You are on page 1of 1

‫خاندان مبارک‬

‫ِ‬
‫آپ صلی ہللا علیہ و آلہ وسلم کا تعلق قریش عرب کے معزز ترین قبیلہ بنو ہاشم سے تھا۔‬
‫اس خاندان کی شرافت‪ ،‬ایمانداری اور سخاوت بہت مشہور تھی۔ یہ خاندان حضرت ابراہیم‬
‫دین حنیف کہتے ہیں۔ آپ صلی ہللا علیہ و آلہ وسلم کے‬‫علیہ السالم کے دین پر تھا جسے ِ‬
‫والد عبدہللا بن عبدالمطلب اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور تھے مگر ان کا انتقال آپ صلی‬
‫ہللا علیہ و آلہ وسلم کی پیدائش سے چھ ماہ پہلے ہو گیا تھا۔ والدہ کا نام حضرت آمنہ بنت‬
‫وہب تھا جو قبیلہ بنی زہرہ کے سردار وہب بن عبدمناف بن قصی بن کالب کی بیٹی تھیں۔‬
‫یعنی ان کا شجرہ ان کے شوہر عبدہللا بن عبدالمطلب‪ O‬کے ساتھ عبد مناف بن قصی کے ساتھ‬
‫مل جاتا ہے۔ آپ صلی ہللا علیہ و آلہ وسلم کے دادا عبدالمطلب قریش کے سردار تھے۔ آپ‬
‫صلی ہللا علیہ و آلہ وسلم کا شجرہ نسب حضرت عدنان سے جا ملتا ہے جو حضرت‬
‫اسماعیل علیہ السالم ابن حضرت ابراہیم علیہ السالم کی اوالد میں سے تھے۔ اور مشہور‬
‫ترین عربوں میں سے تھے۔ حضرت عدنان کی اوالد کو بنو عدنان کہا جاتا ہے۔ یہ شجرہ‬
‫یوں ہے۔‬
‫محمد بن عبدہللا بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن‬
‫لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن‬
‫نزار بن معد بن عدنان‬
‫عربی میں ‪:‬محمد بن عبد ہللا بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصي بن كالب بن(‬
‫مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك بن النضر بن كنانۃ بن خزيمۃ بن مدركۃ بن‬
‫)الياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان‬

‫نسب‬

You might also like