ہیں ‪ ،‬جس سے بچوں میں طرح طرح کے ذہنی امراض جنم لینے لگتے ہیں اور ان کے اخالق کو بری طرح متاثر‬
‫کرکے ان کے مستقبل کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں ‪.‬کیونکہ بچپن کی عادتیں آہستہ آہستہ جوانی میں بھی سرایت کر جاتی ہیں ‪ .‬سائنس‬
‫کا کہنا ہے کہ موبائل انسان کو جلدی بوڑھا بنا سکتا ہے ‪ .‬اخالقی گراوٹ ‪ ،‬سر درد ‪ ،‬خون کے جریان میں کمی اور سڑک حادثات کا سبب‬
‫بن سکتا ہے ‪ .‬اسی طرح عبادات سے دوری ‪ ،‬اپنے اہل خانہ سے گفت و شنید اور ہنسی مذاق میں کمی ‪ ،‬رشتہ داروں سے دوری اور‬

‫‪Urdu‬‬
‫‪‬‬
‫دوستوں سے قربت اور والدین کی محبت میں کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے ‪ .‬یہ سارے گناہوں کے محرکات تو اسی موبائل سے ہی جنم‬
‫‪‬‬ ‫لے‪‬‬
‫رہے ہیں تو بھال بتاؤ کہ یہ موبائل کہاں سے کار آمد ثابت ہو رہا ہے ؟‬

‫مؤیدہ ‪ :‬او بہن صاحبہ! تم تو کچھ بھی بولے جا رہی ہو ! تو کیا تم یہ سمجھ رہی ہو کہ ہر انسان موبائل میں اپنا وقت ضائع کر رہا ہے ؟‬
‫نہیں نہیں! بلکہ اللہ کے نیک بندے موبائل سےجائز و ناجائز اور روا و نا روا کی تفریق کرتے ہوئے اس سے مستفید ہوتے ہیں‪.‬اور اسے‬
‫صحیح کاموں میں استعمال کرتے ہیں ‪ .‬گھر کے فون اور بجلی بل کی ادائیگی اور گیس بکنگ ‪.‬و دیگر گھریلو کام اسی کے ذریعہ انجام‬
‫دیتے ہیں ‪ .‬اور کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو اسے انسانی نفع رسانی کے کاموں میں استعمال کرتے ہیں اور کتنے ہی ایسے ہیں جو اسی سے‬
‫قرآن و حدیث کے پیغامات کو عام کرنے اور معاشرہ کی اصالح کے لئے استعمال کرتے ہیں ‪ .‬یہ سب اس کے فوائد ہی تو ہیں ‪.‬‬

‫مخالفہ ‪ :‬اچھا! جہاں تک موبائل میں انٹرنیٹ کے استعمال کی بات ہے وہ بڑی عجیب و غریب ہے ‪.‬کیونکہ آج کل موبائل میں انٹرنیٹ‬
‫بڑے زوروں پر ہے ‪.‬گرچہ اس کے کچھ فوائد بھی ہیں لیکن اس کا غلط استعمال ایک عام بات ہے کیونکہ لوگ اس میں ممنوعہ و حرام‬
‫کردہ اشیاء کی تصاویر اور فحاشی و عریانیت پر مبنی فلمیں دیکھتے ہیں جن سے انسان اخالقی گراوٹ کا شکار ہو جاتا ہے اور اس کے‬
‫مہلک اثرات معاشرہ میں نمودار ہونے لگتے ہیں اور اس میں برائیاں عام ہونے لگتی ہیں جو بعد میں چل کر عذاب الہی اور رحمت‬
‫خداوندی سے دوری کا سبب بنتی ہیں ‪ .‬اسی طرح موبائل میں استعمال کئے جانے والے سوشل میڈیا کے نقصانات بھی کچھ کم نہیں ہیں‬
‫خواہ وہ واٹساپ ہو یا فیس بک ‪ ،‬انسٹاگرام ہو یا کوئی اور ایسے ایپ ہوں جن پر فری آڈیو و ویڈیو کال کی سہولیات مہیا ہوںط‪ ،‬یہ‬
‫سب وہ چیزیں ہیں جو انسانی اوقات کے ضیاع کا سبب بنتی ہیں ‪ .‬لہذا آپ ہی بتاؤ کہ یہ ہمارے لئے مفید ہے یا مضر ؟‬

