You are on page 1of 15

‫سواالت برائے جماعت ششم‬

‫ہم سب کو کس نے پیدا کیا ؟‬

‫ٰ‬
‫تعالی نے پیدا کیا۔‬ ‫ہم سب کو ہللا‬

‫آخری نبی کون ہیں ؟‬

‫حضرت محمدﷺ آخری نبی ہیں ۔‬

‫قرآن مجید کو پچھلی الہامی کتابوں کے لیے "مھیمین" کہنے کا کیا مطلب ہے؟‬

‫نگہبانی اور حفاظت کرنے واال‬

‫قرآن کریم انسانی زندگی کے کتنے پہلوؤں کی رہنمائی کرتا ہے؟‬

‫قرآن کریم انسانی زندگی کے تمام پہلوؤں کی رہنمائی کرتا ہے۔‬

‫قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ کس نے لیا ہے؟‬

‫ٰ‬
‫تعالی نے لیا ہے۔‬ ‫قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ ہللا‬

‫امہات المومنین‪ ،‬اہل بیت ‪ ،‬صحابہ کرام کو قرآن کب حفظ ہوگیا تھا ؟‬

‫ٰ‬
‫تعالی عنہ کو قرآن کریم رسول کریم‬ ‫ٰ‬
‫تعالی عنہ‪ ،‬صحابہ کرام رضی ہللا‬ ‫ٰ‬
‫تعالی عنہ ‪ ،‬اہل بیت ر ضی ہللا‬ ‫امہات المومنین رضی ہللا‬
‫ﷺ کی حیات طیبہ میں ہی حفظ ہوگیا تھا ۔‬

‫رسول کریم ﷺ کی رحلت کے بعد کس نے قرآن کریم کو محفوظ کرایا؟‬


‫ٰ‬
‫تعالی عنہ نے قرآن کریم کو محفوظ کرایا۔‬ ‫رسول کریم ﷺ کی رحلت کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی ہللا‬

‫ٰ‬
‫تعالی عنہ نے اپنے عہد خالفت میں قرآن کے حوالے سے کیا قدامات کیے؟‬ ‫حضرت عثمان رضی ہللا‬

‫ٰ‬
‫تعالی عنہ نے اپنے عہد خالفت میں قرآن کریم کی مصدقہ نقول تیار کرائیں اور انہیں تمام صوبائی‬ ‫حضرت عثمان رضی ہللا‬
‫دارالحکومتوں میں بھجوایا ۔‬

‫قرآن مجید میں کیسا علم ہے اور کیا اس علم پر شک کیا جاسکتا ہے ؟‬

‫قرآن مجید میں یقینی اور حقیقی علم موجود ہے‪،‬جس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں۔‬

‫قرآن کریم کا کالم دوسرے کالموں کے مقابلے میں کیسا ؟‬

‫قرآن کریم کا کالم دوسرے کالموں سے بہت بہتر اور سچا ہے۔‬

‫قرآن کریم کی تالوت کرنے سے کیا ثواب ملتا ہے ؟‬

‫قرآن کریم کے ہر ایک حرف کی تالوت کرنے سے دس نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ۔ اس لیے قرآن کریم کی تالوت بڑی نیکی ہے ۔‬

‫مسلمان کب تک دنیا پر غالب رہے ؟‬

‫مسلمان جب تک قرآن کی تعلیمات پر عمل کرتے رہے ‪،‬وہ دنیا پر غالب رہے ۔‬

‫ہللا کے آخری رسول حضرت محمد ﷺ نے قرآن کریم کے حوالے سے کیا ارشاد فرمایا ؟‬

‫ٰ‬
‫تعالی بہت سی قوموں‬ ‫ہللا کے آخری رسول حضرت محمد ﷺ نے قرآن کریم کے حوالے سے ارشاد فرمایا کہ " ہللا‬
‫کو قرآن کی وجہ سے سربلندی عطا فرمائے گا اور بہت سی قوموں کو قرآن سے غفلت برتنے پر گرادے گا۔‬

