You are on page 1of 4

‫اجتہاد کا تازہ شمارہ‬

‫اجتہاد اسالمی نظریاتی کونسل کا رسالہ ہے‬


‫دسمبر ‪ ۲۰۱۹‬میں اجتہاد کا نیا شمارہ شائع ہوا ہے‬
‫جو کہ غیر مسلم ممالک میں مسلم اقلیتوں کے‬
‫بارے میں ہے اس رسالے میں دنیا بھر کے اہم غیر‬
‫مسلم ممالک میں رہنے والی غیر مسلم اقلیتوں کا‬
‫ایک اجمالی جائزہ پیش کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ‬
‫ان کی مشکالت اور ان کو حاصل مواقع کے بارے‬
‫میں بھی روشنی ڈالی ہے اس شمارے میں ایک‬
‫طرف مغرب کے مختلف حصوں‪ ،‬براعظم امریکہ‪ ،‬یورپ‬
‫اور اسٹریلیا میں مسلمانوں کے بارے میں بہت‬
‫تفصیل سے روشنی ڈالی ہے کئی ممالک میں الگ‬
‫سے بھی مسلمانوں کی حالت کا جائزہ پیش کیا‬
‫گیا ہے دوسری طرف ان ممالک میں بھی مسلمانوں‬
‫کی صورتحال کے بارے میں مواد موجود ہے جو اس‬
‫سے پہلے اردو میں بہت کم دستیاب تھا ان میں‬
‫چین‪ ،‬روس‪ ،‬مشرق بعید کے غیرمسلم‪ P‬ممالک میں‬
‫اور افریقہ کے بعض ممالک میں مسلم آبادیوں کا ذکر‬
‫بہت نئی معلومات فراہم کرتا ہے۔‬
‫اس شمارے میں یہ جائزہ بہت دلچسپی کا باعث‬
‫ہے کہ ایک کثیر الثقافتی اور کثیر القومی معاشرے‬
‫میں مسلمانوں کے رویوں میں کن تبدیلیوں کی‬
‫ضرورت ہے اس شمارے میں ان فقہی احکامات کے‬
‫بارے میں بھی بہت تفصیلی بات کی گئی ہے کہ‬
‫غیر مسلم معاشروں میں رہنے والے مسلمانوں کے‬
‫لئے فقہ میں احکامات کیا ہیں ان کو اپنے ملکی‬
‫قوانین کا کس طرح احترام کرنا چاہیئے اور ان میں‬
‫موجود غیر اسالمی پہلو کو کیسے نظر انداز کرنا‬
‫ممکن ہے‪ ،‬کیا مسلمانوں کو اپنے اپنے ممالک میں‬
‫رائج قوانین کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیئے اور ان‬
‫کو اپنے آپ کو اسالم کا ایک سفیر بنا کر پیش کرنا‬
‫چاہیئے‬
‫اس شمارے میں ایک طرف غیر مسلموں میں‬
‫خصوصا یورپ اور امریکہ وغیرہ میں بڑھنے والے‬
‫اسالمو فوبیا کا بھی جائزہ لیا گیا ہے دوسری طرف‬
‫اس کے رد عمل میں مسلمانوں کے رویوں کا بھی‬
‫جائزہ لیا گیا ہے کہ مسلمانوں میں مغرب کے خالف‬
‫کس طرح کے بے بنیاد خدشات اور خطرات موجود‬
‫ہیں اور ان میں کیسے اضافہ ہو رہا ہے‬
‫اس شمارے کے سات حصے ہیں پہلے حصے میں‬
‫غیر مسلم معاشروں میں مسلم اقلیتوں کے بارے‬
‫میں فکری مباحث شامل ہیں ان میں ان کے فکری‬
‫پہلووں پر بات کی گئی ہے دوسرے حصے میں غیر‬
‫مسلم معاشروں مسلم اقلیتوں کے حوالے سے‬
‫موجودہ زمانے کے اعتبار سے اور ان کے تجربات کے‬
‫حوالے سے بات کی گئی ہے تیسرا حصہ بہت ہی‬
‫زیادہ معلوماتی حصہ ہے یہ غیرمسلم معاشروں اور‬
‫حکومتوں میں رہائش پذیر مسلمانوں کے حوالے‬
‫سے فقہی احکامات کے حوالے سے ہے چوتھے‬
‫حصے میں اس حوالے سے بعض مسلم علما اور‬
‫بعض مسلم دانشوروں کے انٹرویون اور گفتگو کو‬
‫پیش کیا گیا ہے چوتھے حصے میں غیر مسلم‬
‫اقلیتوں خصوصا مغرب کے مسلمانوں کے حوالے‬
‫سے چھپنے والی کتب پر بات کی گئی ہے پانچویں‬
‫حصے میں غیر مسلم ممالک میں رہنے والے‬
‫مسلمانوں کے بارے میں جو مختلف دستاویزات اور‬
‫خصوصی رپورٹیں شامل ہیں چھٹے حصے میں‬
‫سفارشات اور سرگرمیاں شامل ہیں‬

You might also like