‫مؤیدہ ‪ :‬بہن تمھاری باتیں بہت ہی عمدہ ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر شخص ہماری اپنی سوچ کے مطابق نہیں ہوتا ‪ .‬لہذا اس‬
‫کے صحیح اور غلط استعمال کا دارومدار صارفین کے استعمال پر ہی ہو گا ‪ .‬لہذا ہم موبائل اور اس کے موجد کو کیسے قصور وار ٹہرا‬
‫سکتے ہیں ؟‬

‫مخالفہ ‪ :‬جی ہمیں یہ بات ملحوظ رکھنی چاہئے کہ اللہ نے جتنی چیزیں ضرورِت انسانی کے تحت تخلیق فرمائی ہیں ان سب کو صحیح‬
‫طریقہ سے استعمال کرنا ضروری ہے ‪ .‬چنانچہ خود انسانی اعضاء قیامت کے دن اپنے اعمال کے تحت اس کے حق میں یا خالف گواہی‬
‫دیں گے‪.‬ہمیں اللہ نے عقل سلیم جیسی عظیم نعمت سے نوازا ہے جس کے ذریعہ ہم صحیح اور غلط کو بآسانی سمجھ سکتے ہیں ‪ .‬لہذا‬
‫ہمیں صرف موبائل ہی نہیں بلکہ اللہ کی عطا کردہ تمام چیزوں کا استعمال صحیح اور درست کاموں میں ہونا چاہئے ‪.‬‬

‫مؤیدہ ‪ :‬اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی ضروریات کی جمیع اشیاء کو صحیح طریقہ سے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ‪ .‬آمین ‪.‬‬


‬ ‫
‬ ‫
‬ ‫

‫‪‬‬ ‫‪‬‬ ‫‪‬‬ ‫‪‬‬ ‫‪‬‬

‫گزشتہ مضمون‬ ‫اگال مضمون‬

‫امسال ‪ 2020‬ء شعبِہ عالمیت سے فارغ التحصیل ونلی کمٹہ کے‬ ‫قوم ناخدا کے پندرہویں صدی ہجری کے أوائل اور انیسویں صدی‬
‫اکیسویں صدی عیسوی کے چوتھے عالم دین کے الوداعی تأثرات‬ ‫عیسوی کے اواخر تک باقی ماندہ باربردار بادبانی جہازان اور ان کے‬
‫مالکان کی مختصرًا تفصیالت‬

‫‪Urdu‬‬
‫‪‬‬
‫‪‬‬ ‫‪‬‬

‫‪amsozone‬‬
‫‪https://www.amsozone.com‬‬

‫‪‬‬ ‫‪
‬‬

‫متعلقہ مضامین‬

‫‪...‬آہ! شاہ فیصل ڈانگی تیری یاد مفارقت مجھے مدتوں تڑپاتی رہے‬
‫عمومی مضامین‬ ‫‪December 16, 2020‬‬

‫حصوِل علم انسانی زندگی کی ایک اہم اور بنیادی ضرورت‬


‫عمومی مضامین‬ ‫‪November 24, 2020‬‬

‫‪...‬عالمہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کے شیخ کی طاعون و‬


‫عمومی مضامین‬ ‫‪October 26, 2020‬‬

‫کوئی تبصرہ نہیں‬

‫اظہارخیال کریں‬

‫تبصرہ‬

‫‪Urdu‬‬
‫‪‬‬
‫*نام‬
 
‫*ای میل‬

‫ویب سائٹ‬

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

‫رائے دیجئے‬

‫ہمارے بارے میں‬

AmsoZone, Amchi Pehchan

0096892020775

‫ہم سے رابطہ کريں‬: contact[at]amsozone[dot]com

‫ہمیں فالو کریں‬



© 2021 AmsoZone. All rights reserved.


Powerd by : Zactibels

Urdu

You might also like