‫انسان کی عظمت کس میں ہے ؟‬

‫انسان کی عظمت اس میں ہے کہ وہ اپنے خالق کو تسلیم کرے اور اس کے احکامات پر عمل کرے ۔‬

‫ایمان کا تقاضہ کیا ہے ؟‬

‫ٰ‬
‫تعالی سے محبت کی جائے ۔‬ ‫ایمان کا تقاضہ ہے کہ ہللا‬
‫ترتیب کے لحاظ سے ہمارے نبی ﷺ کون سے نبی ہیں ؟‬

‫ترتیب کے لحاظ سے ہمارے نبی ﷺ آخری نبی ہیں۔‬

‫ٰ‬
‫تعالی کیا فرماتا ہے ؟ترجمہ بتائیے۔‬ ‫رسول ہللا ﷺ سے محبت کے حوالے سے قرآن مجید میں ہللا‬

‫ٰ‬
‫تعالی فرماتا ہے کہ نبی اکرم ﷺ‬ ‫رسول ہللا ﷺ سے محبت کے حوالے سے قرآن مجید میں ہللا‬
‫مومنوں کے لیے ان کی جانوں سے بھی زیادہ محبوب ہیں ۔‬

‫ٰ‬
‫تقوی کا حق کیسے ادا ہوگا ؟‬

‫ٰ‬
‫تقوی پیدا ہوتا ہے۔‬ ‫گفتگو میں سلیقہ ‪ ،‬عمل میں مطابقت اور رویوں میں اطاعت ہو تو‬

‫علم کے کیا معنی ہیں ؟‬

‫علم کے معنی ہیں جاننا اور آگاہ ہونا‬

‫انسان زمین پر کیا ہے ؟‬

‫ٰ‬
‫تعالی کا خلیفہ اور نائب ہے ۔‬ ‫انسان زمین پر ہللا‬

‫انسان کو دیگر مخلوقات پر کیوں فضیلت حاصل ہے ؟‬

‫انسان کو دیگر مخلوقات پر علم کی وجہ سے فضیلت حاصل ہے ۔‬

‫ٰ‬
‫تعالی نے فرشتوں کو کیوں حکم دیا کہ وہ آدم ؑ کو سجدہ کریں ؟‬ ‫ہللا‬

‫ٰ‬
‫تعالی نے فرشتوں کو حضرت آدم ؑ کو سجدہ کرنے کا حکم انسان کے صاحب علم ہونے کی وجہ سے دیا۔‬ ‫ہللا‬

‫نبی کریم ﷺ نے اپنے بارے میں کیا فرمایا تھا؟‬

‫نبی کریم ﷺ نے اپنے بارے میں فرمایا تھا کہ انہیں معلم بنا کر بھیجا گیا ہے ۔‬

‫علم کی اشاعت کے سلسلے میں نبی کریم ﷺ نے غزوہ بدر میں کیا کوششیں کیں ؟‬
‫علم کی اشاعت کے سلسلے میں نبی کریم ﷺ نے غزوہ بدرکے قیدیوں کے بارے میں فیصلہ کیا کہ جو فدیہ ادا نہ‬
‫کرسکیں ‪ ،‬وہ دس مسلمان بچوں کو لکھنا پڑھنا سکھادیں ‪،‬تو انہیں آزاد کردیا جائے گا ۔‬

‫آپ نے علم کے حصول کے سلسلے میں خواتین کو کیا تاکید فرمائی ؟‬

‫آپ نے خواتین کو بھی علم کے حصول کی تاکید فرمائی ۔‬

‫آپ نے علم کے حصول کے لیے مسلمانوں کو کیا تلقین فرمائی ؟‬

‫آپ نے علم کے حصول کے لیے مسلمانوں کوتلقین فرمائی کہ علم و حکمت مومن کی گمشدہ میراث ہے ‪،‬وہ جہاں سے ملے اسے‬
‫حاصل کرو۔‬

‫دوسری قسط سواالت جماعت ششم‬

‫عقائد کس کی جمع ہے ؟‬

‫عقائد " عقیدہ " کی جمع ہے۔‬

‫عقیدہ کے کیا معنی ہیں ؟‬

‫عقیدہ کے معنی ہیں مضبوط گرہ باندھنا اور اس سے مراد ایسا پختہ یقین ہے جو آدمی کے دل و دماغ پر حاوی ہو۔‬

