You are on page 1of 2

‫نیا پاکستان نمبر دو‬

‫پی ٹی آئی نے اعالن کیا کہ وہ کسی سے سیاسی انتقام نہیں لینا چاہتے ‪ ،‬سیاست میں مذہبی نعرے لگا کر عوامی جذبات بھڑکانے‬
‫سے اجتناب کرنا چاہتے ہیں۔‬
‫اسٹیبلشمنٹ نے اعالن کیا کہ وہ سیاست سے مکمل کنارہ کشی کر رہی ہے۔ فوج کے ذیلی ادارے وزات داخلہ کو جوابدہ ہیں۔‬
‫ن لیگ نے اعالن کیا کہ وہ اپنے دور میں مکمل ہونے والے بجلی کے ایل این جی منصوبوں سے پیدا ہونے والے کیپیسٹی پیمنٹ‬
‫بحران کی پوری ذمہداری قبول کرتے ہیں اور بحران قابو کرنے کے لئے حکومتی معاون بننے کو تیار ہیں۔‬
‫پیپلز پارٹی نے اعالن کیا کہ ہم سندھ میں گورننس کے تمام مسائل کی ذمہداری قبول کرتے ہیں۔ سندھ کے سرکاری اداروں کے اندر‬
‫سیاسی بھرتیوں سے لے کر وڈیرہ شاہی کی پشت پناہی تک تمام معامالت کے سدھار کے لئے پیپلز پارٹی کام کرے گی۔‬
‫مذہبی اور قوم پرست جماعتوں نے اعالن کیا کہ وہ محظ قتل و غارت‪ ،‬دنگے فساد کو قانونی جواز فراہم کرنے والی قانون سازی‬
‫نہیں چاہیں گے‪ ،‬بلکہ سیاسی چالوں کو مذہبی جواز فراہم کرنے والے عناصر کے خالف عوام کو مطلع رکھیں گے۔‬
‫کوئی سیاسی جماعت معیشیت اور قومی پالیسی پر سیاست نہیں کریں گی۔‬
‫بلوچستان کے سیاسی اور غیر سیاسی عناصر آپس میں مل بیٹھ کر معامالت کو سلجھانے کا فیصلہ کیا‪ ،‬الپتہ افراد عدالتوں میں پیش‬
‫ہونے لگے‪ ،‬سمگلنگ سے ہٹ کر بلوچ نوجوانوں کو روزگار دینے کا سلسلہ شروع ہوا۔ بین االقوامی انویسٹرز کو بلوچستان کے‬
‫تاجر‪ ،‬آڑھتی‪ ،‬زمیندار‪ ،‬پراپرٹی سیکٹر نے پوری طرح ٹیکس نیٹ میں آنے کا اعالن کر دیا۔ حکومت نے کیش پر چلنے والی‬
‫اکانومی پر اصالحات کا اعالن کر دیا۔‬
‫عدالتی نظام نے خود احتسابی پالیسی کا اعالن کیا۔ وکیلوں کے الئسنس طریقہ کار کو سخت بنا دیا گیا۔ ججوں کی مراعات واپس لے‬
‫لی گئی۔ ججوں نے عدالتی اصالحات کے لئے بدنام زمانہ عدالتی فیصلوں کو ریویو کرنا شروع کر دیا۔ عدالتی ساکھ کو نقصان‬
‫پہنچانے والے اور سیاسی نسبت پر فیصلے کرنے والےججوں کے نام عدالتی دیواروں سے ہٹا دئیے گئے۔‬
‫نصاب میں خود ساختہ تاریخ پڑھانے کا خاتمہ ہوا۔ لوگوں کو خود کو بالوجہ غیر مقامی(افغان‪،‬عرب‪،‬ترک‪ ،‬فارسی‪ ،‬وسطی ایشیائی)‬
‫کہلوانا چھوڑ دیا۔‬
‫نصاب میں دیگر مذاہب جیسے ہندو‪ ،‬عیسائی‪ ،‬سکھ‪ ،‬پارسی کو دشمن کہنے کا سلسلہ بند ہوا۔ لوگوں کو اسالمی سٹیٹ(جو پاکستان‬
‫نہیں ہے)اور مسلمان ریاست (جو پاکستان ہے)کا فرق سمجھایا گیا۔‬
‫مذہبی طبقے نے مساجد کی اصالحات کا سلسلہ شروع کیا۔ مساجد کے اندر فرقہ بازی کی بیخ کنی کر دی گئی۔ مائک ‪/‬منبر الئسنس‬
‫کا اجراء ہوا۔ نفرت انگیزی پھیالنے والے افراد کا منبر الئسنس منسوخ کرنے کا اصالحات نافذ ہوئی۔ مساجد کو جن اوقات میں تاال‬
‫لگتا تھا ان اوقات میں مخیر اداروں کو مساجد میں سکول چالنے کی اجازت دی گئی۔‬
‫بلدیاتی نظام ٹیکس جمع کرنے لگے‪ ،‬ہڑتالوں پر اکسانے کے بجائے لوگوں کو اختیار دے رہا تھا۔ قانون سے ماورا نہیں بلکہ لوگوں‬
‫کو یہ احساس دال رہا تھا کہ کوئی قانون سے بڑا نہیں۔‬

‫پھر میری آنکھ کھل گئی۔‬

‫میں مسکرایا ‪ ،‬پھر ٹی وی لگایا۔‬


‫سامنے روبوٹ نما اینکر قومی کھیل پر کمنٹری کر رہا تھا۔‬
‫پھر یو ٹیوب کھوال وہاں بھی یہی کھیل جاری تھا۔‬
‫پھر ٹویٹر کھوال‪ ،‬وہاں پر بھی کمنٹری جاری تھی۔‬
‫تیرا چیف میرا چیف‪ ،‬تیرا جج میرا جج‪ ،‬تیرا افسر میرا افسر‪ ،‬تیرا دین میرا میرا دین ‪ ،‬تیرا سی ایم میرا سی ایم‪ ،‬تیرا لیڈر میرا لیڈر‪"،‬‬
‫"زندہ باد مردہ باد‪ ،‬غدار ہے غدار ہے‪،‬کافر ہے کافر ہے۔۔۔‬

You might also like