‫عبادات کس کی جمع ہے ؟‬

‫عبادات عبادت کی جمع ہے ۔‬

‫عبادت کے لغوی معنی کیا ہیں ؟‬

‫عبادت کے لغوی معنی بندگی ہیں۔‬

‫توحید کے لفظی معنی کیا ہیں ؟‬

‫توحید کے لفظی معنی ہیں ‪ ،‬ایک ماننا ‪ ،‬ایک سمجھنا ‪ ،‬اکیال جاننا‬
‫توحید کی کتنی اقسام ہیں ؟‬

‫توحید کی دو اقسام ہیں ۔‬

‫۔ توحید ذاتی‪1‬‬

‫۔ توحید صفاتی‪2‬‬

‫توحید کے تقاضے کیا ہے ؟‬

‫ٰ‬
‫تعالی پر مکمل بھروسہ کرنا‬ ‫ہللا‬

‫تمام مشکالت اور مصائب میں اسی سے مدد کا طلبگار ہونا۔‬

‫ٰ‬
‫تعالی کی ذات ہی کو تمام کائنات کا خالق و مالک بال شرکت غیرے تسلیم کیا جائے۔‬ ‫صرف اور صرف ہللا‬

‫صرف اور صرف اسی کے آگے سجدہ ریز ہونا ۔‬

‫اسالم میں کس عقیدے کی سب سے زیادہ اہمیت بیان کی گئی ہے ؟‬

‫اسالم میں سب سے زیادہ عقیدہ توحید کی اہمیت بیان کی گئی ہے۔‬

‫سورۃ اخالص میں کس عقیدے کی بنیادی باتیں بیان کی گئی ہیں ؟‬

‫سورۃ اخالص میں عقیدہ توحید کی بنیادی باتیں بیان کی گئی ہیں۔‬

‫جو شخص اذان دے اسے کیا کہتے ہیں؟‬

‫جوشخص اذان دے اسے موذن کہتے ہیں ۔‬

‫اذان کے لغوی معنی کیا ہیں ؟‬

‫اذان کے لغوی معنی ہیں منادی کرنا ‪ ،‬اعالن کرنا اور بالنا۔‬

‫اذان کی فضیلت کے بارے میں رسول کریم ﷺ نے کیا فرمایا؟‬

‫‪ :‬اذان کی فضیلت کے بارے میں رسول کریم ﷺ نے فرمایا‬


‫اگر یہ معلوم ہوجائے کہ اذان دینے اور پہلی صف میں نماز پڑھنے کا کتنا ثواب ہے تو ہر شخص آگے بڑھنے کی کوشش"‬
‫"کرے ‪،‬یہاں تک کہ فیصلہ کرنے کے لیے قرعہ ڈالنا پڑے ۔‬

‫حضور اکرم ﷺ نے موذن کے لیے دعائے مغفرت کے ساتھ اسے کیا قرار دیا ؟‬

‫حضور اکرم ﷺ نے موذن کے لیے دعائے مغفرت فرمانے کے ساتھ ساتھ اسے مسلمانوں کا امین قرار دیا ہے ۔‬

‫اذان کے جو الفاظ شریعت نے مقرر کیے ہیں اس کے اول و آخر میں کس بات کی گواہی دی گئی ہے ؟‬

‫اذان کے جو الفاظ شریعت نے مقرر کیے ہیں اس کے اول و آخر میں توحید کی گواہی دی گئی ہے ۔‬

‫ٰ‬
‫تعالی عنہ کو خواب میں کون سے الفاظ اور ان کی ترتیب سکھائی گئی ؟‬ ‫حضرت عبدہللا بن زید رضی ہللا‬

‫ٰ‬
‫تعالی عنہ کو خواب میں اذان کے الفاظ اور ان کی ترتیب سکھائی گئی۔‬ ‫حضرت عبدہللا بن زید رضی ہللا‬

‫اسالم کے پہلے موذن کا نام بتائیے ؟‬

‫ٰ‬
‫تعالی عنہ تھے ۔‬ ‫اسالم کے پہلے موذن حضرت بالل رضی ہللا‬

‫ٰ‬
‫تعالی عنہ کو اذان دینے کے لیے کیوں منتخب کیا ؟‬ ‫رسول کریم ﷺ نے حضرت بالل رضی ہللا‬

‫ٰ‬
‫تعالی عنہ کو اذان دینے کے لیے اس لیے منتخب کیا کیونکہ ان کی‬ ‫رسول کریم ﷺ نے حضرت بالل رضی ہللا‬
‫آواز بلند اور دور تک جاتی تھی ۔‬

‫لی‬
‫وہ کون سے صحابی تھے ‪،‬جن کو اذان سکھانے کے بعد رسول کریم ﷺ نے انہیں فجر کی اذان میں َحیَّ َع َ‬
‫ال َفالَح کے بعد اَلص َّٰلوۃ َخیُر م َِن ال َّنوم بھی پڑھنے کی تاکید فرمائی ؟‬

‫تعالی عنہ تھے ‪،‬جن کو اذان سکھانے کے بعد رسول کریم ﷺ نے انہیں‬ ‫ٰ‬ ‫وہ صحابی حضرت ابو محذورہ رضی ہللا‬
‫َّ‬
‫لی ال َفالَح کے بعد اَلص َّٰلوۃ َخیُر م َِن النوم بھی پڑھنے کی تاکید فرمائی ۔‬
‫فجر کی اذان میں َحیَّ َع َ‬

‫اَلص َّٰلوۃ َخیُر م َِن ال َّنوم کے کیا معنی ہیں ؟‬

‫اَلص َّٰلوۃ َخیُر م َِن ال َّنوم کےمعنی ہیں " نماز نیند سے بہتر ہے‬

‫"‬

‫موذنوں کی گردنوں کے متعلق رسول کریم ﷺ نے کیا فرمایا ؟‬


‫موذنوں کی گردنوں کے متعلق رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ‬

‫" موذنو کی گردنیں قیامت کے دن لوگوں میں بلند ہوں گی"‬

‫تیسری قسط جماعت ششم سواالت‬

‫نماز کیا ہے ؟‬

‫نماز ایک اہم عبادت ہے جو ہر عاقل و بالغ مسلمان پر فرض کی گئی ہے ۔‬

‫نماز کیسی عبادت ہے ؟‬

‫نماز ایک ایسی عبادت ہے ‪ ،‬جس کے ذریعے نمازی کو روحانی اور جسمانی فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔‬

‫جو نماز ادا نہیں کرتا وہ کہاں پہنچ جاتا ہے ؟‬

‫نماز ادا نہ کرنے واال کفر و شرک کے قریب پہنچ جاتا ہے ۔‬

‫ہللا تعالی کا قرب حاصل کرنے کا اہم ذریعہ کیا ہے ؟‬

‫ٰ کا قرب حاصل کرنے کا اہم ذریعہ نماز ہے ۔‬ ‫ہللا تعالی‬

‫نماز پڑھنے واال کیا کرتا ہے ؟‬

‫ٰ‬
‫تعالی سے مناجات و عاجزی کا اظہار کرتا ہے اور براہ راست اپنے رب سے ہم کالم ہوتا ہے ۔‬ ‫نماز پڑھنے واال ہللا‬

‫یہ کس کا فرمان عالیشان ہے کہ نماز دین کا ستون ہے؟‬

‫یہ نبی کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے کہ نماز دین کا ستون ہے ۔‬

‫نماز کی ادائیگی کے لیےشرائط نماز کیا ہیں ؟‬

‫نماز کی ادائیگی کی شرائط طہارت ‪ ،‬ستر یعنی شرعی حکم کے مطابق جسم کا ڈھکا ہونا ‪ ،‬وقت پر ادائیگی ‪ ،‬استقبال ِ قبلہ اور‬
‫ت نماز ہیں۔‬
‫نی ِ‬
‫نماز کے کتنے فرائض ہیں ؟‬

‫نماز کے سات فرائض ہیں۔‬

‫نماز کے سات فرائض کیا ہیں ؟‬

‫نماز کے سات فرائض یہ ہیں ۔ تکبیر تحریمہ یعنی ہللا اکبر کہہ کر نماز کی شروعات کرنا ‪ ،‬قیام کرنا ‪ ،‬قرآت کرنا ‪ ،‬رکوع کرنا ‪،‬‬
‫سجدہ کرنا ‪ ،‬آخری جلسہ یا قعدہ کرنا اور سالم کے ساتھ نماز کو مکمل کرنا ۔‬

‫نماز کے فوائد کیا ہیں ؟‬

‫۔ نماز سے جسمانی اور روحانی سکون حاصل ہوتا ہے ۔‪1‬‬

‫۔ نماز پڑھنے سے انسان کئی برائیوں ‪ ،‬بے حیائی اور گناہوں سے بچا رہتا ہے ۔‪2‬‬

‫۔ نماز پڑھنے واال وقت کا پابند ہوجاتا ہے۔‪3‬‬

‫۔ نماز مساوات کا درس دیتی ہے ۔‪4‬‬

‫۔ نماز آپس میں محبت اور ہمدردی کا جذبہ ابھارتی ہے ۔‪5‬‬

‫۔ نماز پڑھنے واال ہمیشہ پاک صاف رہنے کا عادی ہوجاتا ہے ۔‪6‬‬

‫۔ نماز کی بدولت نمازی سچ بولتا ہے ‪ ،‬غیبت ‪،‬چغلی اور چوری سے بچتا ہے ۔‪7‬‬

‫۔ نماز بندے اور ہللا کے درمیان تعلق کو مظبوط کرتی ہے ۔‪8‬‬

‫نماز جنازہ کی کیا حیثیت ہے ؟‬

‫نماز جنازہ کی حیثیت فرض کفایہ کی ہے ۔یعنی جس جگہ کی میت ہے ‪،‬اس عالقے کے کچھ لوگ بھی نمازہ جنازہ ادا کریں تو‬
‫پورے عالقے کی جانب سے نماز ہوجاتی ہے اور اگر کوئی شخص بھی نماز جنازہ ادا نہ کرے تو اس عالقے کے تمام لوگ‬
‫گنہگار ٹہریں گے۔‬

‫نماز جنازہ ادا کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟‬

‫نماز جنازہ ادا کرنے کا اس طرح ہے کہ‬

‫۔ سب سے پہلے مسلمان کسی کھلی جگہ جمع ہوکر صفیں بنائیں۔‪1‬‬

‫۔ میت سامنے رکھ کر امام صاحب کھڑے ہوں اور امام کے پیچھے لوگ صفیں بنائیں ۔‪2‬‬
‫تعالی کی حمد و ثنا ‪ ،‬حضور اکرم ﷺ پر درود اور میت کے لیے دعائے‪3‬‬ ‫ٰ‬ ‫۔ امام کچھ تکبیرات کہتا ہے جن میں ہللا‬
‫مغفرت کی جاتی ہے اور آخر میں سالم پھیر کر نماز جنازہ مکمل کرلی جاتی ہے ۔‬

‫نماز جنازہ میں کتنے رکوع اور سجدے ہوتے ہیں ؟‬

‫نماز جنازہ میں کوئی رکوع اور سجدہ نہیں ہوتا ۔‬

‫نماز جنازہ میں رکوع یا سجدہ کیوں نہیں ہوتا ؟‬

‫نماز جنازہ چونکہ ایک قسم کی دعا ہے ‪ ،‬اس لیے اس میں کوئی رکوع یا سجدہ نہیں ہوتا ۔‬

‫ہمارے پیارے نبی ﷺنے نماز جنازہ کے لیے کیا ہدایت فرمائی ہے؟‬

‫ہمارے پیارے نبی ﷺ نے نماز جنازہ میں شرکت کی خاص ہدایت فرمائی ہے ۔‬

‫حج کیا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں ؟‬

‫حج اسالم کا ایک نہایت اہم رکن ہے اور اس کے معنی زیارت کے ہیں ۔‬

‫اسالم میں حج سے کیا مراد ہے؟‬

‫اسالم میں حج سے مراد خاص عبادت کے ارادے سے بیت ہللا کے گرد طواف کرنا اور مقدس مقامات پر حاضر ہو کر مخصوص‬
‫اعمال و آداب بجا النا ہے۔‬

‫ترتیب کے لحاظ سے حج اسالم کا کون سا رکن ہے ؟‬

‫ترتیب کے لحاظ سے حج اسالم کا پانچواں رکن ہے ۔‬

‫مسلمانوں پر حج کب فرض ہوا تھا ؟‬

‫مسلمانوں پر حج سن ‪ 9‬ھجری کو فرض ہوا تھا ۔‬

‫حج کن پر فرض ہے ؟‬

‫ہر عاقل و بالغ ‪ ،‬تندرست اور صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج فرض ہے ۔‬
‫رسول کریم ﷺ نے کب حج کیا تھا ؟‬

‫رسول کریم ﷺ نے سن ‪ 10‬ھجری میں حج کیا تھا ۔‬

‫رسول کریم ﷺ نے کتنے حج کیے تھے ؟‬

‫رسول کریم ﷺ نےایک بار حج کیا تھا ۔‬

‫رسول کریم ﷺ کے کیے گئے حج کو کیا کہتے ہیں ؟‬

‫رسول کریم ﷺ کے کیے گئے حج کو حجۃ الوداع کہتے ہیں ۔‬

‫حج اور عمرے کرنے والے کے لیے سب سے پہلے کیا کرنا ضروری ہے؟‬

‫حج اور عمرہ کرنے والے کے لیے سب سے پہلے میقات سے پہلے احرام باندھنا چاہیے ۔‬

‫حج اور عمرہ ادا کرنے کے لیے جو مخصوص لباس پہنا جاتا ہے ‪ ،‬اسے کیا کہتے ہیں ؟‬

‫حج اور عمرہ ادا کرنے کے لیے جو مخصوص لباس پہنا جاتا ہے ‪ ،‬اسے احرام کہتے ہیں۔‬

‫مرد کا احرام کیسا ہوتا ہے؟‬

‫مرد کا احرام دو چادروں پر مشتمل ہوتا ہے ۔جس میں سے ایک چادر بطور تہہ بند استعمال ہوتی ہے اسے اِزار کہا جاتا ہے اور‬
‫دوسری چادر جس سے اوپر والے بدن کا حصہ ڈھانپا جاتا ہے ‪،‬اسے ِرداء کہتے ہیں ۔‬

‫عورتوں کا احرام کس طرح کا ہوتا ہے ؟‬

‫عورتوں کا احرام سلے ہوئے سادہ کپڑے ہیں ۔‬

‫احرام پہننے کے بعد کیا کیا جاتا ہے ؟‬

‫احرام پہننے کے بعد دو رکعتیں نفل نماز ادا کی جاتی ہےاور اس کے بعد تلبیہ پڑھ کر حج یا عمرے کی نیت کی جاتی ہے۔‬
‫چوتھی قسط جماعت ششم‬

‫احرام باندھنے کے بعد کیا کیا جاتا ہے ؟‬

‫احرام باندھنے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ کر خانہ کعبہ کے سات چکر لگا کر طواف کیا جاتا ہے ۔‬

‫خانہ کعبہ کو کیا کہتے ہیں ؟‬

‫خانہ کعبہ کو "بیت ہللا" کہتے ہیں ۔‬

‫بیت ہللا کے کیا معنی ہیں ؟‬

‫ٰ‬
‫تعالی کا گھر ۔‬ ‫بیت ہللا کے معنی ہیں ہللا‬

‫طواف کے بعد کیا کیا جاتا ہے؟‬

‫طواف کے بعد " مقام ابراہیم " کے پاس دو رکعتیں نماز پڑھی جاتی ہے ۔‬

‫نماز کے بعد عمرے کے زائر یا حاجی کو کیا کرنا پڑتا ہے ؟‬

‫نماز کے بعد عمرے کے زائر یا حاجی کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کے لیے جانا ہوتا ہے ۔‬

‫سعی کے کیا معنی ہیں ؟‬

‫سعی کے معنی ہیں دوڑنا‬

‫سعی کس کی یاد میں کی جاتی ہے ؟‬

‫سعی حضرت ہاجرہ ؑ کی یاد منانے کے لیے کی جاتی ہے ۔‬

‫حضرت ہاجرہ صفا اور مروہ کے درمیان کیوں دوڑی تھیں ؟‬


‫حضرت ہاجرہ صفا اور مروہ کے درمیان پریشانی کی حالت میں اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کے لیے پانی کی تالش میں دوڑی‬
‫تھیں ۔‬

‫حضرت ہاجرہ کے سات بار دوڑنے کے بعد حضرت جبریل ؑ نے کیا کیا ؟‬

‫جب حضرت ہاجرہ ؑ سات بار دوڑ چکیں تو حضرت جبریل ؑ اپنی ایڑی لگائی ‪ ،‬جس کے اثر سے پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا ۔جسے‬
‫زمزم کہا جاتا ہے ۔‬

‫حج کے احکام میں ‪ 8‬ذی الحجہ کی صبح کو کہاں ٹہرنا ہوتا ہے ؟‬

‫حج کے احکام میں ‪ 8‬ذی الحجہ کی صبح کو ٰ‬


‫منی کے مقام پر ٹہرنا ہوتا ہے ۔‬

‫ٰ‬
‫منی میں کیوں ٹہرا جاتا ہے ؟‬

‫ٰ‬
‫منی میں ٹہرنا حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کے عمل کی یادگار ہے ۔‬

‫جب حضرت ابراہیم اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کو ذبح کرنے جارہے تھے تو شیطان نے کیا کیا ؟‬

‫جب حضرت ابراہیم اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ کو ذبح کرنے جارہے تھے تو شیطان نے انہیں تین مختلف مقامات پر‬
‫تین جگہوں پر بہکانے کی کوشش کی ۔‬

‫ٰ‬
‫تعالی کے حکم سےحضرت ابراہیم ؑ نے شیطان کو بھگانے‬ ‫جب شیطان حضرت ابراہیم ؑ کو بہکانے کی کوشش کررہا تھا تو ہللا‬
‫کے لیے تینوں جگہوں پر سات سات کنکریاں پھینکیں ۔‬

‫اس عمل کو کیا کہتے ہیں ؟‬

‫اس عمل کو " رمی الجمار " کہتے ہیں۔‬

‫حاجی کو ‪ 9‬ذی الحجہ کو مقام عرفات پر کب ٹہرنا ہوتا ہے ؟‬

‫حاجی کو ‪ 9‬ذی الحجہ کو مقام عرفات پر سورج کے زوال سے سے پہلے پہنچ کر ٹہرنا ہوتا ہے ۔‬

‫مقام عرفات پر ٹہرنے کو کیا کہتے ہیں ؟‬

‫مقام عرفات پر ٹہرنے کو " وقوف عرفا ت " کہتے ہیں ۔‬


‫اگر مقام عرفات پر نہ ٹہرا جائے تو کیا حج ہوجاتا ہے ؟‬

‫وقوف عرفات حج کا رکن ہے اور اگر مقام عرفات پر نہ ٹہرا جائے تو حج نہیں ہوتا ۔‬

‫حج کے احکام کے مطابق وادی مزدلفہ میں کب ٹہرا جاتا ہے ؟‬

‫حج کے احکام کے مطابق وادی مزدلفہ میں ‪ 10‬ذی الحجہ کی رات کو ٹہرا جاتا ہے ۔‬

‫ٰ‬
‫تعالی نے مسلمانوں پر کیا فرض کیا ؟‬ ‫حضرت ابراہیم ؑ کی قربانی کو قبول کرتے ہوئے ہللا‬

‫ٰ‬
‫تعالی نے قیامت تک مسلمانوں پر حج و عمرے کے موقعے پر قربانی کو‬ ‫حضرت ابراہیم ؑ کی قربانی کو قبول کرتے ہوئے ہللا‬
‫فرض کیا ۔‬

‫حج کے موقعے پر قربانی کا عمل ‪ 10‬ذی الحجہ کو کہاں اور کب کیا جاتا ہے ؟‬

‫حج کے موقعے پر قربانی کا عمل ‪ 10‬ذی الحجہ کو ٰ‬


‫منی میں اور رمی الجمرہ کے بعد کیا جاتا ہے ۔‬

‫شریعت کے مطابق قربانی کے بعد کیا کیا جاتا ہے ؟‬

‫شریعت کے مطابق قربانی کے بعد سر منڈوایا جاتا ہے یا بال تراشے جاتے ہیں ۔‬

‫قربانی کے بعد سر منڈوانے کو کیا کہا جاتا ہے ؟‬

‫قربانی کے بعد سر منڈوانے کو " حلق" کہا جاتا ہے ۔‬

‫قربانی کے بعد بال ترشوانے کو کیا کہا جاتا ہے ؟‬

‫قربانی کے بعد بال ترشوانے کو " قصر" کہا جاتا ہے ۔‬

‫حج کے احکام کے مطابق قربانی کے کے بعد کیا کرنا پڑتا ہے تاکہ حج مکمل ہو؟‬
‫حج کے احکام کے مطابق قربانی کے بعد بیت ہللا کا طواف و زیارت کرنا الزمی ہے کیونکہ اس کے بغیر حج مکمل نہیں ہوتا۔‬

‫طواف و زیارت کے عالوہ سب احکام کے آخر میں مکہ شریف چھوڑنے سے پہلے کیا کرنا چاہیے ؟‬

‫طواف و زیارت کے عالوہ سب احکام کے آخر میں مکہ شریف چھوڑنے سے پہلے ایک اور طواف کرنا چاہیئے ؟‬

‫اس آخری طواف کو کیا کہتے ہیں ؟‬

‫اس آخری طواف کو "طواف الصدر " یا طواف الوداع" کہتے ہیں ۔‬

‫طواف الصدر یا طواف الوداع فرض ہے ‪،‬نفل ہے ‪ ،‬یا واجب ہے ؟‬

‫طواف الصدر یا طواف الوداع واجب ہے ۔‬

‫حج کس کی سنت ہے ؟‬

‫حج سنت ابراہیمی ہے۔‬

‫حج کیسی عبادت ہے ؟‬

‫حج ایک جانی اور جسمانی عبادت ہے ۔‬

‫حج کرنے کا کیا فائدہ ہے ؟‬

‫حج کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ حج کرنے والے کے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔‬

‫صحیح بخاری کے مطابق رسول کریم ﷺ نے حج کے بعد گناہوں کی معافی کے بارے میں کیا فرمایا ؟‬

‫صحیح بخاری کے مطابق رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا‬

‫جس شخص نے حج کے دوران ہر بری بات سے دوری اختیار کی ‪ ،‬یعنی برائیوں سے بچا رہا تو وہ بیت ہللا سے یوں پاک ہوکر "‬
‫"لوٹے گا گویا وہ ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے ۔‬
‫گناہوں کو ختم کرنے اور تنگ دستی کو دور کرنے کے حوالے سے رسول کریم ﷺ نے کیا فرمایا ؟‬

‫گناہوں کو ختم کرنے اور تنگ دستی کو دور کرنے کے حوالے سے رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ‬

‫حج اور عمرہ گناہوں کو اور تنگ دستی کو ایسے دور کرتے ہیں ‪ ،‬جیسے آگ کی بھٹی لوہے ‪ ،‬سونے اور چاندی کا میل دور "‬
‫" کرتی ہے ۔‬

‫حج ادا نہ کرنے والے کے بارے میں رسول کریم ﷺ نے کیا فرمایا ؟‬

‫حج ادا نہ کرنے والے کے بارے میں رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ‬

‫جو شخص جسمانی طور پر صحتمند ہو‪ ،‬مالی استطاعت بھی رکھتا ہو اور کوئی شرعی عذر یا مجبوری بھی آڑے نہ آتی ہو اور "‬
‫"وہ پھر بھی حج نہ کرے تو وہ یہودی یا نصرانی ہو کر مرے ۔‬

You might also like